DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Deputy Commissioner Rawalpindi Tahir Farooq’s visits Kallar Syedan

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طاہر فاروق کادورہ کلرسیداں

کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،01،اپریل،2022ء)—ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طاہر فاروق کادورہ کلرسیداں۔رمضان سستا بازار،دیہی مرکز مال غزن آباد،اراضی ریکارڈ سنٹر،بیدی محل اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھی گئے۔اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں رمیشا جاوید اعوان،تحصیلدار راجہ عامر مسعود،چیف آفیسر صاحب زادہ عمران اختر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق نے چوآروڈ پر لگے رمضان سستا بازار کا دورہ کیا اور سب سے پہلے معیاری بازار شروع کرنے پر کلرسیداں کی اسسٹنٹ کمشنر رمیشا جاوید اعوان اور صاحبزادہ عمران اختر کو مبارک باد دی۔ وہ مختلف اسٹالوں پر گئے نرخ بھی معلوم کیئے اور اشیا کے معیار کو بھی جانچا اورانہوں نے اپنے دورے کے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے جو ہدایات جاری کی تھیں کلر سیداں رمضان سستا بازار اس کے عین مطابق قائم کیا گیا ہے اس کے معیار کو برقرار رکھنے پر زور دیا۔وہ کلر سیداں کی تاریخی عمارت بیدی محل بھی گئے اور اس کی مرمت کے لیئے فنڈز مختص کرنے کی یقین دھانی کرائی۔انہوں نے اراضی ریکارڈ سینٹر کا بھی دورہ کیا اور وہاں کے کام پر اطمینان کا اظہار کیا۔وہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کلرسیداں بھی گئے جہاں اسسٹنٹ ایم ایس ڈاکٹر رقیعہ کامران نے ان کا استقبال کیا،ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وہاں صفائی ستھرائی پر مزید توجہ دینے کی ہدایت جاری کی۔بعد ازاں وہ دیہی مرکز مال غزن آباد بھی گئے اور کارکردگی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دیہی مرکز مال کے قیام کا مقصد زمینداروں کو محکمہ مال کی تمام سہولیات ان کے گھر کی دہلیز پر مہیا کرنا ہے۔انہوں نے کلرسیداں میں جاری گرداوری پر بھی سٹاف کی حوصلہ افزائی کی۔

Kallar Syedan ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, April 01, 2022) * Deputy Commissioner Rawalpindi Tahir Farooq visited Kallar Syedan. He was accompanied by Assistant Commissioner Kallar Syedan Ramsha Javed Awan, Tehsildar Raja Amir Masood, Chief Officer Sahibzada Imran Akhtar. He also checked the prices at various stalls and checked the quality of the goods and while giving remarks of his visit, he said that the standards issued by the Punjab Government for the establishment of Kallar Syedan ​​Ramadan Cheap Bazaar have been established in accordance with the standards. He also visited Bedi Mahal, the historic building of Kallar Syedan ​​and assured to allocate funds for its repair. He also visited the Land Record Center and expressed satisfaction over the work done there. He also visited Tehsil Headquarters Hospital where he was received by Assistant MS Dr Raqia Kamran. Expressing satisfaction over the performance of the hospital, the Deputy Commissioner directed to pay more attention to cleanliness there. He also visited Ghazanabad and while expressing happiness over the performance said that the purpose of setting up of rural center Mall was to provide all facilities of land department to the landlords at their doorstep.

پولیس میں تعنیات مقتول پولیس کانسٹیبل معین آصف کے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا گیا دو ملزمان گرفتار

Two accused arrested in the indiscriminate killing of slain police constable Moin Asif

کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،01،اپریل،2022ء)—کلر سیداں پولیس میں تعنیات مقتول پولیس کانسٹیبل معین آصف کے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا گیا دو ملزمان گرفتار۔گرفتار ہونے والوں میں کراچی کے ایک دینی مدرسے کی معلمہ اور مندرہ کے سکول کا ملازم بھی شامل ہے۔ کلر سیداں پولیس نے موبائل فون ڈیٹا کے ذریعے اس اندھے قتل کیس میں ملوث ملزم اسد اصغر اور اس کی ساتھی ملزمہ خاتون ثومیہ رزاق کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزم اسد اصغربھاٹہ کا رہائشی ہے ماہندر میں ایک سرکاری سکول میں درجہ چہارم کا ملازم ہے جبکہ خاتون کراچی کے ایک دینی مدرسہ کی معلمہ ہے جس کا تعلق مندرہ کے گاؤں بھاٹہ سے ہے۔یاد رہے کہ 29/30جنوری کی شب کلر سیداں کچہری سہولت سنٹر میں تعینات پولیس کانسٹیبل معین آصف کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا تھا اور چنالی گاؤں کے قریب اس کی نعش خون میں لت پت پڑی ملی تھی،مقتول چار بچوں کا باپ تھا۔

