DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Assassination attack on SHO Kahuta police Omar Siddique Gujjar

ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ عمر صدیق گجر پر قاتلانہ حملہ

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،06جنوری 2022)
ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ عمر صدیق گجر پر قاتلانہ حملہ۔نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ کی گاڑی پر فائرینگ ایس ایچ او عمر صدیق محفوظ رہے ایس پی صدر اور ایس ڈی پی او بھاری تفری کے شہر اہ موقع پرے پہنچ گئے۔ سوشل میڈیا پر ایس ایچ او کہوٹہ کی تصویری اور خبر ٹاپ ٹرنیڈ بن گی۔ تفصیلات کے مطابق فرض شناس رضیہ تھانہ کہوٹہ عمر صدیک گجر جنکے آنے سے منشیات فروشوں دیگر جرانم پیشہ افراد کے چھکے چھوٹ گے تھے۔گذشتہ شب ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ پر قاتلانہ حملہ ایس ایچ او محفوظ رہے ایس ایچ او کہوٹہ مدعیت مہں مقدم درج ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا کہ دوست کی عیادت کے لیے راولپنڈی جا رہا تھا کہ با وقت 12 بجے کے قریب دو ہبی ہوٹل کہوٹہ کے قریب دو موٹر سائیکل میں سوار چار نا معلوم اشخاض نے میری گاڑی کی ڈرائیونگ سیٹ پر راشد محمود اور فرنٹ سیٹ پر میں بیٹھا تھا قتل کرنے کی نیت سے اندھا دھند فائرنگ کی گئی میں نے دفاع کے لیے واپس فائرنگ کی تو نامعلوم اشخاص فائرنگ کرتے ہوئے بھاگ گئے میں نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ کیا ہوا ہے جسکی وجہ سے مجھ پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ہے ایس پی صدر اود ڈی ایس پی کہوٹہ بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے موقع سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے درج آپریشن جاری ہے شہریوں اور قانون نافذ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کے خلاف ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے بھر پور کاروائی کی جائے گی سی پی او راولپنڈی ساجد کیانی جبکہ عوام علاقہ شہریوں سیاسی سماجی شخصیات کی طرف سے واقع کی شدید مذمت جبکہ سوشل میڈیا پر ایس ایچ او کہوٹہ کی تصویری اور خبر ٹاپ ٹرنیڈ بن گی۔

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،06جنوری 2022)
تحصیل کہوٹہ کی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت جابر کیانی آف کلیال نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فرض شناس ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ عمر صدیق گجر پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہیں۔سماج دشمن عناصر اپنے اوچھے ہتھکنڈوں سے باز آجاہیں تحصیل کہوٹہ کی غیور عوام ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ عمر صدیق گجر کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں انہوں نے کہا کہ کہوٹہ شہر جو ایک امن کا شہر تھا آج چند شر پسندوں کی وجہ سے بدنام ہو رہا ہے گذشتہ رات ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ عمر صدیق گجر پر جو بزدلانہ قاتلانہ حملہ کیا گیا پر زور مزمت کرتا ہوں اور دعا گوہ ہے اللہ تعالیٰ ایس ایچ او عمر صدیق گجر کو سلامت رکھے اور ان کو اپنے مشن میں کامیاب کرے آمین۔

Mator, Kahuta ( Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 06 January 2022)
Assassination attack on SHO Kahuta Police Station Omar Siddique Gujjar. Unidentified motorcyclists fired on the vehicle of SHO Kahuta Police Station SHO Omar Siddique who was not injured in the incident.  According to the details, Kahuta Police Station Omar Sadiq Gujjar, was going to Rawalpindi to visit a friend when at around 12 o’clock four unidentified persons riding on two motorcycles near Dubai Hotel Kahuta opened fire. But I was sitting. There was indiscriminate firing with the intention of killing. I fired back for defence, then unknown persons opened fire and ran away. SP Saddar and DSP Kahuta along with a heavy contingent reached Kahuta, collected evidence from the spot and started investigation while the operation for arrest of the accused is underway. CPO Rawalpindi Sajid Kayani and the public strongly condemned the incident by political and social personalities .

