DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Everything that Imran Khan said about Nawaz Sharif in the past came before him today, Raja Gulzar Ahmed Gulzari

عمران خان نے ماضی میں نوازشریف کے بارے میں جو کچھ کہا وہ آج سب ان کے سامنے آ گیا ,سابق کونسلر راجہ گلزار احمد گلزاری

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،10مارچ 2022)
سابق کونسلر راجہ گلزار احمد گلزاری نے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے موجودہ حکومت کی ناقص پالیسوں کی وجہ سے ملک کی عوام مسائل سے دوچار ہے جس طرح پی ٹی آئی کی حکومت دوسرے شعبوں میں مکمل طور پر ناکام ہوئی وہیں دہشتگردی بھی واپس لوٹ آئی ہے۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان نے ماضی میں نوازشریف کے بارے میں جو کچھ کہا وہ آج سب ان کے سامنے آ گیا غریب کو روٹی مہنگائی کھا گئی اور ترقی کا راستہ کھو گیا جب کہ خوشحالی کی منزل گم ہوگئی۔قرضوں کے کشکول نے قوم کو عالمی سطح کا بھکاری بنادیا ہے تبدیلی سرکار ناکام ہو چکی ہے حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں تبدیلی سرکار کے تمام دعوے چکناچور ہوگئے ہیں۔چند دن کی مہمان حکومت نے عوام کو مہنگائی میں دھکیل دیا ہے مسلم لیگ (ن) عوامی جماعت ہے اور عوام کے جذبات کی ترجمانی کرنے والی واحد نمائندہ جماعت ہے آج بھی لوگ ہمارے لگائے گئے عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کی تعریفیں کرتے نظر آتے ہیں۔میاں محمد نوازشریف اور میاں محمد شہباز شریف کی قیادت میں ملک نے دن دگنی اور رات چوگنی ترقی کی تھی لیکن موجودہ حکومت نے اس ملک کو پھر سے اندھیروں کی جانب دھکیل دیا ہے۔

Mator, Kahuta ( Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 10 March 2022)
Former Councilor Raja Gulzar Ahmed Gulzari while talking to the correspondent said that the people of the country are facing problems due to poor policies of the present government. He said in a statement that everything that Imran Khan had said about Nawaz Sharif in the past has come to his notice today. All claims of change government have been shattered. A few days guest government has pushed people into inflation, Even today people seem to be praising our public welfare schemes. Under the leadership of Mian Muhammad Nawaz Sharif and Mian Muhammad Shahbaz Sharif, the country had doubled by day and quadrupled night. Progress was made but the present government has pushed this country towards darkness again.

راجہ محمد ظفر الحق کہوٹہ کی آن و شان ہیں, راجہ فیاض احمد

Raja Muhammad Zafar-ul-Haq is the glory of Kahuta, Raja Fayyaz Ahmed

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،10مارچ 2022)
مسلم لیگ ن لیگ تحصیل کہوٹہ کے رہنماء سابق چیئرمین یوسی بیور راجہ فیاض احمدنے اپنے ایک بیان میں کہا کہ چیئرمین پاکستان مسلم لیگ ن وجنرل سیکرٹری موتمر عالم اسلام راجہ محمد ظفر الحق کہوٹہ کی آن و شان ہیں بے داغ ماضی شرافت و صداقت کی سیاست راجہ محمد ظفر الحق کی پہچان ہیں ان کی صاف ستھری سیاست کی مثالیں مخالفین بھی دیتے ہیں اللہ پاک راجہ محمد ظفر الحق کو صحت عطا فرماہیں ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی وسماجی شخصیت مسلم لیگ ن لیگ تحصیل کہوٹہ کے رہنماء سابق چیئرمین یوسی بیور راجہ فیاض احمد نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ راجا ظفرالحق گزشتہ پچاس سال سے پاکستان سیاست کا حصہ ہیں اس دوران میں وہ متعدد اہم عہدوں پر فائز رہے ان کی بے داغ سیاست کی مثال دی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ راجہ محمد ظفر الحق پاکستان کی سیاست کا روشن ستارہ ہیں انہوں نے جس طرع کی سیاست کی ہے وہ ملک کے تمام سیاستدانوں کے لیے مشعل رہ ہے اللہ پاک محترم راجہ محمد ظفر الحق کو صحت یابی والی عمر خضری عطا فرماہیں۔

چہرے تبدیل کر نے سے تبدیلی نہیں آئے گئی,ملک عبدالقیوم

Changing faces did not bring change, Malik Abdul Qayyum

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،10مارچ 2022)
جماعت اسلامی یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کی نوجوان سیاسی شخصیت ملک عبدالقیوم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ چہرے تبدیل کر نے سے تبدیلی نہیں آئے گئی بلکہ تبدیلی نظام بدلنے سے آئے گئی اور ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کے بغیر حقیقی تبدیلی ممکن نہیں ہے موجودہ حکومت نے آئی ایم ایف کی ہدایت پر منی بجٹ پاس کرا کر غریب عوام پر ایک اور مہنگائی بم گرا دیا محلوں میں بیٹھے قومی خزانے سے کروڑوں روپے ماہانہ وصول کرنے والوں کو کیا علم کہ ایک غریب مزد ور جو چھ سو روپے دیہاڑ لیتا ہے وہ اپنے بچوں کا پیٹ کس طرح پالتا ہے حیرت ہے کہ ریاست مدینہ کا دعویٰ کرنے والے اور آئی ایم ایف کے منہ پرقرضہ مارنے والے قومی مفادات کو بھی داؤ پر لگا رہے ہیں مزید کتنی بجلی گیس اور پٹرول مہنگا کر کے غریبوں کا خون نچوڑو گے دریا اور کشمیر کو پہلے ہی بھارت کے حوالے کر دیا گیا اب سٹیٹ بنک بھی آئی ایم ایف کے حوالے کر دیا گیا یہودی لابی ایک سازش کے تحت ایٹمی ملک پاکستان کو قرضوں کی دلدل میں پنسا کر اسکو کمزور کرنا چاہتی ہے جس میں وہ کامیاب ہو رہے ہیں ان خیالات کا اظہارجماعت اسلامی یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کی نوجوان سیاسی شخصیت ملک عبدالقیوم نے ایک بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ 74سال ہو گے چند خاندان اس ملک کو لوٹ رہے ہیں سٹیل ملز پی آئی اے ریلوے ار دیگر بڑے ادارے خسارے میں جا رہے ہیں موجودہ حکمرانوں نے پاکستان کو اُس کھائی میں گرا دیا جسکو اب نکالنے کے لیے ایک صاف ستھری ایماندار قیادت کا ہونا ضروری ہے جو صرف جماعت اسلامی ہی مہیا کر سکتی ہے جماعت اسلامی ہی ملک وہ واحد قیادت فراہم کر سکتی ہے جو اللہ اور اسکے رسول ﷺ کے نظام کونافذ کر کے ملک کو خوشحالی جانب گامزن کر سکتی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button