DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta; From the slaughterhouse square to the petrol pump three sections of road being completed
ذبحہ خانہ چوک سے پٹرول پمپ تک تین مختلف جگہوں سے حصے رہتے ہیں جنکو 2 ہفتوں میں مکمل کیا گیا
مٹور(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،18مئی2022)
کفر ٹوٹا خدا خدا کر کے بالآخر ذبحہ خانہ روڈ کا کام شروع ہو گیا۔کام کا معیار بہترین ہے 2 ہفتوں میں یہ منصوبہ جس کے تین حصے ہیں کو مکمل کریں گے عوام کا پیسہ عوام پر بہتر انداز میں لگے گا سب انجنئیر اب تک بہتر کام ہو رہا ہے اسکی نگرانی کہوٹین یوتھ کرے گی ناقص مٹریل کا استعمال یا ورک آرڈر کے منافی کام قابل قبول نہ ہوگا ناصر راجہ کام کے معیار پر کمپرومائز نہیں ہونا چاہیے عوام کے پیسے عوام پر اصل معنوں میں لگنے چاہیے اس سے قبل جتنے بھی ترقیاتی کام ہوئے انکی جسطرح نگرانی کی ہم اس کام کی نگرانی کریں گے اور ناقص مٹریل یا ورک آرڈر سے ہٹ کر کام قابل قبول نہ ہوگا اب تک بہتر کام ہو رہا ہے روزانہ اس پراجیکٹ کی ڈیوٹی دیں گے سیاسی شخصیات یا سابقہ موجودہ نمائندگان کو چاہیے کہ کھینچا تانی اور کریڈٹ لینے کے بجائے سڑکوں کی تعمیر ہسپتال کی اپ گریڈیشن سمیت تعلیمی نظام کو درست کریں جو منصوبے رہتے ہیں جن کے ٹینڈرز ہو چکے ہیں انکو پایہ تکمیل تک پہنچائیں ان خیالات کا اظہار امیر تحریک کہوٹین یوتھ ناصر راجہ نے کیا جبکہ اس موقع پر نائب امیر سعد ستی، جہانزیب راجپوت، فرحان فارس اور راجہ یاسر بھی ہمراہ تھے اس موقع پر سب انجنئیر اعجاز نے کہا کہ کوشش ہے جلد از جلد اس منصوبے کو مکمل کریں اور عوام کو ریلیف مہیا کریں معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا عوام کا پیسہ عوام پر لگے گا اس سے قبل ذبحہ خانہ چوک سے پٹرول پمپ تک جو حصے تعمیر ہوئے تھے ان میں سے تین مختلف جگہوں سے حصے رہتے ہیں جنکو 2 ہفتوں میں مکمل کریں گے عوام تعاون کریں انشااللہ انکی توقعات پر پورا اتریں گے۔
Mator, Kahuta (Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 18 May 2022)
The work of slaughterhouse road has finally started. The quality of work is excellent. In 2 weeks this project which has three parts will be completed. The money of the people will be spent on the people in a better way. It will be supervised by Kahutin Youth. Use of substandard material or work contrary to work order will not be acceptable said Nasir Raja.
راجہ طارق عظیم جنجوعہ امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے ستاون کا غلام ربانی کڈنی سینٹر کا دورہ
Raja Tariq Azeem Janjua Candidate for National Assembly Constituency NA-57 Visits Ghulam Rabbani Kidney Center
مٹور(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،18مئی2022)
فرزند کہوٹہ راجہ طارق عظیم جنجوعہ امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے ستاون کا غلام ربانی کڈنی سینٹر کا دورہ۔مریضوں کی عیادت کی اور چیئرمین آصف ربانی قریشی کے نیک کام کی تعریف کی۔ ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر ظہیر نذیر، رانا غلام مرتضیٰ، مسعود بھٹی، حاجی محمد سلیم اور معروف سوشل میڈیا ایکٹیو شیخ شکیل آف ملیشیاء بھی موجود تھے۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز معروف سیاسی وسماجی شخصیت فرزند کہوٹہ راجہ طارق عظیم جنجوعہ امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے ستاون نے غلام ربانی کڈنی سینٹر کا دورہ کیا اور وہاں موجود تمام مریضوں کی صحت یابی دریافت کی اس موقع پر ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر ظہیر نذیر، رانا غلام مرتضیٰ، مسعود بھٹی، حاجی محمد سلیم اور معروف سوشل میڈیا ایکٹیو شیخ شکیل آف ملیشیاء بھی موجود تھیفرزند کہوٹہ راجہ طارق عظیم جنجوعہ اور دیگر تمام افراد نے غلام ربانی قریشی کڈنی کے چیئرمین آصف ربانی قریشی کے اس نیک مشن کی تعریف کی اور کہا کہ آصف ربانی قریشی جو مشن لے کر چل رہے ہیں اصل نیکی کا کام یہ ہے کہ اللہ کی مخلوق کی بے لوث خدمت کرنا انہوں نے مریضوں کو صحت یابی کی دعا دی اورآصف ربانی قریشی سے اس نیکی کے کام میں بھر پور تعاون کا یقین دیلایا۔
