گوجر خان: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , ،20مارچ2022)— سی پی او راولپنڈی کی ہدایت پر ڈی ایس پی طاہر کاظمی نے عوامی مسائل سننے کیلئے تھانہ گوجر خان میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا کھلی کچہری میں عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر تمام تفتیشی افسر بھی موجود تھے عوام نے ڈی ایس پی کو اپنے مسائل بتائے ڈی ایس پی طاہر کاظمی نے لوگوں کے مسائل سنے اور درخواستیں متعلقہ افسران کو مارک کر کے جلد ازجلد داد رسی کرنے کی ہدایت کی ڈی ایس پی طاہر کاظمی نے تھانہ گوجر خان میں کھلی کچہری کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھلی کچہری کا مقصد عوام اور پولیس کے درمیان باہمی اعتماد،تعاون کی فضا کو مزید مستحکم کرنا ہے پولیس لوگوں کے جان ومال کی حفاظت کے لئے دن رات کوشاں ہے تاہم جرائم پر کنٹرول اور جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی کے لیے پولیس کو عوام کا تعاون درکار ہے
Gujar Khan: ( Pothwar.com, March 20, 2022) – On the direction of CPO Rawalpindi, DSP Tahir Kazmi held an open court in Gujar Khan police station to listen to public issues. A large number of people attended the open court. All the investigating officers were also present on the spot. The people told the DSP about their problems. Addressing an open court in Gujar Khan, he said that the purpose of the open court was to further strengthen the atmosphere of mutual trust and cooperation between the people and the police. And the police need the support of the people to root out criminals.