DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Distt Rawalpindi Zakat committee hands cheques to girls college and THQ Hospital

تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتا ل کہوٹہ کے نادار اور غریب مریضوں جبکہ گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج بوائز اور گورنمنٹ ایسوسی ایٹ گرلز کالجز کے مستحق طلبا ء و طالبات کے لیئے امدادی چیک

کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر ،09،مارچ،2022ء) —تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتا ل کہوٹہ کے نادار اور غریب مریضوں جبکہ گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج بوائز اور گورنمنٹ ایسوسی ایٹ گرلز کالجز کے مستحق طلبا ء و طالبات کے لیئے ضلع زکوۃٰ کمیٹی راولپنڈی کے ممبر عنائت اللہ ستی نے امدادی چیک الگ الگ تینوں مختلف مقامات پر جاکر سربراہان کے حوالے کیئے۔ تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتا ل کہوٹہ میں چیک ایم ایس کہوٹہ ڈاکٹر ثمینہ خان بھٹی اور میڈیکل سوشل ویلفیئر آفیسر کہوٹہ راجہ ذکاء اللہ نے وصول کیئے جبکہ اس موقع پر صدر دیہی سوشل ویلفیئر کونسل کہوٹہ عمران ضمیر، رہنما تحریک انصا ف تظرف ستی، اظہر ستی، سید مناظر شاہ بھی موجو د تھے۔ جبکہ گورنمنٹ ایسوسی ایٹ گر لزکالج کہوٹہ میں غریب طالبات کے لیئے مورا سکالر شپ کے تحت محکمہ زکوۃٰ راولپنڈی کی جانب سے امدادی چیک ضلع زکوۃٰ کمیٹی راولپنڈی کے ممبر عنائت اللہ ستی نے پرنسپل مسز رضوانہ ایوب کے حوالے کیا۔ قبل ازین گورنمنٹ بوائز ایسوسی ایٹ کالج کہوٹہ میں غریب،نادار اور مستحق طلبا ء وطالبات کے لیئے ضلع زکوۃٰ کمیٹی کی جانب سے امدادی چیک ضلع زکوۃٰ کمیٹی راولپنڈی کے ممبر عنائت اللہ ستی نے پرنسپل محمد شبیر راجہ کے حوالے کیا۔ اس موقع پر تینوں اداروں کے سربراہان ایم ایس کہوٹہ ڈاکٹر ثمینہ خان بھٹی،راجہ ذکاء اللہ میڈیکل آفیسر، پرنسپل میڈم مسز رضوانہ ایوب اور محمد شبیر راجہ نے ممبر ضلع زکوۃٰ کمیٹی عنائت اللہ ستی کا شکریہ ادا کیا۔

Kahuta: ( Pothwar.com, Imran Zamir, March 09, 2022) * District Zakat committee handed financial support for deserving patients of Tehsil Headquarters Hospital Kahuta and deserving students of Government Associate College Boys and Government Associate Girls Colleges. Inayatullah Satti, a member of the committee Rawalpindi, went to three different places and handed over the cheques.

تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتا ل کہوٹہ میں جنرل سرجن پیتھالوجسٹ، ڈسپنسرز اور آپریشن تھیٹر اسسٹنٹ کی متعدد آسامیاں عرصہ دراز سے خالی

Numerous posts of General Surgeon Pathologist, Dispensers and Operation Theater Assistant have been vacant for a long time in Tehsil Headquarters Hospital Kahuta.

