کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،09،مئی،2022ء)—مسلم لیگ ن کے رہنما سابق چیئرمین یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد اور سیاسی سماجی و کاروباری شخصیت راجہ طلال خلیل یورپ کے دورے پر روانہ ہوگئے۔وہ اسپین، فرانس جرمنی اور سوئٹزرلینڈ کا دورہ کریں گے۔ اور پاکستانی کیمونٹی سے ملاقاتیں کریں گے وہ وہاں کے مسلم لیگ ن کے تنظیمی عہدیداران سے بھی ملاقاتیں کریں گے اور وہ ان کے اعزاز میں استقبالیہ تقاریب کا بھی انعقاد کریں گے
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, May 09, 2022) * PML-N leader former chairman UC Doberan Kallan Raja Nadeem Ahmed and political, social and business personality Raja Talal Khalil left for a visit to Europe, where they will travel to France, Germany and Switzerland. They will also meet the Pakistani community and meet the PML-N organizational officials there and will also host receptions in their honor.
حکومت کے پاس مینڈیٹ عوام کا نہیں بلکہ غیر ملکی طاقتوں کا ہے۔راجہ ساجد جاوید
The government has a mandate not of the people but of foreign powers. Raja Sajid Javed
کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،09،مئی،2022ء)— پی ٹی آئی تحصیل کلر سیداں کے سابق صدر راجہ ساجد جاوید نے کہا ہے کہ عوام نے عمران خان کے حق میں فیصلہ دے دیا،حکومت کے پاس مینڈیٹ عوام کا نہیں بلکہ غیر ملکی طاقتوں کا ہے۔انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میانوالی سے لے کر لوئر دیر تک اور کراچی سے لے کر پشاور تک عوام نے عمران خان اور ریاست پاکستان کیخلاف ہونے والی سازشوں کو مسترد کرتے ہوئے موجودہ حکومت کو غیر آئینی اور امپورٹڈ قرار دے دیا اور کہا ہے کہ اس حکومت کے پاس مینڈیٹ عوام کا نہیں بلکہ غیر ملکی طاقتوں کا ہے جو ملک کو اپنے من پسند فیصلے چلانے کی کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان قوم کو اس غلامی اور محکومی سے نجات دلانے کیلئے سڑکوں پر آ گئے ہیں اب اسے روکنا کسی کے بس کی بات نہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی تاریخ کی کایا ہی پلٹ کر رکھ دی ہے،13 جماعتوں کا مقابلہ صرف عمران خان کر رہے ہیں اور ان کو کسی غیر ملکی طاقت کی غلامی کی نہیں بلکہ انہیں 22 کروڑ عوام کی حمایت حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ چند خاندان پاکستان میں بار بار بحران پیدا کر رہے ہیں،ان کی ہوس اقتدار نے پاکستان کا ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے مگر اب پاکستان مورثی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا۔سیاسی خاندانوں کی غلامی کی بیڑیاں توڑ ے بغیر مادر وطن پاکستان کی آزادی کا پہرہ نہیں دیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس ریلیف دینے کا کوئی منصوبہ نہیں۔ کٹھ پتلی اتحاد سے بننے والی امپورٹڈ حکومت امریکی آشیرباد سے اقتدار سنبھالنے کے بعد اپنی وزارتوں کی بندر بانٹ میں مصروف ہے۔
مسلم لیگ (ن) کی قیادت بحرانوں کا خاتمہ کرے گی,چوہدری زین العابدین عباس
PML-N leadership will end crises: Chaudhry Zainul Abidin Abbas
کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،09،مئی،2022ء)— مسلم لیگ (ن) کلر سیداں سٹی کے جنرل سیکرٹری چوہدری زین العابدین عباس نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت بحرانوں کا خاتمہ کرے گی،ترقی اور خوشحالی کا دور ایک مرتبہ پھر واپس آئے گا۔انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مسلم لیگ (ن) ہی عوام کو بحرانوں سے نکالنے کا وسیع تجربہ رکھتی ہے اور ان شاء اللہ عوام کی امیدوں پر پورا اترے گی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک کیلئے سکیورٹی رسک بن چکے ہیں،پی ٹی آئی کے کارکنوں کی مسجد نبوی میں بے حرمتی پر ہر مسلمان کا دل دکھی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان اقتدار کی محرومی کے بعد یہ ملک بھی فسادات کو ہوا دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تاریک انصاف نے اجتماعیت کو نقصان پہنچایا ہے وہ کسی رعایت کی مستحق نہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اشتعال انگیزی اور پر تشدد سیاسی کلچر کا متحمل نہیں ہو سکتا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کیخلاف کرپشن کا پروپیگنڈہ کرنے والے آج خود بے نقاب ہو رہے ہیں۔قوم کرپشن زدہ حکومت اور ناہل حکومتی ٹیم کے گھر جانے پر سکھ کا سانس لے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ میاں شہباز شریف نے وزیر اعظم کا منصب سنبھالتے ہی ملک میں تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے دروازے کھول دہئے ہیں۔2018 میں جعلی طریقے سے لائی جانے والی حکومت آج ناکام ثابت ہونے کے بعد گھر لوٹ چکی ہے۔
ماہ صیام کے دوران گرانفروشوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے سے زائد کا جرمانہ
A fine of more than one lakh rupees while taking action against traders during the month of Ramadan
کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،09،مئی،2022ء)— چیف آفیسر بلدیہ صاحبزادہ عمران اختر نوشاہی جنہیں اسپیشل پرائس مجسٹریٹ کے اختیارات بھی حاصل ہیں نے ماہ صیام کے دوران گرانفروشوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے سے زائد کا جرمانہ وصول کیا۔تین گرانفرشوں کیخلاف مقدمات درج کروائے جبکہ چار افراد گرفتار ہوئے۔
دلنواز فیصل خان عمرے کی سعادت حاصل کرنے سعودی عرب روانہ ہو گئے
Dilnawaz Faisal Khan left for Saudi Arabia to perform Umrah
کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،09،مئی،2022ء)—پریس کلب کلر سیداں کے چیئرمین دلنواز فیصل خان عمرے کی سعادت حاصل کرنے سعودی عرب روانہ ہو گئے پریس کلب کے ارکان اور ان کے احباب نے انہیں الوداع کیا۔
مقامی صحافی چوہدری ارشد محمود کی والدہ انتقال کر گئیں
The mother of local journalist Chaudhry Arshad Mahmood has passed away
کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،09،مئی،2022ء)—مقامی صحافی چوہدری ارشد محمود کی والدہ انتقال کر گئیں نماز جنازہ میں پیپلز پارٹی کے ضلعی صدرچوہدری ظہیر محمود، محمد اعجاز بٹ،راجہ ازرم حمید سیالوی،اطہر احمدخالد۔شیخ سلیمان شمسی،راجہ جاوید کیانی،عثمان وڑائچ،مسعود احمد بھٹی،رانا زعفران،نصیرزندہ،طاہر یاسین طاہر،عاطف بٹ،قمرایاز۔چوہدری توقیر اسلم،ماسٹر محمد شفیق،ارشد بھٹی،حاجی شوکت علی،سردارمحمد وسیم،عاطف اعجاز بٹ اور دیگر نے شرکت کی۔
حاجی محمد اسحاق جو برطانیہ میں انتقال کر گئے کی نماز جنازہ پلال مولا خان میں ادا کی جائے گی
Haji Mohammad Ishaq passed away in UK namaz e janaza to be held in Palal Mola Khan on 9th May at 4pm
کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،09،مئی،2022ء)—محمد بشارت، محمد زیارت اور محمد ظفارت کے والدحاجی محمد اسحاق جو برطانیہ میں انتقال کر گئے،انکی نماز جنازہ 9 مئی کو شام 4 بجے پلال مولا خان میں ادا کی جائے گی۔