DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta; Former MPA Sobia Anwar Satti formally inaugurated the three-day Spring Festival Panj Pir Nahr
برائیٹ ایونٹ مینجمنٹ کے زیر اہتمام تین روزہ جشن بہاراں پنج پیر نڑر کا انعقاد سابق ایم پی اے ثوبیہ انور ستی نے باقائدہ افتتاح کر دیا
کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر ،19مارچ2022)— برائیٹ ایونٹ مینجمنٹ کے زیر اہتمام تین روزہ جشن بہاراں پنج پیر نڑر کا انعقاد سابق ایم پی اے ثوبیہ انور ستی نے باقائدہ افتتاح کر دیا تحصیل کہوٹہ سے بچوں نوجوانوں اور فیملیز کی بھرپور شرکت علاقائی ثقافت غیر نصابی سرگرمیوں سے خوب لطف اندوز ہوئے جبکہ مختلف ا قسام کے لگائے گئے سٹالز نے میلے کا سماں باندھ دیا۔ تفصیلات کے مطابق برائیٹ ایونٹ مینجمنٹ کے زیر اہتمام تین روزہ جشن بہاراں پنج پیر نڑھ کا انعقاد سابق ایم پی اے ثوبیہ انور ستی نے افتتاح کیا۔ جشن بہاراں میں تحصیل کہوٹہ کی مختلف یونین کونسلز کے عوام فیملیز نے شرکت کی۔ جشن بہاراں پنج پیر نڑھ تین روز تک جاری رہے گا جس میں محکمہ جنگلات، لائف سٹاک، پنک ریبن کے علاوہ دیگر سٹالرز بھی لگائے گئے ہیں۔ فیملیز اور بلخصوص بچے جشن بہاراں پیلے سے خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ اس موقع پر سابق ایم پی اے ثوبیہ انور ستی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگرامز کے انعقاد سے علاقائی ثقافت کو فروغ ملتا ہے۔ غیر نصابی سرگرمیوں سے بچے اور نوجوان نسل ذہنی و جسمانی لحاظ سے ترو تازہ رہتے ہیں۔ تین روزہ جشن بہاراں پنج پیر نڑھ سے تحصیل کہوٹہ کو تاریخ میں پہلی مرتبہ اس قدر شاندار میلہ سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملا۔ یہ گھنے جنگلات، بہتی ابشاریں، اُ و نچے پہاڑوں میں جنگل میں منگل جیسا سماں کثیر تعداد میں فیملیز کی آمد بتا رہی ہے کہ تحصیل کہوٹہ میں ایسے پروگرامز کا انعقاد کس قدر ضرری ہے۔ انھوں نے تمام انتظامیہ سٹالز لگانے والوں اور تعاون کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔
Kahuta: (Representative Pothwar.com, Imran Zamir, March 19, 2022) – Former MPA Sobia Anwar Satti formally inaugurated the three-day Spring Festival Panj Pir Nahr organized by Bright Event Management. The participants enjoyed the regional culture extracurricular activities while various types of stalls set up the festival. According to details, former MPA Sobia Anwar Satti inaugurated the three-day Spring Festival Panj Pir Narh organized by Bright Event Management. People’s families of different union councils of Kahuta tehsil participated in the spring celebration. The Spring Festival will continue for three days in which Forest Department, Livestock, Pink Ribbon and other stalls have been set up. Families and especially children are enjoying Spring Yellow. Speaking on the occasion, former MPA Sobia Anwar Satti said that holding such programs promotes regional culture.
کہوٹہ پریس کلب کے سالانہ الیکشن 25 مارچ کو ہونگے
The annual elections of Kahuta Press Club will be held on March 25
کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر ،18مارچ2022)— کہوٹہ پریس کلب کے سالانہ الیکشن 25 مارچ کو ہونگے۔جبکہ 23 مارچ کو یوم پاکستان کی شاندار اور پروقار تقریب میں بیت بازی۔نعت۔تقاریر اور ملی نغموں کے مقابلوں میں اول۔دوئم اور سوم آنے والے طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کیئے جائیں گے۔کہوٹہ پریس کلب رجسٹرڈ کا ماہانہ اجلاس، زیر صدارت صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر منعقد ہوا۔ اجلاس میں 23مارچ کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ عہدیداران و ممبران کی باہمی مشاورت سے متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ 23 مارچ کوپریس کلب کہوٹہ رجسٹرڈ کے زیراہتمام یوم پاکستان کے حوالے سے پروگرام منعقد کیا جائے گا۔ اجلاس میں پریس کلب کہوٹہ کے سال 2022 کے انتخابات بارے باہمی مشاورت سے 25 مارچ 2022 بروزجمعہ کو سالانہ انتخابات کرانے کا اعلان کیا گیا۔آخر میں بانیان پریس کلب کہوٹہ صوفی محمدایوب مرحوم،راجہ گلشن ضمیر مرحوم اور محمدافضال شمسی مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے مولانا ہاشم ظہور اعوان نے فا تحہ کی۔اجلاس میں سرپرست اعلیٰ سعید افضل چوہان۔جنرل سیکرٹری اصغر حسین کیانی۔آڈٹ آفیسر حاجی عبدالرشید۔ساجد جنجوعہ۔راجہ شاہد اجمل۔افتخار غوری۔مولانا ہاشم ظہور اعوان نقیبی۔ندیم چوہان۔آصی جنجوعہ۔ذوالفقار ستی۔راجہ عثمان و دیگر نے شرکت کی۔