مٹور (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،11مارچ2022) سر پرست اعلیٰ آل پاکستان مغل ویلفیئرسوسائٹی عبد المجید مغل نارہ کے مقام پر مجید وکیشنل سلائی سنٹر میں مستحق خواتین میں 2لاکھ50ہزار روپے کی فری سلائی مشین تقسیم عوامی سیاسی سماجی حلقوں کی طرف سے عبد المجید مغل کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین۔تقریب میں شاہد مغل، شہباز مغل، مصدق مغل،ذیشان مغل،منتظم خان سمیت کثیر تعداد میں اہل علاقہ کی شر کت۔تفصیل کے مطابق ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت سر پرست اعلیٰ آل پاکستان مغل ویلفیئرسوسائٹی عبد المجید مغل نے گذشتہ روز نارہ مغل پلازہ میں مجید وکیشنل سلائی سنٹر میں مستحق خواتین میں 2لاکھ50ہزار روپے کی فری سلائی مشین تقسیم کیں اس موقع پر اپنے خطاب میں عبدالمجید مغل نے کہا کہ اللہ کی مخلوق کی خدمت کسی نمود نمائش نہیں بلکہ خالص رب کی رضاء کی خاطر کر تا ہوں دکھی انسانیت کی خدمت کر کے دلی سکون ملتا ہے اللہ کی مخلوق کی خدمت سے دلی سکون ملتا ہے دکھی انسانیت کی خدمت ہی اصل عبادت ہے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرتے اورتعاون لیتے ہوئے ہی انسان کو زندگی کا سفر طے کرنا پڑتا ہے اور ایک مثالی معاشرہ وہی ہوتا ہے، جس میں تمام انسان ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرتے اورحاجت مندوں کی ضرورت کو پورا کرتے زندگی گزارنے کو اپنا فرض سمجھیں ایک دوسرے کے کام آنا ایک اچھے معاشرے کی تشکیل کا آغاز ہے انہوں نے کہا کہ بلاتفریق ایک دوسرے کی مدد کرنا تمام معاشروں کا خاصہ ہے دنیا کے ہر مذہب نے انسانیت کی بلا امتیاز خدمت کی تلقین کی ہے ضروت مند کی حاجت روائی ہر مذہب کی بنیادی تعلیم ہے اسلام کی حقوق العباد کی تعلیمات معاشرتی ذمے داریوں اور انسانی فلاح وبہبود کی مکمل رہنمائی فراہم کرتی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ صدقہ، خیرات، زکوٰۃ، فطرانہ اور وقف یہ تمام عمل مال اور وسائل کو معاشرے کے محروم طبقات تک پہنچانے کا اہم ذریعہ ہیں دین اسلام سراسر انسانیت کی فلاح کا مذہب ہے اسلام اپنے ماننے والوں کو ایک دوسرے کے ساتھ اخوت، ہمدردی، ایثار، قربانی اور محبت کا حکم دیتا ہے دین اسلام میں محتاجوں، غریبوں اور ضرورت مندوں کی مدد کرنے کے واضح احکامات دیے گئے ہیں۔
Mator, Kahuta (Pothward.com Kabir Ahmed Janjua, 11 March 2022) Distribution of free sewing machine worth Rs. 250,000 among deserving women at Majeed Vocational Sewing Center at Abdul Majeed Mughal Nara, Patron General of All Pakistan Mughal Welfare Society. Shahbaz Mughal, Musaddiq Mughal, Zeeshan Mughal, Muntazim Khan and a large number of locals participated in the event. I distributed free sewing machine of Rs. 250,000 among the deserving women. In his speech on this occasion, Abdul Majeed Mughal said that helping each other is the beginning of building a good society. He said that helping each other without any discrimination is the specialty of all societies. The need for the needy is the basic teaching of every religion. And Islam is the religion of the welfare of all humanity. Islam commands its followers to be brothers, compassionate, selflessness, sacrifice, and love for one another.