نوسر باز مرد اور عورت نے چیک اپ کے بہانے اسلحہ کی نوک پر ریٹائر ڈ دائیہ کو لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات سے محروم کر دیا

Man and woman deprive retired midwife of gold jewelery worth millions of rupees at gunpoint under the pretext of check-up

کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،01،اپریل،2022ء)—کلر سیداں کے قریب نوسر باز مرد اور عورت نے چیک اپ کے بہانے اسلحہ کی نوک پر ریٹائر ڈ دائیہ کو لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات سے محروم کر دیا اور موٹرسائیکل پر بیٹھ کر فرار ہو گئے،کلر سیداں پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔زبیدہ بیگم زوجہ علی رضان سکنہ ڈھوک بنگیال نے پولیس کو بتایا کہ میں محکمہ صحت سے ریٹائرڈ ہوں اور اب دائیہ کا کام کرتی ہوں۔گزشتہ روزدن 12بجے موٹر سائیکل پر سوار ایک مر د اور خاتون آئے جنہوں نے کہا کہ وہ اپنی بھا بھی کو مجھ سے چیک اپ کروانا چاہتے ہیں۔اس کے ساتھ مرد پانی پینے کے بہانے میرے گھر کے کمرے میں چلا گیا۔جس کے بعد دونوں نے مل کر میرے منہ پر پہلے رومال رکھا اور پھر پلسٹر لگا کر میرا منہ بند کر کے میرے ہاتھوں کو باندھ دیااور دھمکی دی کہ اگر شور کیا تو جان سے جاؤ گی۔ملزمان نے الماری کھول کر لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات چرا لیے اور موٹر سائیکل پر بیٹھ کر فرار ہو گئے۔

بجلی کی اعلانیہ کے بعد غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ بھی شروع کردی گئی

Unannounced load shedding was also started after the announcement of power

کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،01،اپریل،2022ء)—کلرسیداں اور گردونواح میں بجلی کی اعلانیہ کے بعد غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ بھی شروع کردی گئی ساتھ ہی سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ بھی جاری،شہری میں رمضان کی آمد کے ساتھ ہی بجلی گیس کی صورتحال سے شدید پریشان۔تفصیلات کے مطابق رمضان کی آمد اور گرمی میں اضافے کے ساتھ ہی بجلی کی پہلے اعلانیہ اور پھر اگلے ہی روز غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ شروع کر دی گئی۔اعلانیہ شیڈول کے مطابق ہر دو گھنٹے بعد ایک گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ جاری تھی مگر اس میں بھی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ شامل ہونے سے صورتحال ابتر ہو گئی گزشتہ شام ایک گھنٹہ کی اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے بعد بجلی بحال ہوئی تو دس ہی منٹ بعد پھر بند کردی گئی۔آئیسکو حکام سے استفسار کیاگیاتوان کا جواب تھا کہ پہلے اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ہوئی اب فورس لوڈ شیڈنگ شروع ہے جبکہ دوایام سے سوئی گیس کی بھی لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔ادہر انجمن تاجران کلرسیداں کے صدر حاجی طارق تاج نے استفسار کیا کہ کیا حالیہ بجلی گیس کی لوڈ شیڈنگ بھی موجودہ حکومت کے خلاف کوئی عالمی سازش کا یہ حصہ تو نہیں ہے؟

جوئے کی محفل میں پکڑے جانے والے تین اصیل مرغوں کی نیلامی کلرسیداں میں ملک عابداعوان کی عدالت میں ہوئی

Gamblers cockerel auction held at the court

کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،01،اپریل،2022ء)—جوئے کی محفل میں پکڑے جانے والے تین اصیل مرغوں کی نیلامی کلرسیداں میں ملک عابداعوان کی عدالت میں ہوئی جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے حصہ لیا اور تینوں مرغے 26ہزارسات سو روپے میں نیلام کر دیئے گئے۔سب سے مہنگے مرغ کی بولی حبیب کنیال گوجر خان سے تعلق رکھنے والے شخص نے تیرہ ہزار دو سو روپے لگائی جس پر اس کی بولی کو قبول کرلیا گیا۔دوسرا مرغ دس ہزار پانچ سو اور تیسرا تین ہزار میں نیلام ہوا۔اس موقع پر وائلڈ لائف کے نمائندے چوہدری طلعت بھی موجود تھے۔ یاد رہے کہ مرغے کچھ عرصہ قبل کلرسیداں پولیس نے بشندوٹ کے قریب جوئے کی ایک محفل میں تحویل میں لیئے تھے ان کے مالکان موقع سے فرار ہوگئے تھے جس کے بعد انہیں وائلڈ لائف کی تحویل میں دیا گیا اور اب ان کی نیلامی کر دی گئی۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button