DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Punjab College Kahuta hosted a welcome party and prize distribution ceremony for the incoming students

پنجاب کالج کہوٹہ نے آنے والے طلباء و طالبات کی ویلکم پارٹی و تقریب تقسیم انعامات

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،21جنوری2022)
پنجاب کالج کہوٹہ نے جہاں تعلیمی میدان میں صف اول میں رہتے ہوئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا وہاں غیر نصابی سرگرمیوں کا انعقاد کر کے بچوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں بھی بھرپور کردار ادا کر رہا ہے پنجاب کالج کے سٹاف نے ثابت قدمی اور محنت سے نہ صرف تحصیل کہوٹہ بلکہ ضلع بھر میں پنجاب کالج کا نام روشن کیا پنجاب کالج میں تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں کی بہترین تربیت بھی کی جاتی ہے پنجاب کالج نے اس جدید دور کے تقاضوں کے مطابق تعلیمی سوہلیات مہیا کی ہیں بچوں اور بچیوں کے لیے الگ الگ کیمپسز اور کلاسز کا اہتما کیا گیا یہی وجہ ہے کہ آج نئے آنے والے طلباء و طالبات کی ویلکم پارٹی و تقریب تقسیم انعامات کا اہتمام بھی الگ الگ کیا گیا ان خیالات کا اظہار پرنسپل پنجاب کالج کہوٹہ ندیم ایاز نے پنجاب کالج کہوٹہ میں نئے آنے والے طلباء و طالبات کے اعزاز میں ویلکم پارٹی جبکہ غیر نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے طلباء و طالبات کے اعزاز میں منعقدہالگ الگ تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر طلباء و طالبات نے ٹیبلوز،و دیگر رنگا رنگ پروگرام بھی پیش کیے جبکہ نئے آنے والے فرسٹ ائیر کے سٹوڈنٹس کو شاندار انداز میں خوش آمدید کیا گیا اس موقع پر ایک ماہ قبل پنجاب کالج کہوٹہ میں ہونے والی غیر نصابی سرگرمیوں کے حوالے سے کھیلوں کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں کرکٹ، فٹ بال، والی بال سکوائش و دیگر مقابلہ جات ہوئے تھے نمایاں پوزیشن لینے والے بچوں کی حوصلہ افزائی اور انکو انعامات سے بھی نوازا گیا یاد رہے پنجاب کالج کہوٹہ نے بہت کم عرصے میں پرنسپل ندیم ایاز کی سرپرستی میں جہان تعلیمی شعبے میں ایک نام کمایا وہاں غیر نصابی سرگرمیوں کے انعقاد و دیگر قومی پروگرام منعقد کر کے اس علاقہ کے عوام کا اعتماد بحال کیا عوام علاقہ نے زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

Motor ( Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 21 January 2022)
While Punjab College Kahuta has been performing at the forefront in the field of education, it is also playing a vital role in highlighting the talents of the children by conducting extra-curricular activities. Not only in Kahuta Tehsil but also in the whole district, the name of Punjab College has been enlightened. Along with education in Punjab College, excellent training of children is also provided. Punjab College has provided educational facilities as per the requirements of this modern age. Separate campuses and classes have been arranged. That is why the welcome party and prize distribution ceremony for the new students was also arranged separately today. These views were expressed by Principal Punjab College Kahuta Nadeem Ayaz. Welcome party in honor of the students and while addressing the separate events held in honor of the students who participated in the extra-curricular activities, did the students present tableaux and other colorful programs on the occasion while new Upcoming First Year Students A month ago, sports were organized in connection with extra-curricular activities at Punjab College Kahuta in which cricket, football, volleyball, squash and other competitions were held for the children who took prominent positions. Encouragement and rewards were also given to them. Remember that Punjab College Kahuta in a very short time under the patronage of Principal Nadeem Ayaz has made a name for itself in the world of education by organizing extra-curricular activities and other national programs. Restoring confidence The people of the area paid a tremendous tribute.

حلقہ پی پی سیون کا آئندہ ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان ہونگے,ملک وقاص اعوان آف ہوتھلہ

The next MPA of PP-7 constituency will be Col. Muhammad Shabbir Awan, Malik Waqas Awan of Hothala

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،21جنوری2022)
نوجوان سیاسی،سماجی شخصیت ملک وقاص اعوان آف ہوتھلہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حلقہ پی پی سیون کا آئندہ ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان ہونگے۔سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان امیدواربرائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون ایک پڑھے لکھے نیک انسان ہیں جو اپنے علاقے اور عوام علاقہ سے بے حد پیار کرتے ہیں ان کی سیاسی زندگی حلقے کی عوام کے سامنے کھلی کتاب کی طرع سابقہ دور کے کام آج بھی اپنی موجودہیں کرنل محمد شبیر اعوان نے فرض شناسی، ایمانداری سے حلقے کی عوام کی خدمت کی جن کو آج بھی حلقے کی عوام اچھے الفاظ میں یاد کر تی ہے جبکہ موجود ہ حکومت نے عوام کی زندگی عذاب بنا کر رکھ دی ہے ان خیالات کا اظہار تحصیل کہوٹہ کی نوجوان سیاسی،سماجی و کاروباری شخصیت ملک وقاص اعوان آف ہوتھلہ نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ کرنل محمد شبیر اعوان حلقے کی عوام کے لیے اپنے دل میں درد رکھتے ہیں انہوں نے سابقہ دور میں 90کروڑ کے کام کرائے ہیں جو کہ اس دور میں بہت بڑی گرانٹ تھی انہوں نے کہا کہ کرنل محمد شبیر اعوان نے اپنے دور میں جو تر قیاتی کام کرائے ہیں ان میں سے بیشتر گلیاں آج بھی اپنی اصل حالت میں موجود ہیں ایمانداری، دیانتداری کی خدمت کرنل محمد شبیر اعوان کی پہنچان ہے انشاء اللہ حلقہ پی پی سیون کا آئندہ ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان ہونگے۔

Show More

Related Articles

Back to top button