DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Municipal Committee Kahuta abolished and made a unit of District Council Rawalpindi.

میونسپل کمیٹی کہوٹہ کو ختم کر کے ڈسٹر کٹ کونسل راولپنڈی کا یونٹ بنا دیا گیا۔

کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر ،11فروری2022ء)— میونسپل کمیٹی کہوٹہ کو ختم کر کے ڈسٹر کٹ کونسل راولپنڈی کا یونٹ بنا دیا گیا۔ 1962سے جاری نظام کو ختم کرکے اختیارات اور سرکاری ادائیگیاں ضلع کے ماتحت کر دی گئیں۔ 60سالہ نظام کے خاتمے پر شہریوں اور ساسی و سماجی حلقوں کا شدید احتجاج۔ تفصیل کے مطابق کہوٹہ کے شہریوں معززین علاقہ مختلف سیاسی و سماجی شخصیات سابق کونسلروں حاجی ملک عبدالرؤف، راجہ سعید احمد ایڈووکیٹ، صدرانجمن تاجران کہوٹہ راجہ امتیاز عالم اور دیگر معززین نے اپنے ایک تحریری بیان میں کہا ہے کہ میونسپل کمیٹی کہوٹہ کو ختم کرکے ڈسٹرکٹ کونسل راولپنڈی کا یونٹ بنانا سر اسر ظلم اور زیادتی ہے۔ کیو نکہ اس سے نہ صرف ترقیاتی کاموں کے لیئے کم فنڈز میسر ہونگے۔ بلکہ بل فرض 10کروڑ کی سالانہ ترقیاتی گرانٹ سے صرف کروڑ دو کروڑ کے منصوبے لگا کر باقی فنڈ ضلع کے پاس چلا جائے گا۔ آمدن اور فنڈز ضلع کونسل اکاؤنٹ میں جمع ہونگے۔ جس سے مقامی سطح کے بجائے بل کی ادائیگی، بل پاس کرانا ایک لمبا پراسس ہو گا۔

Kahuta: ( Pothwar.com, Imran Zamir, 11 February 2022) – Municipal Committee Kahuta was abolished and made a unit of District Cut Council Rawalpindi. The system, which had been in place since 1962, was abolished and powers and government payments were subordinated to the district. Violent protest of citizens and political and social circles against the end of 60 years of the system. According to details, citizens of Kahuta area, various political and social personalities, former councillors Haji Malik Abdul Rauf, Raja Saeed Ahmed Advocate, President of Kahuta Traders Association Raja Imtiaz Alam and other dignitaries have said in a written statement that Forming a unit in Rawalpindi is cruelty and abuse. Because it will not only provide less funds for development works. Instead, the bill will be implemented with an annual development grant of Rs. 100 million and only Rs 2 Million. Proceeds and funds will be deposited in the District Council account. Paying the bill instead of the local level will be a long process.

ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی تین کلو چرس بر آمد مقدمہ درج

Action against drug dealers of SHO Kahuta Police Station 3 kg cannabis seized, case registered

کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر ،11فروری2022ء)—ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی تین کلو چرس بر آمد مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ عمر صدیق گجر کی سربراہی میں پولیس تھانہ کہوٹہ کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی۔ کاروائی کے دوران منشیات فروش ثاقب نوازعباسی ولد سلطان محمود سکنہ بنڈھیا،راجروٹ سے 3کلو چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ عمر صدیق گجر نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں تیزی سے جاری رہیں گی۔ تحصیل کہوٹہ کو جرائم فری بنائیں گے۔

کہوٹہ شہر اورگردونواح میں غیر قانونی کلینکوں جعلی حکیموں دم درود

Illegal clinics in Kahuta city and its environs

کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر ،11فروری2022ء)— کہوٹہ شہر اورگردونواح میں غیر قانونی کلینکوں جعلی حکیموں دم درود اور تعویز گنڈا کرنے والوں کی بھرمار غریب اور سادح لوح خواتین اور مرد لٹنے لگے انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہے تفصیل کے مطابق کہوٹہ شہر اور گردونواح میں غیر قانونی کلینکوں کی بھرمار ہے دو چار مہینے کسی کلینک پر کام کر نے والا ڈسپنسر فرضی ڈاکٹرز کے بورڈ آویزاں کر کے کلینک کھول دیتا ہے اور بغیر کسی سرٹیفکیٹ کے چند خواتین اور ڈسپنسر رکھ کر سادح لوح عوام کو لوٹنا شروع کرد یا ہے۔نہ انکاآپریشن تھیٹڑ معیاری اور نہ علاج چھوٹے سے آپریشن کا تیس سے پنتیس ہزار روپے لینے لگے۔ محکمہ ہیلتھ کی ملی بھگت سے یہ غیر قانونی کلینک چل رہے ہیں۔جبکہ سرکاری ہسپتال میں سرجن ڈاکٹرز اور او ٹی میں 24گھنٹے سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے عوام ذلیل و خوار ہو رہے ہیں۔ صحت کارڈ کے حوالے سے تحصیل کہوٹہ میں ہسپتالوں کی تعداد کم ہونے کی وجہ سے بھی عوام کو دشواری کا سامنا ہے۔ صحت کارڈ آپریشن کے علاوہ بنیادی علاج کی سہولیات بھی فراہم کی جائیں۔ اسکے علاوہ کہوٹہ شہر میں جعلی حکیموں کی بھرمار ہے،نہ ڈگریاں نہ معیاری دواخانہ مردانہ کمزوری بواسیر،اولاد کا نہ ہوانا جیسی بیماریوں کے علاج کے ہزاروں روپے بٹورتے ہیں۔ جبکہ کہوٹہ شہر کی ہر گلی محلے میں جادو ٹونہ دم درود اور تعویز گنڈا کرنے والوں کی بھرمار ہے صبح ہوتے ہی خواتین کی بڑی تعداد انکے آستانوں پر آجاتی ہے اور پسند کی شادی، ساس بہو کی ایک دوسرے کو زیر کرنے و دیگر وجوہات کے لیے جادو ٹونہ تعویز گنڈا کر کے نہ صرف ہزاروں روپے روزانہ کماتے ہیں۔ انتظامیہ فوری نوٹس لے۔

