DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Due to spread of Corona virus school closed

کلرسیداں میں کورونا زور پکڑ گیا گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر ون کلرسیداں کو دس ایام کے لیئے بند کردیا گیا

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,27جنوری2022)—کلرسیداں میں کورونا زور پکڑ گیا گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر ون کلرسیداں کو دس ایام کے لیئے بند کردیا گیا۔گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سرصوبہ شاہ کے علاوہ بوائز پرائمری مدارس بسنتہ اور چھپر کے اساتذہ میں بھی کورونا کی شکایت پر آج محکمہ صحت کی ٹیمیں مدارس کا دورہ کریں گی۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل کوارٹر ہسپتال کلرسیداں میں آٹھ ڈاکٹروں سمیت سٹاف کے بارہ ارکان کو کورونا رپورٹ مثبت آنے پر آئیسولیٹ کردیا گیا جبکہ ہسپتال سے ملحق پنڈی روڈ پر واقع گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کلرسیداں کی تین معلمات کی کورونا رپورٹ مثبت آنے پر گرلز ہائی سکول کو ائندہ دس ایام کے لیئے بند کردیا گیا جبکہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سرصوبہ شاہ،بوائز پرائمری مدارس چھپر اور بسنتہ کے اساتذہ میں بھی کورونا کی شکایات کے بعد محکمہ تعلیم نے محکمہ صحت کو وہاں کورونا ٹیسٹنگ کے لیئے تحریری طور پر درخواست کردی ہے۔محکمہ صحت کی ٹیمیں آج ان مدارس کا دورہ کریں گی۔

Kallar Syedan: ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, 27 January 2022) * Government Girls High School No. 1 Kallar Syedan was closed for ten days. The health department teams will visit the schools in Sir sooba shah, Basanta and Chappar today on the complaint of Corona. According to details, 12 members of staff including eight doctors in Tehsil Quarter Hospital Kallar Syedan were isolated after receiving positive corona reports while three teachers of Government Girls High School Kallar Syedan on Pindi Road adjacent to the hospital were isolated after receiving positive corona report. It has been closed for the next ten days while teachers of Government Girls High School Sir sooba Shah, Boys Primary Madrassa Chappar and Basanta have also received written complaints of Corona. Health teams will visit these madrassas today.

ایس ڈی پی او کہوٹہ سرکل مرزا طاہر سکندر نے ایم سی کمپلیکس کلر سیداں میں منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب

SDPO Kahuta Circle Mirza Tahir Sikandar addressed an open forum held at MC Complex

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,27جنوری2022)— ایس ڈی پی او کہوٹہ سرکل مرزا طاہر سکندر نے ایم سی کمپلیکس کلر سیداں میں منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انصاف کی فراہمی پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔جرائم و کرائم کا سلسلہ شروع دن سے ہی جاری ہے اور مستقبل میں بھی یہ سلسلہ رکنے والا نہیں مگرہم انہیں ختم تو نہیں کم ضرور کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے کا المیہ ہے کہ مقدمے میں کوششوں کے بعد جب نامزد ملزمان کو گرفتار کر کے عدالت پیش کیا جاتا ہے تو فریقین آپس میں راضی نامہ کر لیتے ہیں جس سے ہماری دن رات کی محنت پر پانی پھر جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم بھی معاشرے کا حصہ ہیں عوام پولیس میں موجود کالی بھیڑوں کی نشاندہی کریں ان کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ علاقہ میں امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنا پولیس سمیت عوام کی بھی ذمہ داری ہے۔معاشرے کے ہر فرد کو امن و امان برقرار رکھنے کیلئے اپنے حصے کا کردار ادا کرنا ہو گا،پولیس اس میں اکیلے کچھ نہیں کر سکتی۔کھلی کچہری میں ارسلان نامی نوجوان نے شکایت کی کہ جگہ کا کیس عدالت میں زیر سماعت ہونے کے باوجود محسن نامی شخص نے اس کی جگہ پر قبضہ کر لیا ہے۔پولیس کے پاس گیا مگر شنوائی نہیں ہوئی،پولیس میری داد رسی کرنے کی بجائے ملزمان سے مل گئی ہے۔چوہدری حبیب سکنہ چک ستھوانی نے شکایت کی کہ پولیس نے اس کے تین نابالغ بچوں کو مقدمے میں بے گناہ ملوث کر دیا۔ایس پی صدر نے دوران تفتیش بچوں کو بے گناہ کرنے کے باوجود سب انسپکٹر ملک افضل بات سننے کو تیار نہیں۔کاروباری شخصیت شیخ خورشید احمد نے بتایا کہ کلر سیداں شہر میں بھکاریوں کی بہتات ہے،خوبرو لڑکیاں خریدو فروخت کی آڑ میں فحاشی کا دھندہ کرکے نوجوان نسل کو خراب کر رہی ہیں جبکہ ان کی وجہ سے شہر میں جرائم میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ارشد بھٹی نے شکایت کی کہ چوک میں ٹریفک کا ہر وقت رش لگا رہتا ہے،روڈ کے اوپر موٹر سائیکل کھڑے کر دئیے جاتے ہیں جبکہ فٹ پاتھ پر قبضہ مافیاچھایا ہوا ہے جن کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی جاتی۔