www.pothwar.com / Kahuta

کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر ،09،مارچ،2022ء) —تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتا ل کہوٹہ میں جنرل سرجن پیتھالوجسٹ، ڈسپنسرز اور آپریشن تھیٹر اسسٹنٹ کی متعدد آسامیاں عرصہ دراز سے خالی۔ ایم ایس کہوٹہ ڈاکٹر ثمینہ خان بھٹی سمیت تعینات ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف ملازمین فرض شناس، محنتی ہیں۔ممبر ضلع زکوۃٰ کمیٹی راولپنڈی عنائت اللہ ستی، رہنما تحریک انصاف تظرف ستی نے گزشتہ روز تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتا ل کہوٹہ کے دورے کے موقع پر اخباری نمائندوں کو بتایا کہ تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتا ل کہوٹہ میں سی پیک کمپنی کے تعاون اور ایم ایس کہوٹہ ڈاکٹر ثمینہ خان بھٹی کی کاوشوں سے چلڈرن بلاک کی دو منزلہ عمارت کا کام جاری ہے۔ جس پر سوا کروڑ سے زائد لاگت آئے گی۔ جبکہ قبل ازین سی پیک کمپنی کروٹ ڈیم کے تعاون سے ٹراما سنٹر کی عمارت بھی فعال ہو چکی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی موجودہ حکومت، قیادت اور منتخب ممبرا ن قومی و صوبائی اسمبلی کے تعاون سے دس کروڑ کے فنڈز بھی منظور کر دیئے گئے ہیں۔ جس سے ہسپتال میں نئی عمارت و بلاک کاکام جلد شروع ہو گا۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہسپتال میں جنرل سرجن کی دو آسامیاں، پیتھا لوجسٹ کی ایک آسامی، ڈسپنسرز کی تین آسامیاں اور آپریشن تھیٹر اسسٹنٹ کی تین آسامیاں منتخب ممبران اور تحریک انصاف کی قیادت و ہائی کمان کے تعاون سے جلد پر کی جائیں گی۔ اور خالی آسامیوں پر بہت جلد تعیناتی عمل میں لائی جائے گی۔ اس موقع پر ایم ایس کہوٹہ ڈاکٹر ثمینہ خان بھٹی،میڈیکل سوشل ویلفیئر کہوٹہ راجہ ذکاء للہ، رہنما تحریک انصاف تظرف ستی، سید مناظر شاہ، اظہر ستی اور دیگر شہری و معززین بھی موجود تھے۔

تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتا ل کہوٹہ میں میڈیکل بورڈ نے 15لوگوں کو معزور قرار دے دیا

The medical board at Tehsil Headquarters Hospital Kahuta declared 15 people disabled

کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر ،09،مارچ،2022ء) —تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتا ل کہوٹہ میں میڈیکل بورڈ نے 15لوگوں کو معزور قرار دے دیا۔ جبکہ دیگر کو راولپنڈی کے ہسپتالوں میں ریفر کر دیا گیا۔ کہوٹہ میں میڈیکل بور ڈ کا انعقاد خوش آئند اور لائق تحسین ہے۔ تفصیل کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر مرزا اکرم، ایم ایس کہوٹہ ڈاکٹر ثمینہ خان بھٹی،سر جن ڈاکٹر زاھد، چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر عطیہ، میڈیکل شوسل ویلفیئر آفیسر کہوٹہ راجہ ذکاء اللہ کی زیر قیادت تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتا ل کہوٹہ میں میڈیکل بورڈ کا انعقاد ہوا۔ اور معزور افراد کا معائنہ کرتے ہوئے تقریباََ 15لوگوں کو معزور قرار دیا گیا۔ بعد ازاں ڈپٹی ائریکٹر سوشل ویلفیئر مرزااکرم نے این جی او کا دورہ کیا اور این جی او کی بہتری کے حوالے سے عہدیداران کو بریفنگ دی صدردیہی ویلفیئر سوسائٹی کہوٹہ عمران ضمیرکی سوسائٹی اور عہدیداران کی سماجی خدمات اور سوشل ورک بارے ڈپٹی ڈ ائریکٹر سوشل ویلفیئر مرزا اکرم نے بریفنگ کے دوران دیہی سوشل ویلفیئر کونسل کہوٹہ کے کاموں پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے زبردست الفاظ میں ان کی کارکردگی کو سراہا۔

راجہ محمد سدھیر جنجوعہ کی انفارمیشن اینڈ کلچرل ڈیپارٹمنٹ کے تحت لاہور میوزیم لائبریری کے کیوریٹر اورکسٹوڈین سے تفصیلی ملاقات