مسلم لیگ ن کہوٹہ سٹی کے صدر ڈاکٹر محمد عارف قریشی کو دو سری مرتبہ صدر نامزد

PML-N Kahuta City President Dr Muhammad Arif Qureshi has been nominated President for the second time

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،06جنوری 2022)
مسلم لیگ ن کہوٹہ سٹی کے صدر ڈاکٹر محمد عارف قریشی کو دو سری مرتبہ صدر نامزد ہونے پر مسلم لیگی ورکرز کارکنان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی مباک بادیں دینے والوں کی آمد کا سلسلہ جاری رہنماپی پی پی کہوٹہ کیپٹن (ر) شبیر عباسی، رہنما پی ٹی آئی ڈاکٹر مجیب اللہ ستی، چیئر مین زکواۃ عشر کمیٹی عنایت اللہ ستی، صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر،راجہ توقیر شبیر کے علاوہ کثیر تعداد میں مسلم لیگی ورکرز کارکنان نے ان سے ملاقات کر کے انکو مسلم لیگ ن کہوٹہ سٹی کا صدر،راجہ سعید احمد ایڈووکیٹ کو جنرل سیکرٹری اور ملک منیر اعوان کو سنیئر نائب صدر بننے پر مبارکباد دی انھوں نے کہا کہ ڈاکٹر محمد عارف قریشی اس علاقے میں سیاسی سماجی خدمات کے حوالے سے اپنا ایک منفرد مقام رکھتے ہیں انھوں نے ہمیشہ کارکنان ورکرز کو عزت دی اور مسلم لیگ ن کو مضبوط اور منظم کیا ہمیشہ بھرپور کردار اد ا کرتے ہوئے پارٹی میں گروپ بندی کو ختم کرنے کے لیے ہمشیہ مثبت اور تعمیری کردار ادا کیا وہ ایک مخلص اور خوش مزاج شخصیت ہیں اسی وجہ سے تمام پارٹیوں کے لوگ ان سے دلی محبت کرتے ہیں اس موقع پر ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے تمام احباب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جو ذمہ داری مجھے سونپی گئی ہے اس سے قبل بھی احسن طریقے سے نبھا رہا تھا آئندہ مزید بہتر انداز میں مسلم لیگ ن کو مظبوط اور منظم کرنے کے لیے کردار ادا کروں گا انھوں نے کہا کہ جو پیار محبت ورکرز کارکنان دوست احباب نے دیا کبھی بھلا نہیں سکتا انشاللہ بلاتفریق عوام علاقہ کی خدمت اور مسلم لیگ ن کے لیے کام کرونگا۔

تحصیل انتظامیہ کہوٹہ کی غفلت کہوٹہ شہر اور گردونواح میں جعلی پیروں فقیروں تعویز گنڈا کرنے والوں کی بھرمار

Tehsil Administration Kahuta Negligence is leading to fake healers invading city

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،06جنوری 2022)
تحصیل انتظامیہ کہوٹہ کی غفلت کہوٹہ شہر اور گردونواح میں جعلی پیروں فقیروں تعویز گنڈا کرنے والوں کی بھرمار شہر کے اندر ہر گلی کوچے میں ان نام نہاد جعلی پیروں فقیروں نے لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے خواتین کی بڑی تعداد ان نام نہاد پیروں فقیروں کے ڈیروں پر سینکڑوں کی تعداد میں جاتی ہیں اور مرد حضرات بھی جاتے ہیں جعلی پیر دم درود کرتے اسلامی روایات کی حدوں کا بھی خیال نہیں رکھتے روزانہ ہزاروں روپے کا بزنس کر کے ماہانہ لاکھوں کماتے ہیں انتظامیہ کی پشت پناہی سے یہ دھندہ عروج پر ہے عوامی سماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے اس معاملے پر فی الفور نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

بلدیاتی ادارے عدلیہ کے حکم سے بحال ہوئے جنکی مدت 31دسمبرکو پوری ہو گئی

Local bodies were restored by the order of the judiciary, which expired on December 31

کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر ،06جنوری 2022)–بلدیاتی ادارے عدلیہ کے حکم سے بحال ہوئے جنکی مدت 31دسمبرکو پوری ہو گئی۔ ایم سی کے چیر مین راجہ ظہور اکبر اور انکے ممبران نے بڑی کوشش کی کہ ایم سی کے فنڈزجو پڑے ہیں ان سے کہوٹہ شہر میں کام شروع کیا جا سکے اور اس کا کریڈٹ بھی مل سکے۔ مگر بیورو کریسی اور پی ٹی آئی کی مقامی قیادت نے ان کی مدت میں کام نہ ہونے دیا ٍجسکی وجہ سے بلدیاتی نمائندے مایوسی کے عالم میں ہی دو آڑھائی ماہ گزار کر چلے گے۔ ایم سی کہوٹہ کرپشن کا گڑ ھ بن چکا ہے جتنے بھی منصوبے لگتے ہیں بیورو کریسی ٹھیکیداروں سے کمیشن لیتی ہے جو نیچے سے لے کر اوپر تک جاتا ہے۔ جبکہ 26 لاکھ سٹریٹ لائٹس کے، 26لاکھ لاری اڈے کی نظر ہو گئے۔ اسی طرح سے رمضان بازار میں لاکھوں روپے کے فنڈز جعلی بل بنا کر خرد برد کیے جاتے ہیں۔ جب بلدیاتی ادارے ختم ہوئے تھے تو 15 کروڑ کے فنڈز موجود تھے اسکے بعد بھی سالانہ 15 سے 25 کروڑ کے فنڈز جو شہریوں کے ٹھیکوں سے اکھٹے پڑے ہوتے ہیں مگر نہ کہوٹہ شہر کی کھنڈرات نما سڑکیں تعمیر ہوئیں،نہ بائی پاس، نہ سٹریٹ لائٹس،نہ عوام کو واٹر سپلائی سکیم ملی۔ جہاں منتخب نمائندے ذمہ دار ہیں وہاں مقامی قیادت اور بیورو کریسی بھی برابر کی ذمہ دار ہے کمشنر راولپندی نوٹس لیں۔

کہوٹہ شہر اور گرد ونواح میں موسم سرما کی پہلی بارش عوام علا قہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

The first rain of winter in Kahuta city and its environs brought a wave of happiness to the people.

کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر ،06جنوری 2022)–کہوٹہ شہر اور گرد ونواح میں موسم سرما کی پہلی بارش عوام علا قہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ گندم کی فصل کے لیے یہ بارش انتہائی مفید ثابت ہو گی۔ جبکہ کہوٹہ شہر کی 80فیصد آبادی پانی کی سہولیات سے محروم ہے اور بورنگ کے ذریعے تھوڑابہت پانی ملتا تھا مگر بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے نلکے خشک ہو گئے تھے امید ہے ایک دو بارشوں کے بعد پانی کی کمی دور ہو جائے گی خشک سردی کی وجہ سے جو بیماریاں پھیل رہی تھیں۔ ان میں بھی کمی آئے گی عوام علاقہ نے موسم سرما کی بارش پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

یپلز پارٹی حلقہ این اے ستاون کے راہنما آصف شفیق ستی نے بھٹو شہید کے یوم پیدائش کے موقع پر خراج تحسین پیش

PPP NA-57 leader Asif Shafiq Satti pays tribute on Bhutto’s birthday

کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر ،06جنوری 2022)–شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پھانسی کا پھندا قبول کیا مگر آمر کے آگے جھکے نہیں۔ انھوں نے غریبوں،مزدوروں، کسانوں، ہاریوں کو زبان دی شہید بھٹو نے پاکستان کو ایک متفقہ اسلامی آئین دیا۔ قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دیا اور عالم اسلام کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا۔ ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھی انکو ایک سازش کے تحت شہید کیا گیا۔صدیوں بعد ایسے لیڈر پیدا نہیں ہوتے انکے بعد انکی بیٹی محترمہ بینظیر بھٹوکو شہید کیا گیا۔ بھٹو خاندان نے اس جمہوریت کے لیے قربانیاں دیں۔ تاریخ میں انکو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی حلقہ این اے ستاون کے راہنما آصف شفیق ستی نے بھٹو شہید کے یوم پیدائش کے موقع پر ایک بیان میں کیا۔انھوں نے کہا کہ پاکستان اسوقت مشکل دورسے گزر رہا ہے ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ د یا گیا ہے آئے روز منی بجٹ پیش کر کے غریبوں کے منہ سے نوالہ بھی چھین لیا گیا۔ لوگ خودکشیاں کر رہے ہیں ڈالر آسمان سے باتیں کر رہا ہے۔ بے روزگاری اپنی انتہا کو ہے۔ پی پی پی چیئر مین بلاول بھٹو کی قیادت میں اپنے قائدین کے وژن کو آگے بڑھا کر ملک میں خوشحالی لائے گی۔آصف شفیق ستی نے مزید کہا کہ آئندہ جب بھی الیکشن ہوئے پی پی پی پنجاب سمیت پورے پاکستان میں بھرپور کامیابی سمیٹے گی۔ کارکن اختلافات بھلا کر یکجاہو جائیں اور بلاول بھٹو کے دست و بازو
بنیں۔ انھوں نے شہید ذوالفقار علی بھٹو، محترمہ بینظیر بھٹو اور انکے خاندان کی پاکستان کے لیے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button