آگاہی مہم کے سلسلے میں گورئمنٹ ہائی سکول دکھالی میں سیکریٹری یونین کونسل راجہ بابر کی نگرانی میں اہم میٹنگ
Important meeting under the supervision of Secretary Union Council Raja Babar at Government High School Dakhali in connection with an awareness campaign
مٹور(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،18مئی2022)
آگاہی مہم کے سلسلے میں گورئمنٹ ہائی سکول دکھالی میں سیکریٹری یونین کونسل راجہ بابر کی نگرانی میں اہم میٹنگ کا انقاد کیا گیا جس میں معززین علاقہ کے ذریعے آگاہ کیا کہ تمام محلے کے مساجد میں مختلف عوامی اجتماع اعلان کیا جائے علاقے کو فضائی آلودگی سے بچاؤ کے لیے اگاہ کیا گیا آگ لگانے سے اور آلودگی پھیلانے سے ہر ممکن روکا جائے گا آگر کسی وجہ سے آگ لگ جائے تو اسے اجتماعی طور پر اس کو بجھایا جائے اس پر کثیر تعداد میں عوام علاقہ نے شرکت کی اور تعاون کرنے کی یقین دہانی کروائی۔
معلم مسجد الحرام مکہ مکرمہ الشیخ قاری عبدالمنان ناصر کی عظیم روحانی درگاہ آستانہ عالیہ کلیام شریف کے سجادہ نشین صاحبزادہ سائیں محسن فقیر کی رہائش گاہ آمد
Teacher of Masjid-ul-Haram, Makkah, Sheikh Qari Abdul Manan Nasir arrives at the residence of Sajjada Nasheen Sahibzada Sai Mohsin Faqir of Kalyam Sharif
مٹور(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،18مئی2022)
معلم مسجد الحرام مکہ مکرمہ الشیخ قاری عبدالمنان ناصر کی عظیم روحانی درگاہ آستانہ عالیہ کلیام شریف کے سجادہ نشین صاحبزادہ سائیں محسن فقیر کی رہائش گاہ آمد مختلف دینی امور قراں پاک کی تعلیمات کو عام کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کلیام شریف سے نسبت رکھنے والوں سے ملاقاتیں۔تفصیلات کے مطابق مسجد الحرام مکہ مکرمہ کے معلم الشیخ قاری عبدالمنان ناصر کی دربار عالیہ کلیام شریف کے سجادہ نشین صاحبزادہ سائیں محسن فقیر کی دعوت پر انکی رہائشگاہ آمد کلیام شریف پہنچنے پر صاحبزادہ سائیں محسن فقیر و دیگر چاہنے والوں کی جانب سے انکا پرتباک استقبال کیا گیا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معلم مسجد الحرام مکہ مکرمہ الشیخ قاری عبدالمنان ناصر نے کہا کہ پاکستان کے علاقہ ملتان سے تعلق ہے اللہ پاک کا خصوصی کرم ہے کہ روح زمین کی سب سے مقدس جگہ عبادتوں کے مرکز کعبتہ اللہ میں ڈیوٹی ادا کر رہا ہوں قرآن پاک کی تعلیمات اسکی اہمیت کے حوالے سے کام کرنے کا اعزاز حاصل ہے میرا مقصد اور مشن قرآن پاک کی تعلیمات کو عام کرنا ہے 90 فیصد لوگ قرآن پاک سے دور ہیں جسکی وجہ انکو قرآن پاک پڑھنا نہیں آتا میں نے ایک ایسا قائدہ تشکیل دیا ہے جسکا نام قائدہ الحرمین ہے اور میرا دعوی ہے کہ اس سے چند گھنٹوں میں قرآن پاک کو پڑھنا سیکھا جا سکتا ہے 7 لاکھ لوگوں کو قائدہ کے ذریعے قرآن پڑھنا سیکھانا نبی پاک ص نے فرمایا تم میں سے بہتر وہ ہے جو خود قرآن سیکھے اور دوسروں کو سکھائیں انھوں نے اس موقع پر صاحبزادہ سائیں محسن فقیر کی جانب سے مہمان نوازی پر انکا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انشااللہ ہم مل کر قران پاک کی تعلیمات کو عام کریں گے اس موقع پر صدر جماعت اہلسنت تحصیل کہوٹہ صاحبزادہ مخدوم ادریس ہاشمی، پیر عبدالمجید نقشبندی، بزرگ صحافی اصغر حسین کیانی،کاروباری و مذہبی شخصیات مختار احمد کلیامی، ملک اظہر آف جاوا، راجہ رفیق آف ملہ کلیام اعوان،راجہ اشفاق،موادہ سٹی کے چیف ایگزیکٹو، رانا زبیر، وسیم، بنارس کیانی، شہزاد گوندل، جاوید خان بنگش، چوہدری تنویر، چوہدری اسحاق آف بنڈر، عامر بھٹی کاک پل، صاحبزادہ اسد حسنین چشتی، چوہدری شفیق اسلام آباد و دیگر متعلقین، متسلین اور مریدین بابا فضل الدین شاہ کلیامی نے شرکت کی اس موقع پر صاحبزادہ سائیں محسن فقیر سجادہ نشین آستانہ عالیہ کلیام شریف نے معلم مسجد الحرام مکہ مکرمہ الشیخ قاری عبدالمنان ناصر کا انکی رہائشگاہ آمد پر انکا شکریہ ادا کیا اور انکی دین اسلام اور قرآن پاک کے متعلق لاتعداد خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور ملکر اس مشن کو جاری رکھنے کا عزم کیا۔