DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Inauguration of new school block at Government Boys Primary School, Kainthal

گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول کینتھل میں سکول کے نئے بلاک کا افتتاح

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،28فروری2022)
گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول کینتھل میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی چیئرمین RDA راجہ طارق محمود مرتضٰی تھے تقریب میں سابق صدر PTI کہوٹہ راجہ وحید احمد خان طاہر ارشاد ستی DDEO محکمہ تعلیم یوسف جاوید غفاری AEO سہیل احمد ماجد علی ہاشمی نے شرکت کی تقریب میں سکول کے نئے بلاک کا افتتاح راجہ طارق محمود مرتضٰی نے کیا تقریب کا اہتمام سکول ہیڈ ماسٹر راجہ تیمور اختر نے کیا تقریب سے اپنے خطاب میں راجہ طارق محمود مرتضٰی نے کہا کہ انشااللّہ بہت جلد سکول کو مڈل کا درجہ دلوائیں گے اور سکول کی طرف جانے والے کچے راستے کیلئے 15 لاکھ کی گرانٹ کا بھی اعلان کیا راجہ طارق محمود مرتضٰی نے مزید کہا کہ تحصیل کہوٹہ کے تمام سکولوں کو اپ گریڈ کریں گے پورے حلقے میں 157 سکول اپ گریڈ ہو چکے ہیں صداقت علی عباسی اور راجہ صغیر احمد کی قیادت میں ترقی کا سفر جاری رہے گا راجہ وحید احمد خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے ہیلتھ کارڈ کی مد میں یورپ کے بڑے ممالک کو بھی پیچھے چھوڑ دیا غریب اور متوسط طبقے کیلئے ہیلتھ کارڈ حکومت کا انقلابی پروگرام ہے سالانہ دس لاکھ کی ہیلتھ انشورنس سے ہر شخص نجی اور سرکاری ہسپتالوں میں علاج کروا سکتا ہے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر یوسف جاوید غفاری نے کہا کہ موجودہ حکومت کو یہ کریڈٹ جاتا ہے کہ سکولوں میں قرآن پاک کی تعلیم کو لازمی قرار دیا اب سکولوں میں قرآن پاک کی تعلیم ہر بچہ حاصل کر سکتا ہے تقریب سے سہیل احمد اور ماجد علی ہاشمی نے بھی خطاب کیا تقریب میں بچوں نے مختلف مضوعات پر ٹیبلو پیش کیے جسے مہمان خصوصی اور اہل علاقہ نے سراہا تقریب میں اہلیان علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی آخر میں سکول ہیڈ ماسٹر راجہ تیمور اختر نے اپنے خطاب میں سکول کی کارکردگی بیان کی اور معزز مہمانوں کی آمد پر ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

Mator, Kahuta ( Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 28 February 2022) A function was held at Government Boys Primary School Kainthal with RDA Raja Tariq Mahmood Murtaza as the special guest. Former President PTI Kahuta Raja Waheed Ahmad Khan Tahir Irshad Satti DDEO Education Department Yousuf Javed Ghafari AEO Sohail Ahmad Majid Ali Hashmi The new block of the school was inaugurated by Raja Tariq Mehmood Murtaza at the ceremony. The event was organized by the school headmaster Raja Timur Akhtar. Raja Tariq Mehmood Murtaza also announced a grant of Rs. 1.5 million for the unpaved road leading to the side. Raja Waheed Ahmad Khan in his address said that the PTI government has surpassed even the major European countries in terms of health card. Health card is a revolutionary program of the government for the poor and middle class. With one million health insurance annually, everyone is private and private Deputy District Education Officer Yousuf Javed Ghafari said that the present government is credited for making the teaching of Holy Quran compulsory in schools. Now every child can get education in Holy Quran in schools. Sohail Ahmed and Majid Ali Hashmi also addressed the function. The children presented tables on various topics which were appreciated by the special guest and locals. A large number of locals attended the function. 

راجہ عامر مظہر نے نئی حلقہ بندیوں اورہل ایریا ختم کر نے پر دو الگ الگ درخواستیں دے دیں

Raja Amir Mazhar filed two separate petitions seeking removal of new constituencies and removal of Hill Area

www.pothwar.com / Kahuta; File photo of Raja Amir

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،28فروری2022)
سابق ممبر ضلع کونسل و سابق چیئرمین یوسی ہوتھلہ امیدوار برائے تحصیل ناظم راجہ عامر مظہر نے نئی حلقہ بندیوں اورہل ایریا ختم کر نے پر دو الگ الگ درخواستیں دے دیں انہوں نے کہوٹہ کو ہل ایریا سے ختم کرنے کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر جبکہ نئی بلدیاتی حلقہ بندیوں کے حوالے سے ریجنل کمشنر کو درخواست دے دی اس موقع پر راجہ عامر مظہر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئی حلقہ بندیاں اور کہوٹہ کے کچھ حصے کو ہل ایریا سے نکالنا کہوٹہ کے عوام کے ساتھ زیادتی ہے میں نے اس حوالے سے درخواست ڈپٹی کمشنر اور ریجنل کمشنر کو دی ہے کہ جو نوٹیفکیشن جاری ہوا یہ زیادتی ہے ملازمین ہل ایریا الاؤنس لیتے ہیں یہ ان کے ساتھ بھی بہت زیادتی ہوگی حلقہ بندیاں عوامی نمائندوں مقامی قائدین کی مشاورت سے کی جائیں جس سے عوام علاقہ کو آسانی ہو نہ کہ مزید مشکلات کا شکار ہوں راجہ عامر مظہر نے مزید کہا کہ یونین کونسل ہوتھلہ کی جو حلقہ بندی کی گئی وہ سمجھ سے بالاتر ہے ڈپٹی کمشنر کو تمام تر حوالے سے بریفنگ دی ہے اگر اس پر عمل در آمد کرتے ہوئے موثر اقدامات نہ اٹھایا گیا تو اس حوالے سے شدید احتجاج کریں گے کہوٹہ اس سے قبل ایٹمی تحصیل ہونے کے باوجود پسماندہ ہے ایسے اقدامات کر کے اس کو مزید پسماندہ نہ کیا جائے کہوٹہ کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ کیا جاے۔