مسیح خاتون نے دین اسلام سے متاثر ہو کر اسلام قبول کر لیا
The Christian woman converted to Islam, inspired by Islam
مٹور (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،11مارچ2022) مسیح خاتون نے دین اسلام سے متاثر ہو کر اسلام قبول کر لیا صاحبزادہ سائیں محسن فقیر نے کلمہ پڑھا کر اسلام میں داخل کیا تفصیلات کے مطابق تحصیل کہوٹہ کی معروف مذہبی، سیاسی وسماجی شخصیت مختاراحمد کلیامی کی کاوشوں سے ایک مسیح خاتون نے اسلام سے متاثر ہو کر دین اسلام کو قبول کر لیا مسیح خاتون نے اپنے عزیزوں کے ہمراہ دربار عالیہ کلیام شریف صاحبزادہ سائیں محسن فقیر سجادہ نشین آستانہ عالیہ کلیام شریف کی رہائشگاہ کلمہ پڑھ کر اسلام قبول کیا سائیں محسن فقیر نے خاتون کا اسلامی نام انیلہ بی بی بھی رکھا اور کلمہ پڑھا کر خاتون کو اسلام میں داخل کیا اس موقع پر خاتون نے کہا کہ دین اسلام کو میں نے سچا اور حق پر مبنی پایا مسلمانوں نے مجھے اس وقت تحفظ فراہم کیا جب میں اس دنیا میں تنہا ہو گئی تھی اس موقع پر سجادہ نشین آستانہ عالیہ کلیام شریف صاحبزادہ سائیں محسن فقیر نے کہا کہ دین اسلام یہ وہ مکمل دین ہے جو دنیا و اخرت کی بقا کا سبب ہے نبی پاک ﷺ کی تعلیمات سے انسان دنیا و اخرت میں کامیابیوں سے ہمکنارہوتا ہے انھوں نے امت مسلمہ کو پیغا م دیا کہ خود کو اسلام کے سانچے میں ڈھال دیں تا کہ آپ کے قوم و فعل سے متاثر ہو کر غیر مسلم اسلام کی جانب راغب ہوں اخر میں سائیں محسن فقیر نے خاتون کو مبارک باد دی اور خصوصی دعا بھی کی یاد رہے کہ مختار احمد کلیامی کی کاوشوں سے 5سال قبل انھوں نے5مسیح افراد کو اسلام میں داخل کروایا۔
مخلوق کی کے حقوق کی ادائیگی کرنا، اس میں صرف انسان ہی نہیں بلکہ جانور بھی شامل ہیں خدمت خلق میں بنیادی بات یہ ہے,مولانا قاری عثمان عثمانی
Paying for the rights of creatures, which includes not only human beings but also animals. Mollana Usman Usmani
مٹور (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،11مارچ2022) ممتاز عالم دین ضلعی ممبر امن کمیٹی، خطیب جامع مسجد مکی مولانا قاری عثمان عثمانی نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ اللہ کی مخلوق کی خدمت کرنے سے اللہ کی خوشنودی حاصل ہوصل ہوتی ہے خدمت خلق سے مراد یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کی خوشنودی اور اس کی رضا کے لیے اس کی مخلوق کی کے حقوق کی ادائیگی کرنا، اس میں صرف انسان ہی نہیں بلکہ جانور بھی شامل ہیں خدمت خلق میں بنیادی بات یہ ہے کہ خدمت محض خدمت کے جذبہ سے ہو کوئی ذاتی غرض نہ ہو شہرت، دکھلاوا اور نام و نمود شامل نہ ہو داد تحسین، لوگوں کی واہ واہ مقصود نہ ہو اگر کوئی شخص خدمت خلق سے متعلق