DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; In PP-7 constituency, the number of aspiring candidates for PTI ticket has increased and the number of candidates has exceeded 6

حلقہ پی پی سیون میں پی ٹی آی کا ٹکٹ لینے کے خواہشمند امیداروں میں اضافہ ہو گیا امیدواروں کی تعداد6سے تجاوزکر گئی

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،24اپریل 2022)
حلقہ پی پی سیون میں PTIکا ٹکٹ لینے کے خواہشمند امیداروں میں اضافہ ہو گیا امیدواروں کی تعداد6سے تجاوزکر گئی2018کے الیکشن میں کامیابی کے بعد پی ٹی آئی جب اقتدار میں تھی توپی پی سیون کے موجووہ ایم پی اے جو شاہد خاقان عباسی گروپ کی حمایت سے آزاد کامیاب ہونے بعد میں PTIمیں شامل ہو گئے تھے وہ اپنے ایم این اے اور دیگر چند ایک قریبی زمہ دار پارٹی رہنماؤں سے ملکر اس حلقے کے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے فیصلے کرتے تھے جبکہ تنظیموں اورنظریاتی کارکنان کوتقریبا نظر انداز کیا گیا تھاجسکی وجہ سے اسوقت دو گروپ ہو گئے اب جبکہ موجودہ ایم پی اے پی پی سیون نے رواں ماہ میں ایک مرتبہ پھر مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی جسکی وجہ ان کے ایم این اے اور دیگر پارٹی کے زمہ درران ساتھیوں کو بڑا دھچکا لگا اب تمام عہدیداران کارکنان اور پی ٹی آئی کی قد آور شخصیات اُنکی سیاسی مخالف ہیں اور الیکشن میں بھی جہاں ان کی مخالفت کریں گے وہاں انکے مقابلے میں اپنے امیدوار لائیں گے پارٹی چھوڑنے کی وجہ سے ایم پی اے حلقہ پی پی سیون کی پوزیشن اس وقت عوام میں کافی کمزور ہے کیونکہ2013اور2018میں تقریبا جلسوں میں وہ کہاکرتے تھے مجھ سے بڑا مسلم لیگی کوئی نہیں ہے جس کی وجہ سے ان کو ن لیگ کی بہت زیادہ ووٹ ملے ہیں اس وقت صورتحال یہ ہے کہ اگر موجودہ ایم پی اے حلقہ پی پی سیون کو 2023کے الیکشن میں ن لیگ کا ٹکٹ مل جاتا ہے تو ان کو مسلم لیگ ن کو ایک مخصوص گروپ نہیں دے گا اور جبکہ ن لیگ دیگر ووٹربھی ان کو ووٹ نہیں دیں وہ اس لیے کہ کہیں یہ پھر ووٹ لے کر کسی اور پارٹی میں نہ چلے جاہیں آزاد حثیت سے جنہوں نے ان کو2013اور2018میں ووٹ دیے تھے وہ قریبی دوست بھی ان کے تقریبا نالاں ہیں جبکہ سابق ایم پی اے کرنل (ر) شبیر اعوان جو کافی عرصے سے عوام کے درمیان ہیں اور حلقے کی عوام بھی ان کو بے حد پسند کرتی کیونکہ وہ حق سچ بات منہ پر کہنے کھرے اور سچے انسان ہیں انہوں نے 2008میں الیکشن میں کامیابی کے اس دور میں 90کروڑ روپے ترقیاتی کام کرائے ہیں جس میں کوئی بھی ایک پیسے کی کرپشن ثابت نہیں کر سکتاان میں تقریبا گلیاں اور سڑ کیں ابھی موقع پر موجود ہیں 2013دسمبرمیں پی ٹی آئی میں شامل ہوئے تھے اور ابھی تک وہ اپنی جماعت میں قائم ودائم ہیں کارکنوں، ورکروں،ووٹروں،سپورٹروں سے بھی ان کا بھر پور رابطہ ہے اور حلقے کی80فیصد عوام کرنل محمد شبیر اعوان کے ساتھ ہیں اگر الیکشن ٹائم پر ہوئے تو کامیابی کرنل محمد شبیر اعوان کا مقدر بن سکتی ہے۔

Mator, Kahuta ( Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 24 April 2022)
In PP-7 constituency, the number of aspiring candidates for PTI tickets has increased. The number of candidates has exceeded 6. While former MPA Col (retd) Shabbir Awan who has been among the people for a long time and the people of the constituency also liked him immensely because he is a truthful and honest man who speaks the truth. The party is well established and has full contact with the workers, workers, voters, and supporters and 80% of the people of the constituency are with Col. Muhammad Shabir Awan. If the elections are held on time, then the victory could be the fate of Colonel Muhammad Shabbir Awan.

