چڑھوئی , کوٹلی(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ ,،17جنوری2022) چڑھوئی ضلع کوٹلی میں مسجد تبلیغ الاسلام توحید و سُنت کا مرکز بن گئی۔ آزاد کشمیر کے ضلع کوٹلی کی تحصیل چڑہوئی کے موضع براٹلہ میں ایک چھوٹی سے نئی مسجد تعمیر کی گئی ہے۔ مسجد تبلیغ الاسلام (اہلحدیث) میں 25 دسمبر سے باقاعدہ جمعہ کا آغاز بھی ہو چکا ہے۔ براٹلہ گاؤں ذرا اونچائی پر واقع ہے۔ جس کے مضافات میں کجلانی، مہولی، گلپور اور ناڑ واقع ہیں۔براٹلہ سے تھروچی کا قلعہ بھی بہت نیچے دکھائی دیتا ہے۔ آس پاس جنگل ہے جبکہ وادی بھی ہے۔ مسجد توحید الاسلام دعوت حق توحید و سُنت کا مرکز ہے۔قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے کہ مسجدیں خالص اللہ کی یاد کیلئے ہیں۔ جس نے مسجد بنائی۔ اس کیلئے جنت میں اللہ گھر بناتا ہے۔ یہاں بچوں کو اسلامی تعلیم بھی دی جائے گی۔مسجد ابھی زیر تعمیر ہے۔ محراب کی ٹائلیں، وضو خانے جبکہ امام صاحب، اور حافظ طالب علموں کیلئے مسجد سے ملحقہ کمروں کی تعمیر شامل ہے۔براٹلہ اور اس سے ملحقہ آبادیوں کی ایک بڑی تعداد برطانیہ میں مقیم ہے۔ جس کیلئے مخیر حضرات سے مالی مدد کی اپیل ہے۔ جامع مسجد تبلیغ الاسلام کے منتظمین نے اب تک اسکی تعمیر میں تعاون کرنے والے افراد کا شکریہ ادا کیا۔ اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انکے گھر، کاروبار اور مال میں خیر و برکت عطا فرمائے۔ آمین۔
Charhoi, Kotli ( Pothwar.com, January 17, 2022) Charhoi Masjid in Kotli district became the center of Tabligh-ul-Islam Tawhid and Sunnah. A small new mosque has been built at Mouza Bratla in Charhoi tehsil of Kotli district of Azad Kashmir. In Masjid Tabligh-ul-Islam (Ahl-e-Hadith) regular Friday has also started from 25th December. The village of Bratla is situated at high altitude. Kajlani, Maholi, Gulpur and Nahr are located on the outskirts of this place. There is a forest nearby and a valley. The mosque is still under construction. Mihrab tiles, ablution rooms while construction of rooms adjacent to the masjid for Imam Sahib and Hafiz students. For which there is an appeal for financial help.