کام کا ملازم ہو اسے اس کام کی تنخواہ ملتی ہو تب بھی وہ اپنا کام دیانتداری سے کرے اور عام شہریوں کو زیادہ سے اچھے سلوک سے پیش آئے اورشہریوں سے زیادہ فائدہ پہنچانے کی فکر میں رہے تو یہ بھی خدمت خلق کی ایک اعلیٰ صورت ہے مولانا قاری عثمان عثمانی نے مزید کہا کہ خدمت خلق بنیادی طور پر تین انداز سے کی جا سکتی ہے ایک تو مالی خدمت، یعنی اپنا مال دوسرے ضرورت مند انسانوں پر خرچ کرنا اور دوسرا انداز بدنی خدمت کا ہے یعنی اپنے جسم سے ایسے کام انجام دینا جس سے مخلوق خدا کو فائدہ پہنچتا ہو جیسے کمزور اور بیمار لوگوں کے ایسے کام کرنا جو وہ خود نہیں کر سکتے۔ خدمت خلق کا تیسرا انداز اخلاقی اور روحانی خدمت یعنی دوسروں کو برائی سے بچانا اور نیک راستے پر چلانا جہالت کی تاریکی دور کر کے علم کی روشنی سے منور کرنارسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یتیموں کی خاص طور پر خبر گیری فرماتے اور یہاں تک فرمایا کہ جو یتیم کے سر پر شفقت سے ہاتھ پھیرتا ہے تو جتنے بالوں پر اس کا ہاتھ گزرتا ہے اتنی نیکیوں میں اضافہ اور اتنے گناہ معاف ہو جاتے ہیں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بیوہ کی خبر گیری کو جہاد کے برابر قرار دیا کہ یہ بھی خدمت کی مستحق ہیں۔
کہوٹہ شہر کی سڑکیں کھنڈرات بنی ہیں,ابرار حسین عباسی
The streets of Kahuta city are in ruins, Abrar Hussain Abbasi
مٹور (نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،11مارچ2022) جماعت اسلامی حلقہ پی پی سیون کے راہنما ابرار حسین عباسی نے ایک بیان میں کہا کہ کہوٹہ شہر کی سڑکیں کھنڈرات بنی ہیں عوام کے ٹیکسوں کے کروڑوں روپے ایم سی میں پڑے ہیں مگر کوئی کام بھی ڈھنگ سے نہیں ہوتا دو کروڑ سے کہوٹہ شہر کی سڑکیں پری مکس ڈال کر پختہ کرنے کا ٹھیکہ تھا جس میں سے تقریبا 50لاکھ سے پانی کی پائپ لائن ڈالی گئی جس میں بھی ناقص مٹریل استعمال کیا گیا باقی ڈیڑھ کروڑ کے فنڈز سے پری مکس کے بجائے ٹف ٹائل کا تجربہ کیا گیا ابرار حسین عباسی نے کہا کہ ٹف ٹائل ڈالنے سے قبل سڑک ایک تا ڈیڑھ فٹ نیچے کر کے اور نیچے بیڈ ڈال کر لگایا جائے بصورت دیگر اُنکی اونچائی اتنی ہے کہ بارشوں میں پانی دوکانوں میں چلا جائے گا جسکی وجہ سے تاجروں کا نقصان ہونے کاخدشہ ہے انھوں نے کہا کہ مٹور روڈ میں جو کام رہتا ہے اسکو نیچے کر کے بیڈ ڈال کہ ایک فٹ کم کیا جائے عوام کے ٹیکسوں سے اکٹھے پیسے ضائع نہ کیے جائیں سٹریٹ لائٹس ک26لاکھ لاری اڈے کے26لاکھ کی خرد برد کی بھی انکوائری کی جائے انھوں نے اے سی کہوٹہ سی ای او سے مطالبہ کیا کہ سڑک پر ہونے والے کام کی نگرانی اور اسکو معیاری کیا جائے کہوٹہ کلب کے لیے ایک کروڑ بیس لاکھ کے فنڈز سے اسکو جلد اپ گریڈ کیا جائے۔