لاہور انتظامیہ کی طرف سے رکاوٹیں کھڑی کرنے کے باوجود لاہور جلسہ کامیاب ہوا , راجہ وحید احمد خان

The Lahore meeting was a success despite obstacles from the Lahore administration, Raja Waheed Ahmed Khan

ٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،24اپریل 2022)
راجہ وحید احمد خان نے کہا کہ لاہور انتظامیہ کی طرف سے رکاوٹیں کھڑی کرنے کے باوجود لاہور جلسہ کامیاب ہوا بہت جلد عمران خان دو تہائی اکثریت سے کامیاب ہو کر دوبارہ وزیراعظم بنیں گے ان خیالات کا اظہار سینئر راہنما پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ راجہ وحید احمد خان نے لاہور جلسے میں شرکت کے بعد صحافیوں سے خصوصی گفتگو میں کیا ایم این اے صداقت علی عباسی اور سینئر راہنما پی ٹی آئی پی پی 7 راجہ طارق محمود مرتضٰی کی قیادت میں کہوٹہ سے پی ٹی آئی کارکنان نے ریلی کی شکل میں لاہور جلسے میں شرکت کی راجہ وحید احمد خان نے مزید کہا کہ زندگی دلان لاہور نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ لاہور پی ٹی آئی کا گڑھ ہے آج عمران خان کا مقابلہ چوروں اور ڈاکوؤں کے علاوہ ملک کے غداروں سے بھی ہے پی ٹی آئی کارکنان عمران خان کے اسلام آباد بلانے کے منتظر ہیں اس موقع پر پی ٹی آئی رہنماء سردار مظہر اقبال، طاہر ارشاد ستی اور دیگر بھی موجود تھے۔

 اکیس رمضان ان کا یوم شہادت ہے جو انتہائی ادب و عقیدت کے ساتھ منایا جاتا ہے

21 Ramadan is the day of his martyrdom which is celebrated with utmost devotion

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،24اپریل 2022)
ممتاز سماجی شخصیت آغا سید مشتاق حسین نقوی آف مین بازار ڈیرہ مشتاق شاہ سٹی نے یوم شہادت مولا علی ؑ کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئیکہا کہ سیدنا علی المرتضیٰ علیہ السلام کا علمی مقام و مرتبہ، اُن کی قرآن فہمی، حقیقت شناسی اور فقہی صلاحیت تمام اولین و آخرین میں ممتاز و منفرد ہے امیرُالمؤمنین حضرت سیّدُنا علیُّ المرتضیٰ شیرِ خدا رضی اللہُ عنہ نے بچوں میں سب سے پہلے اسلام قبول کیا اور ان کو یہ بھی منفرد اعزاز حاصل ہے کہ ان کی ولادت بھی اللہ پاک کے گھر ہوئی اور شہادت بھی اللہ پاک کے گھر ہوئی مولا علیؑ جب دنیا میں تشریف لاے تو انہوں نے اپنی آنکھیں اس وقت کھولی جب نبی پاک ﷺ آئے اور انہوں نے سب سے پہلے نبی پاک ﷺ کے چہرہ انور کا دیدار کیا انہوں نے کہا کہ مولا علی مشکل کُشا، شیرِ خداحضرت علی ؑ علمی اعتبار سے اصحابہ کرام میں ایک خاص مقام رکھتے تھے اور کیوں نہ رکھتے ہوں کہ خود نبی پاک ﷺنے آپ کی علمی شان بیان کرتے ہوئے آپ کو علم و حکمت کا دروازہ فرمایا ہینبی پاک ﷺ نے فرمایا کہ اَنَا مَدِیْنَۃُ الْعِلْمِ وَعَلِیٌّ بَابُھَا یعنی میں علم کا شہر ہوں اور علی اُس کا دروازہ ہیں 21رمضان ان کا یوم شہادت ہے جو انتہائی ادب و عقیدت کے ساتھ منایا جاتا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button