کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,18جنوری2022)— ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد خالدانصاری نے کہا ہے کہ ایمی کرون ایک خطرناک وائرس ہے اس سے محفوظ رہنے کا واحد حل فوری طور پر بوسٹر ڈوزکی ویکسی نیشن اور احتیاط ہے۔پاکستان میں بھی کرونا کی بوسٹر ڈوز لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں اور بوائز کالج کلر سیداں میں ویکسی نیشن سنٹر قائم کر دہئے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ایسے افراد جن کو کرونا وائرس کی ویکسی نیشن کو لگے چھ ماہ کا عرصہ ہو گیا ہے انہیں چاہئے کہ وہ بلا تاخیر ایمی کرون بوسٹر کی ڈوز لگوائیں جبکہ ایسے افراد جو کرونا وائرس میں مبتلا ہیں کی رپورٹس منفی آنے کے 28 یوم بعد بوسٹر ڈوز لگوا ئی جا سکتی ہے۔انہوں نے اپنے آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں ایمی کرون کی وباء پر قابو پانے کیلئے 18 سال سے زائد عمر کے افراد کو انجکشن لگائے جا رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ایک چھوٹے بچے سمیت چار افراد کو ٹی ایچ کیو ہسپتال کی کرونا وارڈ میں زیر علاج رکھا گیا تھا جنہیں اب بے نظیر ہسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ کرونا وائر س کی موجودہ لہر سے بچاؤکا واحد حل احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد ہے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ غیر ضروری ہسپتال آنے سے گریز کریں اور بیماری کی صورت میں مجوزہ ایس او پیز کے تحت ہسپتال کے احاطے میں داخل ہوں،خود بھی بچیں اور دوسروں کو بھی اس وائرس سے محفوظ رکھیں۔
Kallar Saydan: (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, 18 January 2022) – Dr. Muhammad Khalid Ansari, Medical Superintendent of THQ Hospital Kallar Syedan, said that Omicron Coronavirus is a dangerous virus and the only way to stay safe from it is to immediately apply Booster doze. It has been decided to give a booster dose of corona in Pakistan also under which vaccination centers have been set up at THQ Hospital Kallar Syedan and Boys College Kallar Syedan. It has been six months since the last vaccinated against coronavirus and the public should be given a booster dose without delay, whereas people who are infected with coronavirus can be given booster dose 28 days after the negative report. Talking to media in his office, he said that people over 18 years of age are being injected at THQ Hospital Kallar Syedan to control the epidemic. In response to a question, he said that four persons including a small child were kept under treatment in Corona Ward of THQ Hospital and now they have been shifted to Benazir Hospital, Rawalpindi. The only solution to prevent the tide is to take precautionary measures. He appealed to the people to avoid unnecessary hospital visits and in case of illness enter the hospital premises under the proposed SOPs, avoid themselves and others. Also protect against this virus.
محکمہ زراعت نے گندم کے پیداواری مقابلے برائے 2021/22کے تحت کاشتکاروں سے درخواستیں طلب کر لی گئی
Department of Agriculture invites applications from farmers under Wheat Production Competition for 2021/22
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,18جنوری2022)— محکمہ زراعت نے گندم کے پیداواری مقابلے برائے 2021/22کے تحت کاشتکاروں سے درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں۔مقابلے میں شرکت کیلئے درخواست دہندہ کے پاس پانچ یا پانچ ایکٹر سے زائد زمین کا ہونا ضروری ہے۔ پانچ یا پانچ ایکٹر سے زیادہ قابل کاشت زرعی اراضی کے مالک مرد و خواتین کاشتکار درخواست دینے کے اہل ہونگے۔ہر درخواست دہندہ کا ریکارڈ متعلقہ دفتر اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع)کے رجسٹر میں درج ہو گا۔پیداواری مقابلے میں حصہ لینے والے آبپاش علاقوں کے گندم کے کاشتکار ”پانچ”ایکٹر متصل فصل گندم جبکہ بارانی علاقوں کے گندم کے کاشتکار ”2”ایکٹر متصل فصل گندم جس میں کوئی بھی منظور شدہ قسم کا تصدیق شدہ بیج کاشت کیا گیا ہو،مقابلہ کیلئے پیش کریں گے۔ہر تحصیل کے 10بہترین پلاٹس شامل کئے جائیں گے اورضلعی سطح پر تمام تحصیل سے 10 بہترین فیلڈز کی برداشت کے بعد نتائج کو مرتب کیا جائے گا۔ہر ضلع میں زیادہ سے زیادہ پیداوار لینے والے 03کاشتکار منتخب کئے جائیں گے جو اول،دوم،سوم انعامات کے مستحق ہونگے۔صوبائی سطح کے انعامات کا فیصلہ ضلعی سطح کے منتخب کاشتکاروں میں سے کیا جائے گا۔کاشتکار اپنے متعلقہ نمبردار سے تصدیق کروا کر درخواست جمع کروائیں لیکن برداشت سے پہلے ضلعی کمیٹی زمین کے ریکارڈ کی مزید تصدیق بذریعہ تحصیل کمیٹی کرائے گی۔کاشتکاروں کو اپنی مکمل درخواستیں 31 جنوری تک متعلقہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع)کے دفتر میں جمع کروانے کیلئے کہا گیا ہے۔درخواستوں کی جانچ پڑتال قائم کردہ تحصیل کمیٹی کرے گی۔
راجہ محمد تاج کے والدین کی برسی کی دعاکی تقریب سدا کمال میں منعقد ہوی
Raja Muhammad Taj’s parents death anniversary was held in Sadda Kamal
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,18جنوری2022)— راجہ محمد تاج کے والدین کی برسی کی دعاکی تقریب سدا کمال میں منعقد ہوی اجتماعی دعا مولانا مرسلین نے کرائی، تقریب میں حاجی غلام ظہیر، راجہ طارق،راجہ آصف،ارشد بھٹی، محبوب بھٹی، شاہد ریاض،راجہ سعید، نمبردار افضال،راجہ عتیق، ماسٹر منیر،راجہ حسن، حافظ شفاقت اور دیگر نے شرکت کی۔