DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Haji Ghulam Rasool Abbasi and Raja Shoaib, well known poets of Pothwar region performed Umrah. Congratulations from friends and relatives.

خطہ پوٹھوار کے معروف شعر خواں حاجی غلام رسول عباسی اور راجہ شعیب نے عمرہ کی ادائیگی کر لی دوستوں، عزیزو ں کی طرف سے مبارکباد۔

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،25اپریل 2022)
خطہ پوٹھوار کے معروف شعر خواں حاجی غلام رسول عباسی اور راجہ شعیب نے عمرہ کی ادائیگی کر لی دوستوں، عزیزو ں کی طرف سے مبارکباد۔گذشتہ روز قبل خطہ پوٹھوار کے معروف شعر خواں حاجی غلام رسول عباسی اور راجہ شعیب کو عمرئے کی ادائیگی کے لیے حاجی آمین آف کلیال، راجہ جمیل زخمی آف کرپہ، حاجی عمران، غلام مصطفی عباسی اور غلام یذدانی عباسی نے ان کوائرپورٹ پر الوداع کیاحاجی غلام رسول عباسی اور راجہ شعیب کو عمرئے کی ادائیگی پرچیئرمین مرید اعوان ویلفیئر آرگنائزیشن ملک کلیم حسین اعوان،معروف مذہبی، سیاسی، سماجی و کاروباری مختار احمد کلیامی، جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ حاجی اصغر کیانی، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ،نوجوان قانون دان ارسلان اصغر کیانی، نوجوان سیاسی و کاروباری شخصیت عدیل افضل اور غلام یذدانی عباسی نے مبارکباد پیش کی ہے۔

عید کی آمد آمد ہے اپنے ارگرد کے غربا ء، یتیموں، مسکینوں کی مالی معاونت کر کے انہیں بھی اپنی خوشیوں میں شامل کریں

Eid is coming and by providing financial support to the poor, orphans and the needy around you, add them to your happiness

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،25اپریل 2022)
معروف مذہبی وسماجی شخصیت شاہد مغل آف بھورہ حیال نے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماہ رمضان کا آخری عشرہ شروع ہے اللہ پاک ہمیں مزید نیکیاں حاصل کرنے کی توفیق دیں عید کی آمد آمد ہے اپنے ارگرد کے غربا ء، یتیموں، مسکینوں کی مالی معاونت کر کے انہیں بھی اپنی خوشیوں میں شامل کریں ماہ رمضان رحمتوں،برکتوں والا مہینہ ہے جو تمام مہینوں کا سردار ہے ماہ رمضان کو یہ فضلیت اس لیے حاصل ہوئی ہے کہ اس مقدس ماہ میں قرآن پاک کا نزول ہوا ہے جبکہ روزوں کے بارے میں اللہ پاک نے فرمایا ہے کہ ہم نے آپ پر روزے فرض کیے ہیں جس طرع تم سے پہلے امتوں پر فرض کیے گے تھے تاکہ تم متقی اور پرہیز گار بن سکیں انہوں نے کہا ماہ رمضان کا آخری عشرہ شروع ہو گیا اور اس عشرے میں طاق راتوں میں ایک رات ایسی بھی ہے جس کے بارے میں اللہ پاک نے فرمایا ہے کہ ہم نے آپ ایک ایسی رات عطا فرمائی ہے جس میں اگر انسان صبح تک عبادت کرے اپنے رب کے ہاں سجدے کرے،قرآن پاک کی تلاوت کرے، ذکر و ازکار کرے تو اللہ پاک اس کو ہزار مہینوں سے بھی بہتر رات ہے انہوں نے کہا اللہ پاک نے قرآن پاک کو اس لیے نازل فرمایا ہے تاکہ ہم پر عمل کرتے ہوئے دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل کریں انہوں نے کہا اللہ کی زمین پر صرف اور صرف اللہ کا قانون ہونا چاہے ریاست مدینہ کا نعر ہ لگانے سے کام نہیں چلتا اس کے لیے عملی کام بھی کرنا پڑھتا ہے ریاست مدینہ والوں نے جو گل کھلائے ہیں وہ بھی عوام جانتی ہے انہوں نے کہا جب تک اقتدار میں اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے احکامات پر عمل کر نے والے لوگ نہیں آہیں گے اس وقت تک مسائل کا حل نہیں ہو سکتا چاہے ہر بار کوئی نیا سلوگن لے کیوں نہ آجائے۔

نئی کابینہ میں حلف اٹھانے والے تمام وفاقی وزراء کو مبارکباد پیش کرتے ہیں

Congratulations to all the federal ministers who took oath in the new cabinet

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،25اپریل 2022)
مسلم لیگ ن کی سیاسی وسماجی شخصیت کونسلر راجہ گلزار احمد گلزاری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نئی کابینہ میں حلف اٹھانے والے تمام وفاقی وزراء کو مبارکباد پیش کرتے ہیں انشاء اللہ خادم اعلیٰ پاکستان وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کے منازل طے کر ے گا سابقہ حکومت کے کارناموں کا خمیازہ ملک کی عوام بھگت رہی ہیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کا ملک کی تعمیر نوکا عزم خوش آئند ہے تاریخ گواہ ہے مسلم لیگ ن کو جب بھی موقع ملا ملک میں ترقی کے دروازے کھلے ہیں جبکہ سابقہ حکمران جماعت کے قائد اور وزیر اعظم عمرا ن خان صرف کھوکھلے نعرے لگاتے رہے ہیں عمران خان ملک کی عوام کو بتاہیں پونے چار سال ان کی حکومت رہی ہے انہوں نے گورنر ہاؤسزکو یونیورسٹیاں کیوں نہ بنایا کیاان کو ایسا کر نے سے بھی سے کسی بیرونی ممالک نے روکا تھا ملک کی عوام کو بتاہیں کہ 90دنوں میں انہوں نے کیون سی تبدیلی لائی کہاں ایک کروڑ نوکریاں کہا پچاس لاکھ گھر انشاء اللہ ملک کی عوام اب ان کی کسی بھی باتوں میں نہیں آہیں گے آئندہ الیکشن میں ن لیگ بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر وفاق اور چاروں صوبوں میں حکومت بنائے گئی۔

Show More

Related Articles

Back to top button