DailyNewsHeadlineOverseas newsPothwar.com

Norway; Prominent businessman and social leader Chaudhry Qamar Abbas Twana elected unopposed president of Pak-Norway forum

ناروے۔ ممتاز بزنس مین اور سماجی رہنما چوہدری قمر عباس ٹوانہ پاک ناروے فورم کے بلامقابلہ صدر منتخب

اوسلو ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عقیل قادر،12،مئی،2022ء)— پاک ناروے فورم ناروے کی ایک متحرک تنظیم ہے جو تارکین وطن پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے ہمیشہ سرگرم عمل رہتی ہے۔ پاک ناروے فورم گذشتہ کئی سالوں سے مختلف فورمز پر اوورسیز پاکستانیوں کے جن اہم مسائل کو اجاگر کیا ہے ان میں زمینوں کے مسائل، پلاٹوں اور گھروں پر غیرقانونی قبضے، ایئرپورٹ مسائل، پاکستان اوریجن کارڈکے تکنیکی مسائل، جھوٹے اور دیوانی مقدمات، تھانوں، کچہریوں اور عدالتوں میں حصول انصاف کے لیے سالوں سال خوار ہونا اور سب سے بڑھ کر اسلحہ لائسنس کا اجراء کرنے والے محکمے کے پاس پاکستان اوریجن کارڈ کی تصدیق کرنے کا کوئی انتظام نہ ہونا شامل ہیں۔گذشتہ دنوں پاک ناروے فورم کے ممبران کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں چوہدری قمر عباس ٹوانہ کو بلامقابلہ صدر منتخب کر لیا گیا۔ جن دیگر عہدیداران کو مختلف عہدوں کے منتخب کیا گیا ان میں جنرل سیکریٹری چوہدری وسیم شہزاد، چیف آرگنائزر چوہدری اسماعیل سرور، سنیئر نائب صدر راجہ عاشق حسین، نائب صدر مہر محمدعباس، فنانس سیکریڑی چوہدری اقبال بھاگو اور چیئرمین ویلکم کمیٹی مہر محسن رضا شامل ہیں۔ چوہدری قمر عباس ٹوانہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تمام ممبران کا ان پر اعتماد کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاک ناروے فورم اپنی سابقہ روایات کو قائم رکھے گی اور اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے اپنی کوشیش جاری رکھے گی۔

Oslo؛(Pothwar.com, Aqeel Qadir, May 12, 2022) – The Pak-Norwegian Forum is an active Norwegian organization that is always active in resolving the problems of Pakistani immigrants. The Pak-Norwegian Forum has highlighted the major issues of overseas Pakistanis in various forums over the years. A meeting of members of Pak-Norway forum was held recently. In which Chaudhry Qamar Abbas Towana was elected unopposed as President. Other officials who have been selected for various posts include General Secretary Chaudhry Wasim Shehzad, Chief Organizer Chaudhry Ismail Sarwar, Senior Vice President Raja Ashiq Hussain, Vice President Mehr Muhammad Abbas, Finance Secretary Chaudhry Iqbal Bhago and Chairman Welcome Committee Mehr Mohsin Raza. ۔ Addressing the meeting, Chaudhry Qamar Abbas Towana thanked all the members for their confidence in him and said that the Pak-Norwegian Forum would uphold its old traditions and continue its efforts to solve the problems of overseas Pakistanis.

تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کے بانی رہنما بشیر احمد خان انتقال کر گئے۔ شیخ  الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی دعا

Bashir Ahmad Khan, the founding leader of Minhaj-ul-Quran International Norway, has passed away. Special prayer of Shaykh-ul-Islam Dr Muhammad Tahir-ul-Qadri

اوسلو ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عقیل قادر،12،مئی،2022ء)—تحریک منہاج القرآن ناروے کے بانی رہنما اور منہاج ویلفیئر سوسائٹی ناروے کے سرپرست بشیر احمد خان المعروف لالہ بشیرقضائے الہی سے انتقال کر گئے۔ لالہ بشیر گذشتہ چند ہفتوں سے انتہائی علیل تھے اور ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ لالہ بشیر کے انتقال پر مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے رنج و غم کا اظہار کیااور کہا کہ لالہ بشیر اول دن سے منہاج القرآن سے وابستہ تھے اور منہاج ویلفیئر سوسائٹی کے لیے ان کی گرانقدر خدمات کو مدتوں یاد رکھا جائے گا۔ لالہ بشیر سماجی کاموں کی وجہ سے ناروے اور یورپ بھر میں معروف تھے اور ان کی خدمات کا اعتراف منہاج القرآن کے پلیٹ فارم سے کئی مرتبہ کیا گیا اور انہیں مختلف ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔ تحریک منہاج القرآن کے سرپرست اعلی شیخ الا سلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے لالہ بشیر کے انتقال پر ایک خصوصی پیغام میں ان کی ویلفیئر سوسائٹی کے لیے کی گئی خدمات کو سراہا اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعاکی۔لالہ بشیر کی نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں لوگوں نے اوسلو اور یورپ کے مختلف ممالک سے شرکت کی۔ لالہ بشیرکی نمازجنازہ علامہ اقبال فانی نے منہاج القرآن اوسلو کے مرکز پر پڑھائی جبکہ مفتی محمد ززبیر تبسم نے مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کے لیے خصوصی دعا کرائی۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button