Raja Muhammad Sudhir Janjua had a detailed meeting with the custodian of Lahore Museum Library

مٹور(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ،9مارچ2022)
تاریخ جنجوعہ راجپوت کی نوجوان علمی شخصیت راجہ محمد سدھیر جنجوعہ کی انفارمیشن اینڈ کلچرل ڈیپارٹمنٹ کے تحت لاہور میوزیم لائبریری کے کیوریٹر اورکسٹوڈین سے تفصیلی ملاقات۔ریئر بکس سیکشن کا دورہ کیا اور سلطان آف مکھیالہ کی لاہور میوزیم میں آویزاں تصویر کی ریکوری اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا تفصیل کے مطابق گذشتہ روز تاریخ جنجوعہ راجپوت کی نوجوان علمی شخصیت راجہ محمد سدھیر جنجوعہ نے گزشتہ روز انفارمیشن اینڈ کلچرل ڈیپارٹمنٹ کے تحت لاہور میوزیم لائبریری کے کیوریٹر اورکسٹوڈین سے تفصیلی ملاقات کی انہوں نے سلطان آف مکھیالہ کی لاہور میوزیم میں آویزاں تصویر کی ریکوری اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جبکہ ریئر بکس سیکشن کا دورہ کیاانہوں نے مولانا ظفر علی خان جنجوعہ رحمتہ اللہ علیہ کے جاری کردہ روزنامہ زمیندار 1912ء کے ایڈیشن اور دیگر نادر و نایاب مخطوطات و کتب کا جائزہ کیا راجپوت ورلڈ وار ویٹرنز کے 34 ضخیم جلدوں پر مشتمل ہاتھ کے تحریر کردہ آفیشل ریکارڈ کا جائزہ جو آج تک کبھی منظر عام پر نہیں آ سکالاہور میوزیم لائبریری کے کسٹوڈین بشیر احمدنے راجپوت تاریخ پر رئیربکس کے حصول میں ہر ممکن تعاون کا نہ صرف یقین دلایا بلکہ دوران ملاقات ملکی و غیر ملکی بڑی لائبریریز اور کلکٹر سے رابطہ کیاانہوں نے نیشنل لائبریری اسلام آباد کے ڈی جی سے فون پر رابطہ کر کے رئیر سیکشن تک رسائی کے لئے تعاون کا کہاکارل سٹیفن کی 1876 کی نایاب کتاب جس میں لنگر خان جنجوعہ شہید کے مزار پر مضمون موجود ہے اس کے علاوہ مولانا حامد علی خان جنجوعہ، پروفیسر حمید احمد خان جنجوعہ، راجہ فاروق احمد خان جنجوعہ پر تحریریں ہیں راجہ محمد سدھیر جنجوعہ نے اس کے علاوہ پیرمکی، داتا دربار، جناب واصف علی واصف اور دیگر مزارات پر فاتحہ خوانی، سعدی پارک لاہور میں حضرت سعدی لاہوری بخاری رحمتہ اللہ علیہ کے مزار پر حاضری اور دعا مانگی۔

ایم پی اے راجہ صغیر احمد نے حلقے بھر میں کروڑوں روپے ترقیاتی کام کرا کر عوام کے دل جیت لیے,راجہ طارق عظیم جنجوعہ

MPA Raja Saghir Ahmed won the hearts of the people by carrying out development work worth crores of rupees across the constituency, Raja Tariq Azeem Janjua

