DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kallar Syedan; A speeding motorbike overturned near Doberan Kallan, killing a teenager from Nala Muslimana
دوبیرن کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل بے قابو ہو کر الٹ گیا ایک نوجواں جاں بحق
کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،01،مئی،2022ء)—دوبیرن کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل بے قابو ہو کر الٹ گیا ایک نوجواں جاں بحق اس کا ساتھی زخمی ہو گیا۔ یہ حادثہ دوبیرن نارہ روڈ پر پیش آیا نوجوان بابر حسین اپنے ساتھی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا اس نے تین موٹر سائیکل سواروں کو پاس کیا اور پھر تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل پر توازن برقرار نہ رکھ سکا موٹر سائیکل الٹ جانے سے بابر حسین جاں بحق جبکہ اس کا ساتھی زخمی ہو گیا نوجوان متوفی بابر حسین کو گاؤں نلہ مسلماناں میں سپرد خاک کردیا گیا۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, May 01, 2022) * A speeding motorbike overturned near Doberan Kallan, killing a teenager and injuring his companion. The accident took place on Doberan Nara Road, Young Babar Hussain was riding a motorbike with his friend and he passed three motorcyclists and then could not maintain balance on the motorbike due to high speed. Hussain was killed while his friend was injured. Babar Hussain was buried in Nala Muslimana village.
مسجد نبوی میں نازیبا کلمات کی ادائیگی اور گالیاں دینے والوں کی منصوبہ بندی حوصلہ افزائی اور ان کی ویڈیو شیئر کرنے پر سابق وزیراعظم عمران خان، سابق وزرا شیخ رشیداحمد،چوہدری فواد کے علاؤہ راشد شفیق اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست جمع کروا دی
Case registered against PTI leaders over social media sharing of Masjid Nabvi incident
کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،01،مئی،2022ء)—نوجوان قانون دان ملک توقیرارشد اعوان نے مسجد نبوی میں نازیبا کلمات کی ادائیگی اور گالیاں دینے والوں کی منصوبہ بندی حوصلہ افزائی اور ان کی ویڈیو شیئر کرنے پر سابق وزیراعظم عمران خان، سابق وزرا شیخ رشیداحمد،چوہدری فواد کے علاؤہ راشد شفیق اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست جمع کروا دی ہے۔انہوں نے کلرسیداں پولیس کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ مسجد نبوی میں کچھ لوگوں نے وہاں حاضری کے لیئے موجود حکومت پاکستان کے سرکاری وفد کو نہ صرف نازیبا الفاظ کہے بلکہ اور گالیاں بھی دیں ایک دوسری ویڈیو میں شیخ رشید احمد نے پریس کانفرنس میں نہ صرف دھمکیاں دیں بلکہ وہ لوگوں کو اکسا رھا تھا کہ کہ کل جب پاکستانی وفد مکہ مدینہ جائے گا تو وہاں پاکستانی انہیں چھوڑیں گے نہیں اور ان کا گالیوں سے استقبال کریں گے۔یہ شرانگیز ویڈیو پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا آفیشل پیج پربھی شیئر کی گئی۔عمراں خان اپنی تقاریر میں عوام میں مسلسل اشتعال دلاتے رہے اور یہ سانحہ شیخ رشید کے کہنے پر ہوا۔عمران خان کا قریبی ساتھی صاحب زادہ جہانگیر عرف چیکو اپنے ساتھیوں سمیت مسجد نبوی کے احاطے میں توہین آمیز کلمات کہنے پر لوگوں کو اکساتا رہا اسی ویڈیو کو سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے بھی شیئر کیا جس سے تمام مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے لہذہ ان کے خلاف مقدمہ درج کرللکے کاروائی عمل میں لائی جائے۔
حمزہ شہباز شریف کے پنجاب کی وزارت اعلی کا حلف اٹھانے پر مسلم لیگ ن کے رہنماؤں اور سرگرم کارکنان نے اظہار مسرت کرتے ہوئے اسے آئین کی فتح قرار دیا
Leaders and activists of PML-N expressed happiness over the swearing in of Hamza Shahbaz Sharif as the Chief Minister of Punjab, calling it a victory of the Constitution
کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،01،مئی،2022ء)—حمزہ شہباز شریف کے پنجاب کی وزارت اعلی کا حلف اٹھانے پر مسلم لیگ ن کے رہنماؤں اور سرگرم کارکنان نے اظہار مسرت کرتے ہوئے اسے آئین کی فتح قرار دیا۔ سابق چیئرمین بشندوٹ محمد زبیر کیانی،ظفر عباس مغل،چوہدری اخلاق حسین، زین العابدین عباس،راجہ ظفر محمود،شیخ حسن سرائیکی،شیخ ندیم احمد،شیخ عبدالقدوس،چوہدری ضیارب منہاس،حاجی طارق تاج،چوہدری توقیر اسلم،نمبردار اسد عزیز،شاہد گجر،جبران صفدر کیانی،سردار محمد اصف،راجہ ندیم احمد،تنویر ناز بھٹی،چوہدری صداقت حسین، توفیق تاج کیانی،راجہ گلستان خان،وقاص گجر نے حمزہ شہباز کو پنجاب کی وزارت اعلی کا حلف اٹھانے پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی اور پرویز الٰہی کی ہٹ دھرمی کے بارے ایک ماہ سے بھی زیادہ عرصے تک پنجاب وزارت اعلی سے محروم رہا اپوزیشن نے شکست کے باوجود صوبے میں آئینی بحران جو جنم دیا مگر عدالتی فیصلوں کے ذریعے پنجاب میں آئین اور قانون کی حکمرانی ممکن ہوئی ہے۔