کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,01فروری2022)—پنجاب حکومت نے ماہ فروری کو ماہ صفائی کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے کلرسیداں میں سہولت بازار کے ساتھ ساتھ ریڑھی بازار بھی لگایا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے کلرسیداں،کوٹلی ستیاں اور اسلام پورہ جبر میں لگنے والی منڈی مویشیوں کو غیرقانونی قرار دے کر ان پر پاپندی عائد کردی ہے۔اس کا اعلان پیر کے روز کلرسیداں میں تحصیل انتظامیہ،تاجروں اور عمائدین شہر کے منعقدہ ایک مشترکہ اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت اسسٹنٹ کمشنر رمیشا جاوید اعوان نے کی جبکہ تفصیلی بریفنگ چیف آفیسر بلدیہ صاحبزادہ عمران اختر نے دی۔ تقریب میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ شازیہ ممتاز،تاجر رہنماؤں حاجی ریاست حسین،راجہ ظفر محمود،زین العابدین عباس،حاجی طارق تاج،پی ٹی آئی رہنماؤں قمر ایاز،راجہ آفتاب حسین،آصف محمود کیانی،نمبردار عنصر محمود،راجہ محمد اسحاق اور دیگر نے بھی شرکت کی۔اسسٹنٹ کمشنر رمیشا جاوید اعوان نے کہا کہ حکومت نے ماہ فروری کو ماہ صفائی کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے ایم سی کلرسیداں کو مزید صاف ستھرا رکھنے کے لیئے راولپنڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی اور بلدیہ کام کریں گی جبکہ دیگر دس یوسیز میں سیکرٹری حضرات اے ڈی ایل جی کی نگرانی میں صفائی کو یقینی بنائیں گے۔اے ڈی ایل جی شازیہ ممتاز نے اپنا پلان اجلاس میں پیش کیا جبکہ اس بارے میں بلدیہ کلرسیداں اور اے ڈی ایل جی کلرسیداں کے دفاتر میں کنٹرول رومز قائم کر دیئے گئے ہیں۔صاحبزادہ عمران اختر نے اجلاس کو بتایا کہ پنجاب حکومت کی ہدایت پر کلرسیداں میں سہولت بازار کے بعد اب ریڑی بازار کے قیام کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے کلرسیداں،کوٹلی ستیاں اور اسلامپورہ جبر میں لگنے والی منڈی مویشیاں کو غیر قانونی قرار دے کر ختم کردیا ہے۔رمیشا جاوید اعوان نے کہا کہ احساس پروگرام کی کامیابی کے لیئے اسے عوام میں آگاہی مہم چلانے کی اشد ضرورت ہے رجسٹرڈ کریانہ کے دوکانداروں کو نہ صرف معقول کمیشن دیا جائے گا بلکہ انہیں مختلف انعامی اسیکیموں میں بھی شریک کیا جائے گا۔ نمبردار عنصر نے شکایت کی کہ حکومتی پالیسیاں ٹیکنالوجی کی مدد سے ترتیب دی جاتی ہیں جبکہ دوردراز دیہات میں عوام اس ٹیکنالوجی سے آگاہ ہی نہیں۔ انہوں نے شکوہ کیا کہ وہ ثانیہ نشتر سے رابطے کے باوجود درست معلومات سے لاعلم ہیں۔صاحبزادہ عمران اختر نے بتایا کہ سوئی گیس سے متاثرہ گلیات کی مرمت کے لیئے سوئی گیس انتظامیہ سے مزاکرات کامیاب ہوئے ہیں ان کی جانب سے فنڈز کی فراہمی کے ساتھ ہی گلیات کی مرمت کردی جائے گی۔اس موقع پر صفائی ماہ سے لوگوں میں آگاہی کے لیئے واک کابھی اہتمام کیا گیا جس میں دیگر کے علاوہ جے یو آئی تحصیل کلرسیداں کے امیر مولانا احسان اللہ چکیالوی نے بھی شرکت کی۔
Kallar Syedan: ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, 01 February 2022) * The Punjab government has announced to celebrate the month of February as a month of cleanliness. The cattle market in Kallar Syedan, Kotli Sattian and Islampura Jabber have been declared illegal and the cattle market has been banned. Assistant Commissioner Ramisha Javed Awan presided over the function while a detailed briefing was given by Baldia Sahibzada Imran Akhtar. Assistant Director Local Government Shazia Mumtaz, business leaders Haji Riyasat Hussain, Raja Zaffar Mehmood, Zainul Abidin Abbas, Haji Tariq Taj, PTI leaders Qamar Ayaz, Raja Aftab Hussain, Asif Mehmood Kayani, numberdar Ansar Mehmood, Raja Mohammad Ishaq and Others also attended. Assistant Commissioner Ramisha Javed Awan said that the government has decided to celebrate the month of February as a month of cleanliness. In ten UCs, the secretaries will ensure cleanliness under the supervision of ADLG. Sahibzada Imran Akhtar informed the meeting that on the direction of Punjab government, after the facilitation bazaar, it has now been decided to set up stall Bazaar. He said that Deputy Commissioner Rawalpindi The market for cattle has been declared illegal. Ramisha Javed said that for the success of Ehsas program, it needs to run public awareness campaign. Registered grocers will not only be given reasonable commission but they will also be involved in various reward schemes. The numbered element complained that government policies are formulated with the help of technology while people in remote villages are not aware of this technology. The streets will be repaired. On this occasion, a walk was also organized to create awareness among the people from the month of Sanitation.