اے کے مال کہوٹہ کی دوسری سالانہ قرعہ اندازی سینکڑوں افراد کی شرکت دو عدد موٹر سائیکل کے علاوہ سینکڑوں قیمتی انعامات کی بارش

AK Mall Kahuta’s Second Annual Lottery held

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،28فروری2022)
اے کے مال کہوٹہ کی دوسری سالانہ قرعہ اندازی سینکڑوں افراد کی شرکت دو عدد موٹر سائیکل کے علاوہ سینکڑوں قیمتی انعامات کی بارش تقریب میں اے کے مال کے اونر چوہدری خضران لطیف، چوہدری وقاص الحسن اور راجہ اذکار احمد نے کہا کہ آج سے 16 سال قبل چوپدری حضران صاحب کے والد محترم چوہدری حاجی عبداللطیف مرحوم نے کلر سیداں میں جی 5 شاپنگ مال کے نام سے بزنس شروع کیا پھر چوک پنڈوری اور پھر دو سال سے کہوٹہ میں اے کے مال کے نام سے شاپنگ سینٹر کا قیام عمل میں لایا جہاں ایک ہی چھت کے نیچے ضروریاتِ زندگی کی تمام اشیاء عوام کو مناسب ریٹ پر دستیاب ہیں انشائاللہ بہت جلد بیکرز اور سویٹ کی سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی انہوں نے کہا کہ آئندہ سال انعامات کے ساتھ عمرے کا ٹکٹ بھی دیا جائے گا آپ لوگ اور ہم ایک فیملی ہیں یہ مل بیٹھنے کا بہانہ بھی ہے انہوں نے کہا کہ رزق حلال عبادت ہے مجھے خوشی ہے کہ ہمارے اس کاروبار کی وجہ سے سینکڑوں لوگوں کو با عزت روزگار بھی ملا ہے اس موقع پر مہمانِ گرامی میں چوہدری اشفاق، حاجی ملک منیر اعوان صدر پوٹھوہار ویلفیئر ٹرسٹ، بلدیاتی نمائندوں اسد ستی، راجہ فیصل آف کلانہ راجگان، راجہ گلزار احمدگلزاری، سابق چیئرمین یوسی پنجاڑ ماسٹر ظہور عباسی، چوہدری عنصر و دیگر چوہدری بردران کے علاوہ پروفیسر صاحبزادہ عبدالصبور سیفی،پروفیسر آصف کھٹڑ،مولانا حافظ ممتاز حسین نے بھی خصوصی شرکت کی اور اے کے مال کے اونرز کی کاوشوں انتظامیہ کو بہترین خدمات عوام کو ریلیف دینے پر ان کی تعریف کی سٹیج سیکرٹری کے فرائض اینکر پرسن ارسلان اصغر کیانی ایڈووکیٹ نے ادا کیے تقریب میں مزاحیہ کھیل سوالوں کے جواب پر بھی خصوصی انعامات دیئے گئے جبکہ آخر میں شرکاء میں کھانا تقسیم کیا گیا۔

ملک کی عوام بے صبری سے میاں محمد نواز شریف کا راستہ دیکھ رہی , راجہ سعیداحمد

The people of the country are impatiently watching the path of Mian Muhammad Nawaz Sharif, Raja Saeed Ahmed

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،28فروری2022)
مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کے معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ سعیداحمد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ملک کی عوام بے صبری سے میاں محمد نواز شریف کا راستہ دیکھ رہی ہیموجودہ حکومت نے ملک کو مسلستان بنا کر رکھ دیا ہے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی بیروزگاری اور ہشتگردی نے قوم کو ایک بار میاں نوازشریف کی یاد دلا دی ہے۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ نوازشریف نے دن رات محنت کرکے اس قوم کو بجلی اور گیس کے بحرانوں سے نجات دلائی ملکی ترقی کی شرح میں اضافہ کیا مگر ایک سازش کے تحت میاں نوازشریف کو اقتدار سے الگ کرکے ایسے نااہل اور نالائق لوگوں کو اقتدار میں لایا گیا جو معاشرتی تباہی کا موجب بن رہے ہیں۔آئے روز بجلی گیس اشیائے روزمرہ کے نرخوں میں بلاجواز اضافہ کرکے حکومت میں موجود لوگوں کو فائدہ پہنچایا جا رہا ہے۔آٹے گھی چاول دالوں کے نرخوں میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے آج ٹماٹر دوسو روپے کلو فروخت ہو رہے ہیں اور حکومت تماشہ دیکھ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ قوم اب بھی میاں نوازشریف کی راہیں دیکھ رہی ہیں وہی اس ملک اور قوم کی روشن امید ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button