کلرسیداں میں ذیشان پرویز اور حسنین جاوید کی دعوت ولیمہ

Wallima of Zeeshan Pervez and Hasnain Javed celebrated in Kallar Syedan

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,27جنوری2022)—معروف کاروباری ٹھیکیدار پرویز اختر کے فرزند ذیشان پرویز اور بھتیجے حسنین جاوید رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے دعوت ولیمہ کلرسیداں میں ہوئی جس میں سابق رکن اسمبلی محمود شوکت بھٹی،پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر چوہدری ظہیر محمود،چوہدری صداقت حسین،سید راحت علی شاہ،محمد تاج کیانی،توفیق تاج کیانی،محمد ظریف راجا،نمبردار فرحت عباس، شعیب بھٹی،چوہدری توقیراسلم،یونس بھٹی،ماسٹر طارق،راجہ شفیق الحق،قاصد کلیال،راجہ محمد یامین، ماسٹرمحمدشفیق،ماسٹر محمد معروف،راجہ یامین عادل،راجہ گلستان فرشی اور دیگر نے شرکت کی۔

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,27جنوری2022)—پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر محمود نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان رونا دھونا چھوڑ کر گھر جانے کی تیاری کریں اور شہزاد اکبر کے ذریعے تفتیش کے نام پر مسلسل ناکامیوں اور جرمانوں کی ادائیگی پر قوم سے معافی مانگیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز کلرسیداں میں ذیشان پرویز اور حسنین جاوید کی دعوت ولیمہ کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی حالیہ رپورٹ نے کرپشن کو بے نقاب کرکے حکومتی دعوؤں کی قلعی کھول دی ہے۔انہوں نے کہا کہ تبدیلی اور نئے پاکستان کے نام پر ملک کی معیثیت کا آئی ایم ایف کوگروی رکھ دیا گیا۔بجلی گیس کے نرخوں پر بل جلانے والوں نے نرخوں میں بلاجواز اضافے کرکے مہنگائی اور غربت میں اضافہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ کسان کھاد کے لیئے دھکے کھا رہاہے پہلے اسے بیج بلیک میں خریدنا پڑا اب یوریا دستیاب نہیں۔کھاد سمیت تمام بحران حکومت میں موجود لوگوں کے پیدا کردہ ہیں یہ کھاد آٹا چینی اور دیگر اجناس خود افغانستان سمیت دیگر ممالک میں اسمگل کرکے لوٹ مار میں مصروف ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی آئندہ ماہ بلاول بھٹو کی قیادت میں کراچی سے اسلام آباد مارچ کے ذریعے قوم کو نااہل کرپٹ اور ووٹ چور حکمرانوں سے نجات دلائے گی۔

اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں کے ریڈر احسن بھٹی کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں نماز جنازہ موہڑہ دھیال میں ادا کی گئی

Assistant Commissioner Kallar Syedan’s Reader Ahsan Bhatti’s mother passed away. Funeral prayers were offered at Mohra Dhayal

