DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta; Pothwar Welfare Trust distributes food items to hundreds of widows, orphans and poor women
پوٹھوارویلفیئر ٹرسٹ کی طرف سے ہر سال کی طرع اس سال بھی سینکڑوں بیوائیوں،یتیموں اور غریب خواتین میں لاکھوں روپے کا اشیائے خوردونوش کی تقسیم
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،10اپریل2022)
صدر پوٹھوارویلفیئر ٹرسٹ حاجی ملک منیر اعوان کی طرف سے سینکڑوں بیوائیوں،یتیموں اور غریب خواتین میں لاکھوں روپے کا اشیائے خوردونوش کی تقسیم۔رمضان پیکج میں آٹے کا تھیلا، چینی، گھی، دالیں،بیسن،پتی، چنے اور دیگر اشیاء شامل تھیں سینکڑوں بیوائیوں،یتیموں اور غریب خواتین نے جولیاں اٹھا کر صدر پوٹھوارویلفیئر ٹرسٹ حاجی ملک منیر اعوان اور مخیر حضرات کو دعاہیں۔تفصیل کے مطابق کہوٹہ کے معروف رفاعی ادارے پوٹھوارویلفیئر ٹرسٹ کی طرف سے ہر سال کی طرع اس سال بھی سینکڑوں بیوائیوں،یتیموں اور غریب خواتین میں لاکھوں روپے کا اشیائے خوردونوش کی تقسیم جاری ہے گذشتہ ایک ہفتے سے روزانہ سینکڑوں بیوائیوں،یتیموں اور غریب خواتین میں لاکھوں روپے کا اشیائے خوردونوش کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے میڈیا کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے صدر پوٹھوارویلفیئر ٹرسٹ حاجی ملک منیر اعوان نے کہا کہ اللہ پاک کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ عرصہ کئی سال سے مخیر حضرات کے تعاون سے پوٹھوارویلفیئر ٹرسٹ کہوٹہ صحت، تعلیم، رمضان پیکچ اور دیگر مالی امداد کے حوالے سے عوام کی خدمت کر رہا ہے انشاء اللہ یہ سلسلہ جاری رہے گا میں مخیر حضرات سے مطالبہ کر تا ہوں کہ وہ زیادہ سے زیادہ پوٹھوارویلفیئر ٹرسٹ کے ساتھ زیادہ سے زیادہ مدد کر یں۔
Mator, Kahuta (Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 10 April 2022)
Haji Malik Munir Awan, President of Pothwar Welfare Trust, distributed food items worth lakhs of rupees to hundreds of widows, orphans, and poor women. Talking to the media, the President of Pothwar Welfare Trust Haji Malik Munir Awan said, Thank God that Pothwar Welfare Trust Kahuta has been serving the people for many years with the help of philanthropists in providing health, education, Ramadan packages, and other financial assistance. InshaAllah this will continue, I ask that people cooperate with the Pothwar Welfare Trust.
کہوٹہ شہر میں لگائے گے رمضان سستے بازار میں آٹا، چینی اور دیگراشیاء کے سٹال لگائے گے
Ramadan sasta bazaar provides flour, sugar etc on stalls
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،10اپریل2022)
رمضان سستے بازار میں آٹا، چینی اور دیگراشیائے خوردونوش کے سٹال محکمہ مال کہوٹہ کے پٹواری عامر محموداور دیگر اہلکاروں کی نگرانی میں عوام کو سہولیات میسر کی جار ہی ہے تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ سیمل مشتاق کے احکامات کی روشنی میں محکمہ مال کہوٹہ کے پٹواری عامر محمودکی نگرانی میں کہوٹہ شہر میں لگائے گے رمضان سستے بازار میں آٹا، چینی اور دیگراشیاء کے سٹال لگائے گے ہیں شناختی کارڈ پر دو کلو چینی اور آٹے کا تھیلا دیا کا رہا ہے جبکہ خواتین اور مردوں کے بیٹھنے کا بھی انتظام کیا ہوا ہے پٹواری عامر محمودنے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا ہماری کوشش ہے کہ کسی تکلیف ناں اس لیے جہاں تک ہم سے ہو سکتا ہے ہم عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔
مسلم لیگ ن دوبارہ اقتدار میں آ کر تعمیر و ترقی کا نیا سفر شروع کریگی,راجہ علی اصغر
PML-N will return to power and start a new journey of construction and development, Raja Ali Asghar
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،10اپریل2022)
مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کی سیاسی وسماجی شخصیت راجہ علی اصغر نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عدلیہ کے فیصلوں کو تسلیم کیا پی ٹی آئی حکومت نہ صرف عوام بلکہ اپنی پارٹی نمائندگان نظریاتی ورکرز کا اعتماد بھی کھو چکی تھی چند نالائق مشیروں کے غلط مشوروں سے سپیکر اسمبلی سے غلط رولنگ دلا کر پاکستان جو پہلے ہی معاشی طور پر کمزور اور عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں مزید انتشار کی طرف لے جاناچاہتے تھے مگر اعلیٰ عدلیہ نے ؤئن پاکستان کو بھی بچالیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے تما کارکنان ورکنان مشکل وقت میں اپنے قائدین کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے رہے ہیں اور کھڑے ہیں ہمارا حلقہ پی پی سیون مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے وہ وقت دور نہیں جب مسلم لیگ ن دوبارہ اقتدار میں آ کر تعمیر و ترقی کا نیا سفر شروع کریگی انھوں نے کہا کہ میاں شہباز شریف وزیر اعظم بن کر تمام اپوزیشن کی مشاورت سے پاکستان کو موجودہ بحران سے نکالیں گے جسطرح پنجاب میں ایک بہترین حکومت کی انشا اللہ وفاق میں بھی اس سے اچھی حکومت کر کے ملک کی معشیت مضبوط کریں گے موجودہ حکمرانوں نے چار سالوں میں ملک کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا آج غریب دو وقت کی روٹی کو ترس رہا ہے انشا اللہ اچھے دن آ رہے ہیں۔