DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Chairman Mureed Awan Welfare Organization Malik Kaleem Hussain Awan hosted a special Iftar dinner

چیئرمین مرید اعوان ویلفیئر آرگنائزیشن ملک کلیم حسین اعوان کی طرف سے اپنے دوستوں کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،23اپریل2022)
چیئرمین مرید اعوان ویلفیئر آرگنائزیشن ملک کلیم حسین اعوان کی طرف سے اپنے دوستوں کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنرمسلم لیگ ن صوبہ پنجاب کے نائب صدر حافظ عثمان عباسی سمیت بلدیاتی نمائندوں کی شرکت گذشتہ روزچیئرمین مرید اعوان ویلفیئر آرگنائزیشن ملک کلیم حسین اعوان نے اپنی رہائش گاہ بحریہ ٹاؤن راولپنڈی میں ایک پر تکلف افطار ڈنر کا بندوبست کیا جس میں سابق وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی مسلم لیگ ن صوبہ پنجاب کے نائب صدر حافظ عثمان عباسی، چیئرمین راجہ ندیم احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون، چیئرمین راجہ فیاض احمد امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ، وائس چیئرمین یوسی بھلاکھر راجہ طلال خلیل، صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر جنجوعہ، سیاسی و سماجی شخصیات سید نذابت حسین شاہ نقوی، راشد مبارک عباسی، راجہ مظہر جنجوعہ، عدیل افضل، نوجوان قانون دان ارسلان اصغر کیانی، حاجی ملک ابرار حسین اعوان اور ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ نے شرکت کی اس موقع پر میزبان ملک کلیم حسین اعوان نے اپنے مہمانوں کی تواضع پرتکلف کھانوں کے ساتھ کی تمام مہمانوں نے اپنے میز بان ملک کلیم حسین اعوان کا شکر یہ ادا کیا۔

امیر جماعت اسلامی راجہ تنویر احمد نے جمعہ کے اجتماع سے خطاب

Ameer of Jamaat-e-Islami Raja Tanveer Ahmed addressed the gathering on Friday prayers

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،23اپریل2022)
امیر جماعت اسلامی راجہ تنویر احمد نے جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماہ رمضان رحمتوں،برکتوں والا مہینہ ہے جو تمام مہینوں کا سردار ہے ماہ رمضان کو یہ فضلیت اس لیے حاصل ہوئی ہے کہ اس مقدس ماہ میں قرآن پاک کا نزول ہوا ہے جبکہ روزوں کے بارے میں اللہ پاک نے فرمایا ہے کہ ہم نے آپ پر روزے فرض کیے ہیں جس طرع تم سے پہلے امتوں پر فرض کیے گے تھے تاکہ تم متقی اور پرہیز گار بن سکیں انہوں نے کہا ماہ رمضان کا آخری عشرہ شروع ہو گیا اور اس عشرے میں طاق راتوں میں ایک رات ایسی بھی ہے جس کے بارے میں اللہ پاک نے فرمایا ہے کہ ہم نے آپ ایک ایسی رات عطا فرمائی ہے جس میں اگر انسان صبح تک عبادت کرے اپنے رب کے ہاں سجدے کرے،قرآن پاک کی تلاوت کرے، ذکر و ازکار کرے تو اللہ پاک اس کو ہزار مہینوں سے بھی بہتر رات ہے انہوں نے کہا اللہ پاک نے قرآن پاک کو اس لیے نازل فرمایا ہے تاکہ ہم پر عمل کرتے ہوئے دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل کریں انہوں نے کہا اللہ کی زمین پر صرف اور صرف اللہ کا قانون ہونا چاہے ریاست مدینہ کا نعر ہ لگانے سے کام نہیں چلتا اس کے لیے عملی کام بھی کرنا پڑھتا ہے ریاست مدینہ والوں نے جو گل کھلائے ہیں وہ بھی عوام جانتی ہے انہوں نے کہا جب تک اقتدار میں اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے احکامات پر عمل کر نے والے لوگ نہیں آہیں گے اس وقت تک مسائل کا حل نہیں ہو سکتا چاہے ہر بار کوئی نیا سلوگن لے کیوں نہ آجائے۔

Show More

Related Articles

Back to top button