DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; DC Rawalpindi Tahir Farooq’s visits THQ hospital, The renovation of the hospital at a cost of Rs. 40 million announced

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طاہرفاروق کا تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کہوٹہ۔ چار کروڑ کی لاگت سے ہسپتال کی تزئین و آرائش داخلی و خارجی راستے اندرونی سڑک کی تعمیر کے ساتھ رنگ و روغن کی جائے گا۔

کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،22اپریل2022) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طاہرفاروق کا تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کہوٹہ۔رمضان سستا بازار اور اراضی ریکارڈ سنٹر کہوٹہ کادورہ۔ چار کروڑ کی لاگت سے ہسپتال کی تزئین و آرائش داخلی و خارجی راستے اندرونی سڑک کی تعمیر کے ساتھ رنگ و روغن کی جائے گا۔اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ سیمل مشتاق۔ایم۔ایس ڈاکٹر ثمینہ خان بھٹی۔سی۔او نبیل ریاض۔تحصیلدار ظفر گجر اور دیگر افسران بھی ہمراہ تھے۔تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کہوٹہ۔ کہوٹہ رمضان سستا بازار۔اراضی ریکارڈ سنٹر کہوٹہ شہرکا دورہ کر کے شہریوں کو دی جانے والی سہولیات اور انتظامات کا جائزہ لیا، انہوں نے اشیاء خوردونوش کے معیار، وزن، سٹاک اور حکومتی نرخوں پر دستیابی کے ساتھ فیئر پرائس شاپس پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی اور قیمتوں کا بھی جائزہ لیا۔تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کہوٹہ میں چار کروڑ کی گرانٹ سے نئی عمارت کاقیام۔ہسپتال میں سرجن ڈاکٹر۔پیرامیڈیکل سٹاف کی خالی آسامیاں جلد مکمل کی جائیں گی۔ہائی وے کی روڈز تھانہ چوک تا پنجاڑ چوک کی فوری تعمیر و مرمت جبکہ اس موقع پرڈپٹی کمشنر نے صدر پریس کلب رجسٹرڈ کہوٹہ عمران ضمیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رمضان بازاروں میں شہریوں کو ایگریکلچر فیئر پرائس شاپس پر معیاری پھل اور سبزیاں عام مارکیٹ سے بہت کم ریٹ پر فراہم کی جا رہی ہیں، سستے رمضان بازاروں کے قیام کا مقصد رمضان المبارک کے دوران عوام کو معیاری اشیائے خوردونوش کی ارزاں نرخوں پر دستیابی کو یقینی بنانا ہے، رمضان بازاروں میں دی جانے والی اشیاء کے معیار پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں کے ساتھ ساتھ عام مارکیٹوں میں بھی اشیاء خوردونوش کی قیمتوں پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں لگائے گئے رمضان بازاروں کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کی جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے رمضان المبارک کے بعد رمضان سستابازار کی جگہ مستقل بنیادوں پراتواربازار طرز پر بازار لگانے کیاحکامات جاری کئے۔ اس سے قبل ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے تحصیل ہیڈ کوارٹر اہسپتال کہوٹہ کا دورہ کیا اور مختلف وارڈز کا معائنہ کیا اور مریضوں کو دی جانیوالی طبی سہولیات کا جائزہ لیا اور ہدایات جاری کیں کہ علاج معالجہ کے لئے آنے والے مریضوں پر بھرپور توجہ مرکوز رکھیں تاکہ انہیں ہسپتال میں کسی قسم کی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔انہوں نے کہا کہ ہسپتال دورے کا مقصد انتظامات کے ساتھ ساتھ مریضوں کو علاج و معالجے کے سلسلے میں دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لے کر مزید بہتر بنانا ہے۔بعدازاں ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے تحصیل اراضی ریکارڈ سنٹر کادورہ کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرکہوٹہ سیمل مشتاق بھی ان کے ہمراہ تھی،چیف آفیسر نبیل ریاض،تحصیلدار کہوٹہ ظفرگجرسمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔شہریوں نے ا سسٹنٹ کمشنرکہوٹہ سیمل مشتاق۔ایم۔ایس ڈاکٹر ثمینہ خان بھٹی،چیف آفیسر نبیل ریاض۔اور انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔

Kahuta: (Pothwar.com, Imran Zamir, 22 April 2022) Deputy Commissioner Rawalpindi Tahir Farooq’s visit to Tehsil Headquarters Hospital Kahuta and Ramadhan sasta Bazaar and Land Record Center Kahuta. It was announced that at a cost of Rs. 40 million RPS, the hospital will be renovated with internal road construction.

اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ سیمل مشتاق کی ہدایت پر ملاوٹ شدہ دودھ دہی فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن

Crackdown on those selling adulterated milk on the instructions of Assistant Commissioner Kahuta Simal Mushtaq

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،22اپریل2022)
اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ سیمل مشتاق کی ہدایت پر ملاوٹ شدہ دودھ دہی فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن پنجاب فوڈ اتھارٹی کی دو گاڑیوں کی کہوٹۃ آمد جامع مسجد روڈ مٹور روڈ پنڈی روڈ پر چھاپے کئی من دودھ تلف جبکہ کئی دوکانداروں کے خلاف چالان اور سیمپل لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی گاڑیاں دیکھ کر ملاوٹ شدہ دودھ دہی فروخت کرنے والوں کی دوڑیں لگ گئی کئی لوگ دوکانیں بند کر کے چلے گے یاد رہے کہ دو روز قبل بھی پریس کلب کہوٹہ نے اے سی کہوٹہ سے ملاقات کر کے انکو بتایا تھا کہ روزانہ تین سے چار ٹنکیاں کمیکل پوڈر ملے دودھ کی کہوٹہ شہر میں آتی ہیں اور رات کے اندھیرے میں تقریبا60روپے کلو کے حساب سے یہاں دودھ دیکر جاتے ہیں جبکہ ہر گلی محلے میں دودھ دہی والے یہی ملاوٹ شدہ دودھ دہی 140سے150روپے تک فروخت کرتے ہیں اے سی کہوٹہ سیمل مشتاق نے شہر کا دورہ بھی کیا ریٹ لسٹ کے مطابق سامان فروخت نہ کرنے اور مضر صحت اشیاء خوردونوش فروخت کرنے والوں کے خلاف بھی کاروائی کی شہریوں نے ملاوٹ شدہ دودھ دہی مشروبات فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی پر انتظامیہ کی تعریف کی۔

جی پی او کے اختیارات ختم کر کے عوام کو ذلیل و خوار کیا جا رہا ہے

The people are being humiliated by removing the powers of GPO

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،22اپریل2022)
جی پی او کے اختیارات ختم کر کے عوام کو ذلیل و خوار کیا جا رہا ہے لوگوں کے تمام اکاؤنٹ قومی بچت میں ٹرانسفر کر دیے گئے جہاں لاکھوں لوگوں کو ڈیل کرنا عملہ کے بس کی بات نہیں لوگ سحری کے وقت چھنی بازار قومی بچت بنک کے باہرکھڑے ہو جانے پر مجبور ہیں لائسنس کی تجدید بھی اب ڈاکخانہ سے نہیں ہو رہی شہریوں بزرگپنشنرز اور دیگر معززین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ جی پی او پر ملنے والی سابقہ سہولیات بحال کی جائیں تا کہ عوام کو ریلیف ملے قومی بچت بنک کی بلڈنگ کشادہ لوگوں کے بیٹھنے کی جگہ اور عملہ مزید بڑھایا جائے تا کہ لوگ ذلیل و خوار نہ ہوں۔

کہوٹہ شہر اور گردونواح میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ

Unannounced load shedding in and around Kahuta city

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،22اپریل2022)
کہوٹہ شہر اور گردونواح میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا محال کر دیا رمضان کے مقدس مہینے میں 14سے 16گھنٹے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے خاص کر سحری اور افطاری اور نماز تراویح کے وقت بھی بجلی غائب رہتی ہے جبکہ شدید گرمی میں بچے بوڑھے بجلی نہ ہونے کے باعث مشکلات کا شکار ہیں شہر میں پانی کی شدید قلت نلکے خشک لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس گئے شہریوں نے سی او سے مطالبہ کیا کہ ٹینکرز کے ذریعے شہریوں کو صاف پانی مہیا کیا جائے۔

Show More

Related Articles

Back to top button