پریس کلب کلرسیداں کا اجلاس ,اگلے ٹرم کیلئے شیخ قمرالسلام کو صدر نامزد کر دیا
Meeting of Press Club Kallar Syedan, Members nominated Sheikh Qamar-ul-Salam as President for next term
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,01فروری2022)—پریس کلب کلرسیداں کا اجلاس زیر صدارت شیخ قمرالسلام منعقد ہوا۔حافظ کامران نے تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول پیش کی اجلاس میں شامل تمام ممبران نے متفقہ طور پر اگلے ٹرم کیلئے شیخ قمرالسلام کو صدر نامزد کر دیا ان کے ساتھ دیگر عہدیداران کو بھی اگلے سال کیلئے اپنے عہدوں پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا اجلاس میں نئے ممبران کو بھی ایگزیکٹو باڈی میں شامل کیا ہے جن میں عمران جاوید،دانیال نزاکت،ارسلان ارشاد شامل ہیں کلرسیداں کے معروف قانون دانوں راجہ محمد اسرار، نعمان ظفر،عمیر بھٹی اور ناظمہ عباسی کو پریس کلب کا لیگل ایڈوائزر مقرر کیا گیا ہے اجلاس میں صدر شیخ قمرالسلام پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے اس موقع پر ممبران پریس کلب اکرام الحق قریشی,راجہ محمد سعید,جاوید اقبال,ہرویز اقبال وکی،مرزاعتیق،حافظ کامران حاشر،دلنواز خان فیصل،دانیال نزاکت،چوھدری محمد اشفاق،عمران جاوید و دیگر بھی موجود تھے
انجینئر قمرالسلام راجہ نے احتساب عدالت سے صاف پانی کیس میں بریت کے بعد کلرسیداں کے صحافیوں سے گفتگو
Engineer Qamar-ul-Salam Raja talks to reporters after acquittal in clean water case from accountability court
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,01فروری2022)—مسلم لیگ ن کے صوبائی نائب صدر کلرسیداں سے سابق رکن اسمبلی انجینئر قمرالسلام راجہ نے احتساب عدالت سے صاف پانی کیس میں بریت کے بعد کلرسیداں کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج دنیا بھر میں نیب پاکستان کا بدنما چہرہ واضع ہو گیا ہے جس کا مقصد اور نیت احتساب نہیں صرف انتقام ہے اور ایک منظم اور مکروہ سازش کے تحت سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کے جانثار ساتھیوں کو سزا دینے کے لیئے نیب نے بے بنیاد مقدمات درج کرکے نہ صرف قومی خزانے کو برباد کیا عدلیہ کا وقت ضائع کیا بلکہ دنیا بھر میں یہ ثابت کردیا کہ پاکستان میں احتساب کے نام پر سیاسی مخالفین کو جیلوں میں رکھنے کا نام ہی انصاف ہے۔انہوں نے کہاکہ نیب نے میرے خلاف صاف پانی کیس میں جو الزامات لگائے وہ ثابت کیا ہونے تھے سوا تین برس میں نیب تو فرد جرم ہی عائد نہ کرسکا۔انہوں نے کہا کہ مجھے آٹھ ماہ تنگ و تاریک کوٹھری میں رکھا گیا جہاں دن اور رات کا تصور محال تھا۔ہتھکڑیاں لگائی گئیں میرا الیکشن خراب کیا گیا نیب مجھے آٹھ ماہ تک بے گناہ کال کوٹھڑی میں رکھنے پر آج معافی مانگے۔انہوں نے کہاکہ نیب سوا تین برس میں صاف پانی کیس کو ایک انچ بھی آگے نہ بڑھا سکا تین سو گواہان کی فوج ظفرموج بھی نیب کے کسی کام نہ آئی۔نیب نے احتساب کے نام پر انصاف کا قتل عام کیا ہے انہوں نے کہا کہ مخالفین سن لیں میں کل بھی نواز شریف اور ان کی فیملی کے ساتھ تھا آج بھی ہوں اور آنے والے کل میں بھی نوازشریف خاندان کے ساتھ کھڑا نظر آؤں گا۔ کال کوٹھڑیاں مجھے جھکانے میں ناکام رہیں،نیب عدالت سے مقدمے کا اخراج اور میرا بری ہونا نیب نیازی گٹھ جوڑ پر بھرپور طمانچہ ہے۔ مجھے اللہ تعالی نے آج سرخرو کیا مجھے اپنی جماعت اور اس کے کارکنان پر فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے راستے سے ہٹانے کی کوششیں کرنے والے سن لیں قمراسلام آج بھی سرخرو ہو کر اپنے حلقے کے لوگوں کے ساتھ کھڑا ہے میں اپنے لوگوں کو شرمندہ نہیں کیا بلکہ سرخرو کیا ہے۔
