DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Bar Kahuta officials visit Ghulam Rabbani Qureshi Free Dialysis Kidney Center

بار ایسو سی ایشن کہوٹہ کا صدر ایوان عدل کہوٹہ کے عہدیداران و اراکین کا دورہ غلام ربانی قریشی فری ڈائلیسس کڈنی سنٹر

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ، 15مارچ 2022)
بار ایسو سی ایشن کہوٹہ کا صدر ایوان عدل کہوٹہ کے عہدیداران و اراکین کا دورہ غلام ربانی قریشی فری ڈائلیسس کڈنی سنٹر مریضوں کی عیادت کی کڈنی سنٹر اور بلقیس ربانی ڈائگناسٹک سنٹر کا دورہ کیا اس موقع پرایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان راجہ محمد ستار اللہ، صدر بار ایسو سی ایشن کہوٹہ شکیل احمد قریشی ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری سردار صغیر ایڈووکیٹ، جوائنٹ سیکرٹری ملک عمیر منصور، سابق صدر بار ایسو سی ایشن کہوٹہ خاور ریاض قادری ایڈوکیٹ،عبدالحمید قریشی ایڈووکیٹ، سردار نصیر ایڈووکیٹ، گلفام ایڈووکیٹ،مظہر بھٹی ایڈووکیٹ، حماد علی کیانی ایڈووکیٹ، راجہ عمران ضمیر جنجوعہ صدر پریس کلب کہوٹہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غلام ربانی قریشی ایڈووکیٹ مرحوم نے اپنے چالیس سالہ سیاسی دور میں ہمیشہ مظلوم اور پسے ہوئے لوگوں کی خدمت کی وہ بابائے بلدیات تھے جس طرح انھوں نے زندگی میں دکھی انسانیت کی خدمت کی اسی طرح انکے بیٹے چیئر مین غلام ربانی قریشی ویلفیئر فاؤ نڈیشن آصف ربانی قریشی نے جسطرح انسانیت کی خدمت کا بیڑہ اُٹھایا اسکو خراج تحسین پیش کرتے ہیں انھوں نے کہا کہ وکلاء برادری انکے شانہ بشانہ ہے آڑھائی سال سے انھوں نے ماہانہ15سو کے قریب ڈائلیسس مفت کر کے ثابت کر دیا کہ انکی تجارت اللہ کے ساتھ ہے اور ایسے کاموں میں خدا تعالیٰ خود مدد کرتے ہیں انھوں نے اندرون اور بیرون ممالک مخیر حضرات سے کہا کہ وہرمضان کے مقدس مہینے اور اسکے علاقہ اپنے صدقات عطیات غلام ربانی قریشی ویلفیئر فاؤنڈیشن کو دیں جہاں نہ صرف کہوٹہ، ضلع راولپنڈی بلکہ کشمیر کے مستحق لوگ آتے ہیں اس موقع پر سابق صدر بار ایسو سی ایشن کہوٹہ خاور ریاض قادری ایڈووکیٹ نے اپنے استاد محترم مرحوم اکبر بٹ ایڈووکیٹ اور بار ایسو سی ایشن کہوٹہ کے تمام مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے غلام ربانی قریشی فری ڈائلیسس کڈنی سنٹر کو50ہزار روپے عطیہ کیا انھوں نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت ہی نجات کا ذریعہ ہے اس موقع پر وکلاء برادری نے شرکت کی جن میں زبیر آفتاب ایڈووکیٹ، زاہد ستی ایڈووکیٹ، خالد ظہیر راجہ ایڈووکیٹ،ہاشم راجہ ایڈووکیٹ، صہیب بھٹی ایڈووکیٹ، عفان منیر ایڈووکیٹ، شہروز ایڈووکیٹ، نعمان عباسی ایڈووکیٹ سمیت دیگر نے شرکت کی۔چیئر مین غلام ربانی قریشی ویلفئیر فاؤنڈیشن آصف ربانی قریشی نے وکلاء برادری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد محترم مرحوم غلام ربانی قریشی ایڈووکیٹ آپکے ساتھی تھے آپ انکی برادری اور کنبے کے ہیں آج آپکو کڈنی سنٹر میں دیکھ کر دلی خوشی ہوئی انشا اللہ بلقیس ربانی ڈائگناسٹک سنٹر میں بھی تمام ٹیسٹ جدید طریقہ سے کیے جا رہے ہیں بلڈ بنک و دیگر شعبوں میں کام ہو رہا ہے الٹراساؤنڈ جدید ڈجیٹل ایکسرے مشین اور ایک جدید ہسپتال بھی میرا مشن ہے آپ میرے لیے دعا کریں۔

Mator, Kahuta ( Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 15 March 2022)
President of Bar Association Kahuta with the officials and Members of Aiwan-e-Adl Kahuta visited Ghulam Rabbani Qureshi Free Dialysis Kidney Center. Bar Association Kahuta Shakeel Ahmad Qureshi Advocate, General Secretary Sardar Saghir Advocate, Joint Secretary Malik Umair Mansoor, Former President Bar Association Kahuta Khawar Riaz Qadri Advocate, Abdul Hameed Qureshi Advocate, Sardar Naseer Advocate, Gulfam Advocate, Mazhar Bhatti Advocate, Hamad Ali Kayani Advocate, Raja Imran Zameer Janjua President Press Club Kahuta while talking said that the late Ghulam Rabbani Qureshi Advocate always served the oppressed and downtrodden people during his 40 years of political life. He also paid tribute to the way his son Chairman Ghulam Rabbani Qureshi Welfare Foundation Asif Rabbani Qureshi took up the cause of service to humanity. He proved that his business is with Allah.

