کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،23فروری2022ء)—الیکشن کمیشن کی بھول بھلیاں، حلقہ بندیوں کے نوٹیفیکیشن اور نقشہ آپس میں مطابقت ہی نہیں رکھتے۔الیکشن کمیشن کے جاری نوٹیفکیشن جن بلاکوں پر مشتمل ظاہر کئے گئے نقشہ اس سے یکسر مختلف ہے۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن راولپنڈی نے حلقہ بندیوں کے بارے میں دس فروری کو ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر،ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کے دستخطوں سے جو حلقہ بندیوں کی فہرستیں جاری کی گئیں وہ اسی الیکشن کمیشن کے دفتر سے جاری مصدقہ نقشہ انہی کے جاری نوٹیفکیشن سے مطابقت نہیں رکھتا۔دس فروری کو جاری نوٹیفکیشن میں ایم سی کلرسیداں کو چار نیبرہڈ میں تقسیم کرتے ہوئے نیبرہڈ نمبر دس کلرسیداں 1 درکالی معموری کے نو بلاک پر مشتمل قائم کی گئی جبکہ چند ایام بعد جاری مصدقہ نقشے میں یہ نیبرہڈ کلرسیداں 1 پنڈی روڈ سے ڈھوک حیات بخش ٹی ایچ کیو ہسپتال گورنمنٹ گرلز سیکنڈری سکول،گورنمنٹ کالج برائے خواتین،ٹی ایم اے بلڈنگ،پولیس اسٹیشن،ایوان عدل،رحمان آباد،ناظم اباد،صادق آباد،محلہ ہائی سکول،محلہ سادات،محلہ شیخاں،محلہ فوجی،مین بازار،مغل بازار،نیلم بازار اور اندرون شہر پر مشتمل دکھایا گیا۔نیبرہڈ کلرسیداں 2 نوٹیفکیشن میں درکالی معموری کے چار بلاک کے علاوہ طوطا،کلربدہال،کلرسیداں پر قائم کی گئی مگر نقشہ میں یہی نیبرہڈ کلرسگوال،جناح کالونی،مرید چوک،کلربدہال،سروھا،جوچھہ ممدوٹ پر مشتمل ظاہر کی گئی ہے۔اسی طرح نوٹیفکیشن میں نیبرہڈ کلر 3 کمبیلی صادق،منگلورہ،کلرسگوال،لونی اور میرا سنگال پر بتائی گئی جبکہ نقشہ میں یہ وارڈ کمبیلی صادق،ڈریال،طوطا،ڈھوک بھٹیاں،محلہ غوثیہ،مک،منڈھار پر مشتمل ہے۔ نیبرہڈ کلرسیداں 4 نوٹیفکیشن میں درکالی شیرشاہی،جوچھہ ممدوٹ،سروہا،جسوالہ و دیگر پر مشتمل ہے تو الکیشن کمیشن کے ہی جاری کردہ نقشہ میں یہ نیبرہڈ درکالی معموری،درکالی سیداں،درکالی شیرشاہی،میرا سنگال،لونی سلیال پر مشتمل دکھائی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن کے جاری نوٹیفکیشن کے بلاک اور نقشہ آپس میں متصادم ہیں اور کسی کو کچھ سمجھ نہیں آ رہا کہ اب کہاں سے رہنمائی حاصل کی جائے۔
Kallar Syedan ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, 23 February 2022) * Election Commission’s errors, delimitation notifications and maps do not correspond to each other. According to the details, the lists of constituencies issued by the Election Commission Rawalpindi on February 10 with the signatures of the District Election Commissioner, Deputy Director Local Government have been issued to them. Not consistent with the notification. The block and map of the notification issued by the Election Commission are in conflict with each other and no one understands where to get guidance from now.
زہریلی چیز کھانے سے پالتوں مرغیاں ہلاک ہو گئیں
Domestic chickens died from eating poisonous food
کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،23فروری2022ء)— زہریلی چیز کھانے سے پالتوں مرغیاں ہلاک ہو گئیں۔تنویر نامی مرغی فروش کے مطابق وہ اصیل اور فینسی مرغوں کا کاروبار کرتا ہے۔گزشتہ روزاس کی 60کے قریب مرغے اور مرغیاں اچانک بیمار ہو کر ہلاک ہو گئیں۔
تعزیت
کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،23فروری2022ء)—کلر سیداں کے معروف کاروباری مسعود احمد بھٹی نے ان تمام احباب کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے ان کے بہنوئی حاجی محمد شبیر کی وفات پر ان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے غم میں شریک ہوئے۔
کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،23فروری2022ء)—معروف عالم دین علامہ محمد اقبال قریشی نے کہا ہے کہ نیک اولا د والدین کے لیے صدقہ جاریہ ہے اگر ماں کے قدموں تلے جنت ہے تو باپ جنت کا دروازہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گاؤں بگلہ راجگان میں مخمور حسین کیانی اور ارشد کیانی کی والدہ کی تقریب چہلم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ سعادت بھرے لمحات وہ ہوتے ہیں جب آپ اپنی جنت کو اپنی آنکھوں سے دیکھتے ہیں اور ان کی خدمت کا جذبہ اپنے دل میں موجود پاتے ہیں۔تقریب سے مولانا فضل الرحمان،قاری جاوید چشتی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