رابعہ بصری کو ایم سی کلرسیداں میں میونسپل آفیسر (ریگولیشن) تعینات کر دیا گیا
Rabia Basri has been posted as Municipal Officer (Regulation) in MC Kallar Syedan
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,01فروری2022)—رابعہ بصری کو ایم سی کلرسیداں میں میونسپل آفیسر (ریگولیشن) تعینات کر دیا گیا۔قبل ازیں وہ تحصیل کوٹلی ستیاں میں بطور چیف آفیسر بلدیہ اپنے فرائض سرانجام دے رہی تھیں۔انہوں نے پیر کے روز چار ج سنبھالتے ہی انفورس منٹ انسپکٹر زاہد حیدری کے ہمراہ کلر سیداں میں غیر قانونی منڈی مویشیوں کی جگہ کا دورہ کیا اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے منڈی مویشیاں کو ختم کر دیا۔اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کلر سیداں میں تجاوزات کے حوالے سے میڈیا نشاندہی کرے فوری کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ کلر سیداں میں غیر قانونی تجاوزات کے مرتکب افراد خواہ وہ کتنے ہی با اثر کیوں نہ ہوں ان کیخلاف بلا تفریق کارروائی ہو گی۔
سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی نے تعلیمی اداروں کو ایک ہفتہ کیلئے بند کر دیا
CEO District Health Authority Rawalpindi closed educational institutions for a week
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,01فروری2022)—تحصیل کلر سیداں میں دو ہائی سکولوں سمیت پانچ تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی نے تعلیمی اداروں کو ایک ہفتہ کیلئے بند کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق گرلز ہائی سکول دوبیرن کلاں میں 05،بوائز ہائی سکول بھکڑال میں 02،گرلز ایلیمنٹری سکول کنوہا نمبر 2 میں 02، پرائمری سکول چھپر میں 05 اور گرلز پرائمری سکول موہڑہ نجار میں 02 افراد کی کورونا رپورٹس مثبت آئی ہیں جس کے بعد انہیں سات یوم کیلئے بند کردیا گیا ہے۔محکمہ ہیلتھ کلر سیداں کے مطابق سرکاری تعلیمی اداروں میں مزید سیمپلنگ جاری ہے اور جن جن تعلیمی اداروں میں مثبت کیسز سامنے آ رہے ہیں انہیں بند کرنے کی سفارش کی جائے گی۔
چوہدری اللہ دتہ منہاس حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے
Chaudhry Allah Dutta Minhas passed away of cardiac arrest in Looni Jandran
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,01فروری2022)—چوہدری طارق منہاس کے والد محترم چوہدری اللہ دتہ منہاس حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔نمازجنازہ لونی جندراں میں ادا کی گئی جس میں الخدمت فاونڈیشن کے سرپرست چوہدری ابرار حسین،شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،شیخ حسن سرائیکی،زین العابدین عباس، حاجی شوکت علی،چوہدری توقیراسلم،مرزا اظہر،جاوید چشتی ایڈووکیٹ،مسعود بھٹی،مولانا غلام مصطفی سیالوی،عبدالودود عامر،ساجد علی،ماسٹر طارق منہاس،چوہدری جاوید،چوہدری غضنفر، چوہدری عابد حسین،چوہدری مجید اشرف اور دیگر نے شرکت کی۔