مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،26اپریل 2022)
سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سے معروف سیاسی وکاروباری شخصیت چوہدری ساجد حسین اور چوہدری عثمان کی ملاقات میاں محمد شہباز شریف کے وزیر اعظم بننے پر مبارکباد پیش کی۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سے ان کی رہائش گاہ اسلام آباد میں معروف سیاسی وکاروباری شخصیت چوہدری ساجد حسین اور چوہدری عثمان نے ملاقات کی اور ان کو میاں محمد شہباز شریف کے وزیر اعظم بننے اور میاں حمزہ شہباز کا وزیر اعلیٰ بننے پر مبارکباد پیش کی اور ان کو گلدستہ بھی پیش کیا شاہد خاقان عباسی نے چوہدری ساجد حسین کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ بھی ہمراہ موجود تھے۔
Mator, Kahuta ( Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 26 April 2022)
Former Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi met with prominent political and business personalities Chaudhry Sajid Hussain and Chaudhry Usman who congratulated him on Mian Muhammad Shahbaz Sharif on becoming the Prime Minister.
راجہ پرویز اشرف کو اسپیکر منتخب کرنے پر پاکستان پیپلز پارٹی کے تمام کارکنان ورکنان آصف زرداری اور بلاول بھٹو کا شکر یہ ادا کرتے ہیں
All PPP workers thank Asif Zardari and Bilawal Bhutto for electing Raja Pervez Ashraf as Speaker
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،26اپریل 2022)
راجہ محمد شکیل کیانی ممبر ایگزیٹیو کمیٹی پاکستان پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ راجہ پرویز اشرف کو اسپیکر منتخب کرنے پر پاکستان پیپلز پارٹی کے تمام کارکنان ورکنان آصف زرداری اور بلاول بھٹو کا شکر یہ ادا کرتے ہیں یہ ہماری ملکی تاریخ کا پہلا واقعہ ہے کہ ایک سابق وزیر اعظم کو اسپیکر قومی اسمبلی کے عہدے کے لیے اہل جانا گیا۔ راجہ محمد شکیل کیانی نے راجہ پرویز اشرف کو اسپیکر منتخب ہونے پر دلی مبارک باد پیش کی اور کہا پرویز اشرف ایک منجھے ہوئے پارلمینٹرین ہیں، امید ہے آپ خوش اسلوبی سے اپنے فرائض انجام دیں گے راجہ پرویز اشرف محب وطن اور ایک عوامی جماعت کے عوامی لیڈر ہیں۔راجہ پرویز اشرف زرداری کے دور صدارت میں سید یوسف رضا گیلانی کے بعد بقیہ مدت کے لیئے وزیراعظم منتخب ہوئے تھے گزشتہ عام انتخابات میں یہ کلرسیداں اور گوجرخان کی نشست این اے 58 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے جو تقریبا پونے چار برس بعد قومی اسمبلی کے بلامقابلہ اسپیکر منتخب ہو گئے راجہ محمد شکیل کیانی نے مزید کہا ہے کہ راجہ پرویز اشرف وہ واحد لیڈ ر ہیں جو غریب لوگوں کی ترجمانی ان کے مسائل حل کرتے ہیں راجہ پرویز اشرف کا شمار ملک کے اہم ترین و سینیئر سیاست دانوں کے ساتھ ساتھ پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئیر رہنماوں میں ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ متحدہ پی ڈی ایم کی طرف سے راجہ پرویز اشرف کا اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہونا بہترین اقدام ہے۔