DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; I am disappointed in development in my area. Brigadier (R) Shaza-ul-Haq Janjua

میں اپنے علاقے میں ترقی کا مضبوط حامی ہونے کے ناطے مایوسی محسوس کرتا ہوں۔ بر گیڈئیر (ر) شازء الحق جنجوعہ

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،08جنوری2022)
معروف سیاسی وسماجی شخصیت بر گیڈئیر (ر) شازء الحق جنجوعہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میں اپنے علاقے میں ترقی کا مضبوط حامی ہونے کے ناطے مایوسی محسوس کرتا ہوں۔ جب میں کہوٹہ سے سیاحتی شاہراہ کا روٹ تبدیل کرنے کا سنتا ہوں۔ تھوہا، مٹور، نارا، لہری، بیور،پنجاڑ، نڑھ،سر صوبہ شاہ، منیاندہ اور کلر کی یونین کونسل سے راستے کاٹ کر مری کی طرف موڑنا۔ میں واضح کر دوں کہ تحصیل کہوٹہ اور کلرسیداں کے عوام سب سے زیادہ ترقی پذیر ہیں اس بار ایسی ناانصافی کو قبول نہیں کریں گے۔ اگر آپ ایم پی اے کو پسند نہیں کرتے تو آپ کا اس کا حق نہیں کہ آپ اس کو ایشو بنائیں اور کہوٹہ اور کلر کے لوگوں کو تکلیف دیں۔ان یونین کونسل میں غیور لوگ رہتے ہیں۔علاقے کے تمام منتخب اراکین کو مل بیٹھ کر اس ناانصافی کا حل تلاش کرنا چاہیے۔ صداقت عباسی صاحب وفاق کے نمائندے ہونے کے ناطے انصاف کو یقینی بنائیں۔ کہوٹہ اور کلر پہلے ہی بہت نقصان اٹھا چکے ہیں بس بہت ہو گیامجھے امید ہے کہ یہ بات افواہ تک ہی رہے۔ آپ اپنی ذاتی دشمنی اور انا اس علاقے سے دور رکھیں۔ یہاں کے لوگ کوئی کمزور نہیں۔ یہ پروجیکٹ عمران خان کا تحفہ ہے علاقے کیلئے اسے مکمل ہونے دیں۔ مری کو ہر بات کا الزام دیے کر چھپ جانا اور اندر سے خود اپنی تحصیلوں کو تباہ کرنا اب سمجھ آ چکا ہے۔ ہماری تحصیل کے اپنے لوگ اسکے ذمہ دار ہیں ناں کہ مری نہیں۔

Mator, Kahuta ( Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 08 January 2022)
Leading political and social figure Brigadier (retd) Shaza-ul-Haq Janjua said in a statement that he was disappointed in the development in his region. When I hear about the rerouting of the tourist highway from Kahuta, Cut off from Union Council of Thoa, Mator, Nara, Lahri, Bior, Panjar, Narh, Sir Sooba Shah, Manyanda and Kallar and turn towards Murree, Let me make it clear that the people of Kahuta and Kallar Syedan tehsils are the most developed and this time they will not accept such injustice. If you do not like MPA then you have no right to make it an issue and hurt the people of Kahuta and Kallar. A solution must be found to this injustice. Sadaqat Abbasi, as the representative should ensure justice. Kahuta and Kallar have already suffered a lot. Enough is enough.  Keep your personal enmity and ego away from this area. The people here are not weak. This project is Imran Khan’s gift. Let it be completed for the region.

معروف لیگی رہنماء ڈاکٹر محمد عارف قریشی سے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ کی ملاقات

Additional General Secretary Press Club Kahuta Kabir Ahmed Janjua Meets Leading League Leader Dr Muhammad Arif Qureshi

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،08جنوری2022)
معروف لیگی رہنماء ڈاکٹر محمد عارف قریشی سے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ کی ملاقات۔سٹی صدر مسلم لیگ ن کہوٹہ مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کی تفصیل کے مطابق گذشتہ روز ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ نے سیاسی وسماجی شخصیت معروف لیگی رہنماء ڈاکٹر محمد عارف قریشی سے ان کے آفس میں ملاقات کی اوران کو تیسری بارمسلم لیگ ن ایم سی کہوٹہ کا صدر مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کیاس موقع پر ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے تمام احباب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جو ذمہ داری مجھے سونپی گئی ہے اس سے قبل بھی احسن طریقے سے نبھا رہا تھا آئندہ مزید بہتر انداز میں مسلم لیگ ن کو مظبوط اور منظم کرنے کے لیے کردار ادا کروں گا انھوں نے کہا کہ جو پیار محبت ورکرز کارکنان دوست احباب نے دیا کبھی بھلا نہیں سکتا انشاللہ بلاتفریق عوام علاقہ کی خدمت اور مسلم لیگ ن کے لیے کام کرونگاانہوں نے کہا کہ پہلے بھی پارٹی کو مضبوط و منظم کر نے میں اپنا کر ار ادا کیا ہے اور انشاء اللہ پارٹی کے لیے اپنی خدمات جاری رکھوں گا۔

معروف مذہبی و سماجی شخصیت ذرین بھٹی آف ٹیالہ کی والدہ محترمہ کے ایصال ثواب کے لیے دعائے چہلم

Dua e Chelum observed for late mother of Zareen Bhatti in Tayala

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،08جنوری2022)
معروف مذہبی و سماجی شخصیت ذرین بھٹی آف ٹیالہ کی والدہ محترمہ کے ایصال ثواب کے لیے دعائے چہلم۔علمائے کرام، معزین علاقہ سیاسی وسماجی شخصیات کی کثیر تعداد میں شر کت۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روزدوبیرن کلاں ٹیالہ کی معروف مذہبی وسماجی (برطانیہ کی معروف اور کاروباری) شخصیت حاجی زرین بھٹی محمد یسین بھٹی۔ محمد آمین بھٹی۔ محمد الیاس بھٹی کی والدہ ماجدہ، چوہدری ظفر اقبال صدر انجمن تاجران دوبیرن کلاں، چوہدری فخر شریف چوہدری محمد حنیف چوہدری لیاقت بلوچ۔چوہدری ظہیر احمد (الغازی بیکرز اینڈ سویٹس دوبیرن کلاں)،چوہدری محمد واجد،چوہدری آصف محمود کی خالہ جان اور برطانیہ کی معروف شخصیت حاجی محمد منیر بھٹی، محمد نصیر بھٹی، کی تای جان، مرحومہ کی رسم چہلم شریف کی محفل ڈھوک ٹیالہ المعین منزل پر منعقد ہوئی محفل میں حضرت سید امتیاز حسین شاہ خطیب اعظم بری امام مسجد، پروفیسر ساجد سجاد گوجر خان، صاحبزاہ شبیر حسین چشتی گولڑوی، حافظ عبدالوحید نقشبندی سیفی، حافظ خالد محمود نقشبندی، حضرت علامہ محمد سیلمان، نعت خواں احسان الحق چشتی کلر سیداں، حافظ ضیافت علی، اور دیگر علماء کرام سیاسی اور سماجی کاروباری شخصیات اور اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر علمائے کرام نے قرآن و سنت کی روشنی میں والدین کی عظمت بیان کی آخر میں خطیب اعظم بری امام مسجد حضرت سید امتیاز حسین شاہ نے مر حومہ مائی صاحبہ کے درجات بلندی اور تمام عالم اسلا م کے(مرحومین) مومنین و مومنات کے لیے بھی خصوصی دعا کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button