مٹور(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ،9مارچ2022)
تحصیل کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت “فرزند کہوٹہ “راجہ طارق عظیم جنجوعہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایم پی اے راجہ صغیر احمد نے حلقے بھر میں کروڑوں روپے ترقیاتی کام کرا کر عوام کے دل جیت لیے ہیں کہوٹہ شہر میں بھی انہوں نے کہا بے شمار ترقیاتی کا م کراے ہیں اور مزید جوش و جذبے کے ساتھ عوام کی خدمت کر رہے ہیں ہم اہلیان علاقہ ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار تحصیل کہوٹہ تحصیل کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت “فرزند کہوٹہ “راجہ طارق عظیم جنجوعہ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ انہوں نے مزید کہاکہ شہر میں جا ری ترقیاتی کاموں پر ایم پی اے و خادم اعلی حلقہ پی پی سات راجہ صغیر احمد اور انکی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ کہوٹہ شہر اور تحصیل کہوٹہ میں مزید جو ش و جذبے کے ساتھ عوام کی خدمت کرینگے اور کہوٹہ شہر کو ترقی یافتہ بنا ئیں گے، راجہ طارق عظیم نے مزید کہاکہ راجہ صغیر احمد نے میو نسپل کمیٹی فنڈز سمیت اپنا فنڈز کہوٹہ شہر پر لگا کر ثابت کیا کہ وہ حقیقی خادم ہیں، سابقہ عوامی نمائندو ں نے کہوٹہ شہر کو تباہ کردیا تھا انہوں نے کہاکہ میں اور میرا پو را گرو پ راجہ صغیر کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

آصف ربانی قریشی کی قیادت میں پیپلز پارٹی کے جیالوں کا جلوس ڈی چوک کی طرف روانہ ہوا

Led by Asif Rabbani Qureshi, a procession of PPP activists marched towards D-Chowk

مٹور(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ،9مارچ2022)
پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل کہوٹہ کے صدر آصف ربانی قریشی کی قیادت میں پیپلز پارٹی کے جیالوں کا جلوس ڈی چوک کی طرف روانہ ہوا جس میں کثیر تعداد میں گاڑیاں شامل تھیں کارکن پارٹی ترانوں پر بھنگڑا ڈالتے ہوئے اور جئے بھٹو کے نعرے لگاتے روانہ ہوئے روانگی سے قبل آصف ربانی قریشی صدر پیپلز پارٹی تحصیل کہوٹہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھٹو خاندان نے اس ملک کے لیے اور جمہوریت کے لیے بے شمار قربانیاں دیں ہیں بلاول بھٹو کے لانگ مارچ نے پنجاب میں 1977والی یاد تازہ کر دی انشا اللہ آنے والا وقت پی پی پی کا ہے بلاول بھٹو بنظیر بھٹو شہید کے ویژن کو پورا کریں گے آج کٹھ پتلی وزیر اعظم کے غبارہ سے ہوا نکل گئی اور وہ بدزبانی پر اُتر آئے مگر اب انشااللہ بلاول بھٹو کی قیادت میں جیالے سلیکٹڈ وزیر اعظم کو گھر بھیج کر دم لیں گے کہوٹہ کے عوام اپنے قائد کے اشارے پر ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔

چوہدری وقار رشتہ ازواج میں منسلک ہو گیا۔دعوت ولیمہ کی تقریب میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت کی

Political and social personalities participated in the wallima of Ch Waqar

مٹور(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کو م کبیر احمد جنجوعہ،9مارچ2022)
حلقہ پی پی سیون کی ہر دلعزیز نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ عمران مینوآف موہڑہ لنگڑیال کا بھانجا چوہدری وقار رشتہ ازواج میں منسلک ہو گیا۔دعوت ولیمہ کی تقریب میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت کی۔تفصیل کے مطابق حلقہ پی پی سیون کی ہر دلعزیز نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ عمران مینوآف موہڑہ لنگڑیال حال مقیم یو کے کا بھانجا اور چوہدری ذوالفقار کا صاحبزادہ چوہدری وقار رشتہ ازواج میں منسلک ہو گیا اس کی دعوت ولیمہ کی پر وقار تقریب لوٹن برطانیہ میں منعقدہوئی دعوت ولیمہ میں چوہدری فضل حسین، چوہدری ریاض، چوہدری طاہر،چوہدری باسط، چوہدری زاہد،راجہ مسعو د،چوہدری محمود، چوہدری ندیم، چوہدری فرقان،راجہ ظہیر،چوہدری شکور سمیت کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت کی اس موقع پر شر کاء نے دولہے کا مبارکباد پیش کی اور تمام مہمانوں کی تواضع پر تکلف کھانے کے ساتھ کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button