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,27جنوری2022)—اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں کے ریڈر احسن بھٹی کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں نماز جنازہ موہڑہ دھیال میں ادا کی گئی جس میں تحصیلدار محمود احمد بھٹی، انجمن پٹواریان تحصیل کلر سیداں کے صدر چوہدری تنویر اختر، صوفی محمد بشیر، چوہدری عبدالقدوس، راجہ مصطفی بابر، راجہ شاہدمحمود، چوہدری عاشق حسین، پرویز اختر کیانی،نمبردار اسد عزیز، شاہد گجر، راجہ اظہر اقبال، ماسٹر ظہیر حسین اور دیگر نے شرکت کی۔ ایس ڈی پی او کہوٹہ سرکل مرزا طاہر سکندر نے ایم سی کمپلیکس کلر سیداں میں منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انصاف کی فراہمی پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔جرائم و کرائم کا سلسلہ شروع دن سے ہی جاری ہے اور مستقبل میں بھی یہ سلسلہ رکنے والا نہیں مگرہم انہیں ختم تو نہیں کم ضرور کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے کا المیہ ہے کہ مقدمے میں کوششوں کے بعد جب نامزد ملزمان کو گرفتار کر کے عدالت پیش کیا جاتا ہے تو فریقین آپس میں راضی نامہ کر لیتے ہیں جس سے ہماری دن رات کی محنت پر پانی پھر جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم بھی معاشرے کا حصہ ہیں عوام پولیس میں موجود کالی بھیڑوں کی نشاندہی کریں ان کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ علاقہ میں امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنا پولیس سمیت عوام کی بھی ذمہ داری ہے۔معاشرے کے ہر فرد کو امن و امان برقرار رکھنے کیلئے اپنے حصے کا کردار ادا کرنا ہو گا،پولیس اس میں اکیلے کچھ نہیں کر سکتی۔کھلی کچہری میں ارسلان نامی نوجوان نے شکایت کی کہ جگہ کا کیس عدالت میں زیر سماعت ہونے کے باوجود محسن نامی شخص نے اس کی جگہ پر قبضہ کر لیا ہے۔پولیس کے پاس گیا مگر شنوائی نہیں ہوئی،پولیس میری داد رسی کرنے کی بجائے ملزمان سے مل گئی ہے۔چوہدری حبیب سکنہ چک ستھوانی نے شکایت کی کہ پولیس نے اس کے تین نابالغ بچوں کو مقدمے میں بے گناہ ملوث کر دیا۔ایس پی صدر نے دوران تفتیش بچوں کو بے گناہ کرنے کے باوجود سب انسپکٹر ملک افضل بات سننے کو تیار نہیں۔کاروباری شخصیت شیخ خورشید احمد نے بتایا کہ کلر سیداں شہر میں بھکاریوں کی بہتات ہے،خوبرو لڑکیاں خریدو فروخت کی آڑ میں فحاشی کا دھندہ کرکے نوجوان نسل کو خراب کر رہی ہیں جبکہ ان کی وجہ سے شہر میں جرائم میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ارشد بھٹی نے شکایت کی کہ چوک میں ٹریفک کا ہر وقت رش لگا رہتا ہے،روڈ کے اوپر موٹر سائیکل کھڑے کر دئیے جاتے ہیں جبکہ فٹ پاتھ پر قبضہ مافیاچھایا ہوا ہے جن کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی جاتی۔

مکان کی چھت کے ملبے تلے دب کر شدید زخمی ہونے والا 24 سالہ نوجوان چل بسا

Man who fell from in village Chappri dies

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,27جنوری2022)—مکان کی چھت کے ملبے تلے دب کر شدید زخمی ہونے والا 24 سالہ نوجوان چل بسا جسے بدھ کے روز آبائی قبرستان چھپری اکو میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ قیصر نامی نوجوان جو اپنے متاثرہ کمرے سے سامان نکال کر محفوظ جگہ پر منتقل کر رہا تھا کہ اسی دورن مکان کی پوری چھت اس کے اوپر آ گری جس کے نتیجے میں اسے انتہائی تشویش ناک حالت میں بے نظیر ہسپتال شفٹ کر دیا گیا تھا جو بدھ کی صبح دم توڑ گیا۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button