کہوٹہ شہر کی لاکھوں کی آبادی کروڑوں روپے کا ٹیکس دینے کے باوجود اس جدید دور میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم

Kahuta residents despite paying crores of rupees in taxes are deprived of basic amenities even in this modern age

کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر ،11فروری2022ء)— کہوٹہ شہر کی لاکھوں کی آبادی کروڑوں روپے کا ٹیکس دینے کے باوجود اس جدید دور میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔ منتخب نمائندے الیکشن میں جھوٹے وعدے کر کے غائب ہو گے۔ جبکہ مقامی قیادت بھی نظر نہیں آتی۔ کہوٹہ شہر کی سڑکیں کھنڈرات، نہ سیوریج سسٹم،نہ واٹر سپلائی، نہ سٹریٹ لائٹس کہوٹہ شہر میں تجاوزات کی بھرمار ہے۔ شہر کی تنگ سڑک،رہڑی بانوں، سبزی فروٹ، خشک فروٹ، آلو، پیاز فروخت کرنے والے رکشوں، سوزوکیوں نے قبضہ کیا ہوا ہے۔ کئی تاجروں نے اپنے سامنے تھڑے لگوائے ہوئے ہیں۔ پارنگ نہ ہونے کی وجہ سے سڑک کے دونوں اطراف گاڑیاں کھڑی رہنے سے اکثر ٹریفک بند رہتی ہے کوئی پوچھنے والا نہیں۔ کہوٹہ شہر میں ریٹ لسٹ تو دی جاتی ہے مگر وہ آویزاں نہ ہوتی ہے۔نہ ہی اُس پر عمل در آمد کروایا جاتا ہے۔ ایک تو حکومت کی طرف سے مہنگائی کا طوفان ہے۔دوسری جانب دکاندار ریٹ لسٹ کی بجائے کئی گنا زیادہ ریٹ وصول کرتے ہیں۔ وہ اس لسٹ کو مانتے ہی نہیں ہیں۔شہر میں دودھ، دہی، مشروبات میں ملاوٹ جبکہ ادویات بھی دو نمبر، مہنگے داموں فروخت ہو رہی ہیں۔ کئی میڈیکل سٹوروں پر نشہ آور ٹیکے اور دیگر غیر ممنوع ادویات بھی فروخت ہو رہی ہیں۔شہریوں،عوام علاقہ نے کمشنر راولپنڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے افراد کے خلاف کاروائی کی جائے۔

اہلیان محلہ مہاجرین اور محلہ راجگا ن کے وسط میں رہائشیوں کا درینہ مطالبہ پورا ہو گیا

Residents of Mohalla Mohajireen and Mohalla Rajgan demands fulfilled

کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر ،11فروری2022ء)— اہلیان محلہ مہاجرین اور محلہ راجگا ن کے وسط میں رہائشیوں کا درینہ مطالبہ پورا ہو گیا۔ صوبائی پارلیمانی سیکرٹری و ممبر صوبائی اسمبلی راجہ صغیر احمد کی وساطت سے 7لاکھ کی گرانٹ سے چار دیواری اور دیگر ترقیاتی کام جاری۔ چیف میونسپل آفیسر کہوٹہ نبیل ریاض، میونسپل آفیسر فنانس احمد سعید قریشی، ایم او آئی کہوٹہ شارخ طارق، مرزا اشرف بیگ، نمبردار خالد، راجہ عامر اشتیاق کا کہوٹہ شہر محلہ مہاجرین (ترامسال)کا دورہ اہلیان محلہ مہاجرین کے نوجوانوں اوار معززین نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور گلہ ہار ڈال کر مہمانانے خصوصی چیف میونسپل آفیسر کہوٹہ نبیل ریاض، میونسپل آفیسر فنانس احمد سعید قریشی، ایم او آئی کہوٹہ شارخ طارق، مرزا اشرف بیگ کا پرتپاک اور شاندار استقبال کیا۔ ہمارے تنگ مکانات اور گھروں میں جگہ نہ ہونے کی وجہ سے خوشی و غمی کے موقع پر اہلیان محلہ مہاجرین کے لیئے کو ئی جگہ دستیاب نہ تھی۔ لاکھوں روپے کی گرانٹ فراہم کر کے بہترین و معیاری کام کرنے کے بعد اچھی جگہ فراہم کرنے پر صوبائی پارلیمانی سیکرٹری و ممبر صوبائی اسمبلی راجہ صغیر احمداورچیف میونسپل آفیسر کہوٹہ نبیل ریاض، میونسپل آفیسر فنانس احمد سعید قریشی، ایم او آئی کہوٹہ شارخ طارق، مرزا اشرف بیگ کے مشکور ہیں۔ اہلیان محلہ مہاجرین نے اس موقع پر مرزا اشرف بیگ کی کاوشوں کو زبردست سراہا اور کہا کہ مرزا اشرف بیگ نے اہلیان محلہ مہاجرین کے دل جیت لیئے ہیں۔ اس موقع پر سابق چیف آفیسر سردار امین ثاقب، محمد نظامی اور نوجوانوں نے اپنے خطاب میں مرزا اشرف بیگ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔ مقررین نے ٹھکیدار مسعود کی کارکردگی اور ترقیاتی کی تعریف کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button