گوجرخان ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,،03،اپریل،2022ء)—راولپنڈی چیمبر آف کامرس میں گروپ لیڈر سہیل الطاف اور صدر ندیم رؤف کے زیر اہتمام چیمبر کے آفس میں اہم اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں کمشنر راولپنڈی ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اور سی ٹی او سمیت متعدد اعلیٰ افسران نے شرکت کی اجلاس میں راولپنڈی آف چیمبر کی خصوصی دعوت پر مرکزی انجمن تاجران گوجرخان کے صدر حاجی راجہ محمد جواد نے بھی شرکت کی ۔اجلاس میں مختلف امور کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی اس موقع پر راجہ محمد جواد نے راولپنڈی کی اعلیٰ سرکاری احکام کے سامنے گوجرخان شہر میں جی ٹی روڈ پر ٹریفک دباؤ میں اضافے آور حادثات پر بڑکی یو ٹرن کے قریب انڈر پاس اور گلیانہ موڑ پر راؤنڈ اباوٹ کی تعمیر کو اہم ضرورت قرار دیا جبکہ شہری حدود میں پارکنگ کے لیے جگہ مختص کرنے کا مطالبہ بھی کیا ۔ جس پر کمشنر و دیگر نے کہا کہ وہ بہت جلد این ایچ اے کے احکام کے ہمراہ گوجرخان کا دروہ کر کے عملی طور پر صورتحال کا جائزہ لنے کے بعد ضروری اقدامات کیے جائیں گے ۔اس موقع پر راجہ محمد جواد نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے گروپ لیڈر سہیل الطاف صدر ندیم رؤف اور منتخب عہدیداروں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے گوجرخان کی تاجر برادری کی۔ منتخب قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے ان کے مسائل حل کرنے کے لیے عملی قدم اٹھائے۔
Gujar Khan ( Pothwar.com, April 03, 2022) * An important meeting was held in Rawalpindi Chamber of Commerce under the chairmanship of Group Leader Sohail Altaf and President Nadeem Rauf in the office of the Chamber in which Commissioner Rawalpindi Deputy Commissioner Rawalpindi and Haji Raja Muhammad Jawad, President of Central Association of Traders Gujar Khan also attended the meeting at the special invitation of Rawalpindi Chamber of Commerce and Industry.
In the face of high government orders in Rawalpindi, the construction of an roundabout near Barki U-turn and roundabout at Guliana turn near GT Road in Gujar Khan city has been declared an important need for increasing traffic congestion while allocating space for parking in urban limits.
On which the Commissioner said that they would soon visit Gujar Khan along with the orders of NHA and after taking a practical look at the situation, necessary steps would be taken.