DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta; Kashmir solidarity day celebrated in Kahuta
پانچ فروری یوم کشمیر کے حوالے سے پروقار تقریب سکول ہذا کے بچوں نے کشمیر پر ٹیبلو اور نغمیں پیش کیے
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،05فروری2022)
یونیک ماڈل سیکنڈری سکول میں پانچ فروری یوم کشمیر کے حوالے سے پروقار تقریب سکول ہذا کے بچوں نے کشمیر پر ٹیبلو اور نغمیں پیش کیے جسے حاضری نے خوب سراہا۔تقریب سے خطاب کر تے ہوئے مہمان خصوصی جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ حاجی اصغر کیانی، پرنسپل رفاقت جنجوعہ اور نوجوان صحافی کبیر جنجوعہ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پانچ فروری کشمیری عوام یکجہتی کا اظہار کا دن ہے وقت کا تقاضا ہے کہ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی نام نہاد تنظیمں مقبوضہ کشمیر کی عوام کو ان کا حق دیلانے میں اپنا کر دار ادا کر یں بھارت کی سات لاکھ مسلح افواج جس طرع مقبوضہ کشمیر کے نہتے مسلمانوں پر وحشیانہ تشدد کر رہے ہیں اس کی شدید مذمت کر تے ہیں مسلم قوم اور بین الاقوامی ممالک کے لیے لمحہ فکریہ ہے مقبوضہ کشمیر کے لوگ پاکستان کی جنگ لڑھ رہے ہیں لاکھوں افراد نے شہادت نوش فرمائی مگرانہوں نے اپنی ہمت نہیں ہاری ہزاروں بچے یتیم ہوئے، ہزاروں خواتین کی عصمت ذری کی گئی اور کشمیر یوں پر بے انتہا ظلم و جبر کیا گیا ہم حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مسلم امہ کو بیدار کیا جائے اور کشمیر کی آزادی کے لیے عملی طور پر اقدامات کیے جاہیں اس موقع پر سکول ہذ ا کے بچوں بچیوں نے کشمیر پر تقاریر کیں،ٹیبلو اور نغمیں پیش کیے جسے حاضری نے خوب سراہا۔
Mator, Kahuta ( Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, February 05, 2022)
At Unique Model Secondary School on the occasion of Kashmir Day on 5th February, the children of this school performed tablo and songs on Kashmir which was well appreciated by the attendees. Rafaqat Janjua and Kabir Janjua, a young journalist, said that February 5 is a day of solidarity for the people of Kashmir We strongly condemns the manner in which the unarmed Muslims of Occupied Kashmir are being brutally tortured by Indian forces. It is a matter of concern for the Muslim nation and the international community. The people of Occupied Kashmir are fighting for Pakistan. People have been martyred but they have not given up freedom struggle Thousands of children have been orphaned, thousands of women have been raped and Kashmir has been brutally oppressed. We demand the government of Pakistan to awaken the Muslim Ummah and Kashmir.
تحصیل آفس کہوٹہ کو تزین و آرائش کے بعدافتتاح
Inauguration of Tehsil Office Kahuta after renovation
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،05فروری2022)
اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان اور محکمہ مال کے پٹواریوں کی کوششوں اور مخیر حضرات کے تعاون سے تحصیل آفس کہوٹہ کو دلہن کی طرع سجا دیاگیا قومی ورثے کی حفاظت ہماری زمہ داری ہے تزین و آرائش کے بعدافتتاح۔ایک کروڑ بیس لاکھ کی گرانٹ سے کہوٹہ کلب کا کام اسی ماہ میں شروع ہو گا تقریب میں کثیر تعداد میں معززین علاقہ کی شر کت۔تفصیل کے مطابق1889میں تعمیر ہونے والا تحصیل آفس جو دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے کچھ عرصہ قبل بھوت بنگلے کا منظر پیش کر رہی تھی اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان، نائب تحصیلدارملک ریحان، پٹواری ملک امام بخش، پٹواری راجہ ہارون اکبر، پٹواری وحید ستی، پٹواری راجہ شاہد ممتاز، پٹواری راجہ احتشام اور دیگر پٹواریوں کی کوشش سے تحصیل آفس کہوٹہ کو رنگ و روغن کیا گیا خوبصورت تزین و آرائش کے بعد گذشتہ روز اس کا افتتاح کیا گیا جس میں نائب تحصیلدار ملک ریحان،چیف آفیسر ایم سی کہوٹہ نبیل ریاض،ایم او آئی شاہ رخ طارق،پٹواری ملک امام بخش، پٹواری راجہ ہارون اکبر، پٹواری وحید ستی، پٹواری راجہ شاہد ممتاز، پٹواری راجہ احتشام، قاضی اخلاق کھٹڑ،مظہر اقبال بھٹی ایڈوکیٹ،جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ اصغر کیانی سمیت دیگر سیاسی وسماجی شخصیا ت موجود تھے اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے جب چارج سنبھالا تومیں نے اس قومی ورثے کو بچانے کی کوشش کی آج ہم اپنی اگلی نسل کو یہ قومی ور ثہ بہترین حالت میں دے رہے ہیں محکمہ ریونیو اور مخیر حضرات کا مشکور ہو تمام ریونیوعملے کو دفتر الائٹ کیے ہیں تمام ریکارڈ کو ڈیجٹل کر رہے ہیں دیہی مر کز کا بھی قیام کر رہے ہیں پرانے طرز کا سسٹم ختم کر کے کمپیوٹر سسٹم متعارف کرایں اب گاؤں کسی بھی فرد کو شہر میں آنے کی ضروت نہیں ہو گی ان کے تمام مسائل ان کے ہی دیہی مر کز میں حل ہونگے تحصیل آفس میں پارکنگ، کیفے ٹیریا کی سہولت میسر کی ہے اور انشاء اللہ بہت جلد ایک بڑا ہال بنائیں گے جو تمام پبلک کے لیے ہو گا جس کو وہ اپنے فنکشن وغیرہ کے لیے استعمال کر سکتے ہیں آخر میں پٹواری راجہ شاہد ممتاز، پٹواری ملک امام بخش اور پٹواری وحید ستی کو بہترین کار کر دگی پر شلیڈ بھی دی گئی تمام شر کاء نے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان کو کوششوں کو شاندار الفاظ میں سرا ہا ہے۔
تعزیت
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،05فروری2022)
ڈیرہ مشتاق شاہ والے آغا سید مشتاق نقوی کے بھتیجے کی وفات پر اظہار تعزیت۔کہوٹہ کے علاقہ ڈیرہ مشتاق شاہ والے معروف سماجی شخصیت آغا سید مشتاق نقوی کے بھتیجے اورسید نجم شاہ کے بھائی ندیم شاہ کی وفات پر معروف سیاسی وسماجی شخصیات چیئرمین زکوۃ کمیٹی عنائت اللہ ستی، مجیب اللہ ستی، سید عباس شاہ، سید ظہیر شاہ اور ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ نے ان کی رہائش گاہ ڈیرہ مشتاق شاہ جا کر ان سے اظہار تعزیت کیا اور مر حوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