پی ٹی آئی رہنماء سردار ارشد مجید اور سردار یاسر مجید کی ہمشیرہ محترمہ کی رخصتی کی تقریب میں سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت

Participation of political and social personalities in the wedding ceremony of the sister of PTI leader Sardar Arshad Majeed and sister of Sardar Yasir Majeed

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ، 15مارچ 2022)
پی ٹی آئی رہنماء سردار ارشد مجید اور سردار یاسر مجید کی ہمشیرہ محترمہ کی رخصتی کی تقریب میں سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ سیاسی وسماجی شخصیات سردار ارشد مجید اور سردار یاسر مجید کی ہمشیرہ محترمہ کی رخصتی کی تقریب غوثیہ میرج ہال میں منعقد ہوئی جس میں تحصیل کہوٹہ کے سابق صدر خورشید احمد ستی، صوبیدار نصیر احمد ستی، مجیب اللہ ستی، عدیل افضل، راجہ عبدالوہاب جنجوعہ، ملک عبدالقدیر اعوان، سردار فیضان خانزادہ، جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ حاجی اصغر حسین کیانی، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ،ملک ارشد محمود اعوان، تظرف حسین،ساہیں شیراز ستی سمیت کثیر تعداد میں معززین علاقہ نے شر کت کی۔

نجاب کے ثقافتی دن کے حوالے سے گذشتہ روز14/3/2022کو گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر کہوٹہ میں رنگارنگ تقریب

A colorful function on the occasion of Punjab Cultural Day at Government Special Education Center Kahuta

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ، 15مارچ 2022)
صدف اقبال ہیڈ مسٹریس گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن سنٹر کہوٹہ راولپنڈی کے زیر اہتمام پنجاب کے ثقافتی دن کے حوالے سے گذشتہ روز14/3/2022کو گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر کہوٹہ میں رنگارنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کہ بچوں نے بھرپور حصہ لیا اور پنجاب کیثقافتی ورثہکو اجاگر کیا اپنے ثقافتی ورثہ کے فروغ کے لئے تعلیمی اداروں میں اس طرح کی تقریبات بہت ضروری ھیں انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کی اپنی ایک ثقافت ھے پنجاب پاکستان کا وہ صوبہ ھے جس کی ثقافت تہواروں کھانوں ملبوسات اور قدیم مقامات سمیت اپنے اندر ہزاروں رنگ سموے ھوے ھے پنجابی ثقافت دنیا کی قدیم ترین ثقافتوں میں شمار ھوتی ھے تہذیب و ثقافت کو انسانی زندگی کا بنیادی اصول سمجھا جاتا ھے ثقافت یعنی ایک معاشرے اور ایک قوم کی اپنی خصوصیت اپنی طرز فکر اس کا طرز زندگی یہی کسی علاقے کی ثقافت ھوتی ھے لیکن موجودہ دور کا انسان اپنی ثقافت سے دور ھوتا جا رھا ھے یا یوں کہیں کہ ماڈرن ھوتا جا رہا جیلہذا آج کے نوجوان کو اپنی ثقافت سے روشناس کرا نے کے لئے اس قسم کی تقریبات نہایت ضروری ھیں۔

راجہ ظفر شکیل جنجوعہ کی عیادت

Get well wishes for Raja Zaffar Shakil Janjua

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ، 15مارچ 2022)
جنجوعہ راجپوت خاندان کی علمی و ادبی شخصیات راجہ مشتاق احمد جنجوعہ اور راجہ محمد سدھیر جنجوعہ کا ڈی ایس پی راجہ ظفر شکیل جنجوعہ کی عیادت۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی راجہ ظفر شکیل جنجوعہ ایک ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہو گئے تھے حادثے میں ان کی ٹانگ اور بازوں فیکچر ہو گئی تھی گذشتہ روز ”تاریخ جنجوعہ راجپوت”کے مصنفین معروف علمی و ادبی شخصیات راجہ مشتاق احمد جنجوعہ اور راجہ محمد سدھیر جنجوعہ نے ہسپتال میں جا کر ڈی ایس پی راجہ ظفر شکیل جنجوعہ کی عیادت کی انہوں نے ڈی ایس پی راجہ ظفر شکیل جنجوعہ کو گلدستہ پیش کیا ان کو جلد مکمل صحت یابی کی دعا کی ڈی ایس پی راجہ ظفر شکیل جنجوعہ نے ”تاریخ جنجوعہ راجپوت”کے مصنفین راجہ مشتاق احمد جنجوعہ اور راجہ محمد سدھیر جنجوعہ کا شکر یہ ادا کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button