DailyNewsHeadlineOverseas newsPothwar.com

London; Pakistani entrepreneur Tayyab Shafiq opens up a first Chai Ada in UK,

پاکستانی کاروباری شخص طیب شفیق برطانیہ میں ایک ’’چائے اڈا‘‘ کیفے شروع کرنے والا پہلا شخص بن گیا

لندن؛ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,محمد نصیر راجہ،29جنوری2022ء)— پاکستانی کاروباری شخص طیب شفیق برطانیہ میں ایک ’’چائے اڈا‘‘ کیفے شروع کرنے والا پہلا شخص بن گیا ہے جو ادائیگی کے لئے متعدد کرپٹو کرنسیاں قبول کرتا ہے۔ 26 سالہ طیب شفیق نے شیفرڈز بش، ویسٹ لندن میں ویسٹ فیلڈ کے باہر چائے اڈہ کافی شاپ قائم کی ہے، جہاں مختلف قسم کی پاکستانی اور ایشیائی چائے، پراٹھے، بریانی، کباب اور رول فروخت کئے جاتے ہیں۔ لاہوری ٹرک آرٹ سے مزین اور وائٹ سٹی بس سٹیشن کے بالکل ساتھ واقع چائے اڈہ فوری طور پر مقبول ہو گیا ہے، کیونکہ باہر پاکستانی ٹرک آرٹ میں سجی ہوئی رنگ برنگی کرسیاں رکھی گئی ہیں جوکہ عوام کی توجہ اپنی طرف مبذول کرا رہی ہیں۔ شفیق کے چائے اڈہ پر صارفین کلاسک بٹ کوائن کے ساتھ ساتھ لائٹ کوائن، ورج، ایکس پی آر، بٹ کوائن کیش، ایتھریم اور ہوریزن کی شکل میں ڈیجیٹل کرنسی کا استعمال کرتے ہوئے چائے اور پکوان کے لئے ادائیگی کر سکتے ہیں۔ شفیق نے اس مقصد کے لئے ایک ایپ بنائی ہے جو اس کے چائے اڈہ سے منسلک ہے اور برطانوی پاؤنڈز کے مقابلے میں فوری طور پر کرپٹو والیٹ اکاؤنٹس سے ادائیگیاں کی جاتی ہیں۔

London; A young Pakistani entrepreneur opens up a cafe in Britain, Chai Ada, which accepts multiple cryptocurrencies as a form of payment. He is the first man to set up a crypto cafe in the UK.

Tayyab Shafiq, who is only 26 years old, has opened “Chai Ada” outside Westfield in Shepherds Bush, West London. Chai Ada, a coffee shop, offers a variety of tea flavors such as masala chai, elaichi chai, cinnamon chai, pink Kashmiri tea along with some traditional Pakistani dishes such as parathas, biryani, kebabs, and rolls. The cafe is decorated with Pakistani truck art. The vivid and colorful setup is alluring and inviting. The vibrant truck art theme of Chai Ada did a fine job in catching people’s attention. Thus, in a short period, this cafe became a hit.

Show More

Related Articles

Back to top button