DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Ex Military pensioners could not be paid their pensions

فوجی پنشنرز کو ہفتہ کے روز پنشن ادا نہیں کی جا سکی

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی03جنوری2022)—فوجی پنشنرز کو ہفتہ کے روز پنشن ادا نہیں کی جا سکی جبکہ پیر کے روز بھی بنک بند ہونے کی وجہ سے اب وہ منگل کے روز اپنی پنشنیں وصول کریں گے۔کلر سیداں پوسٹ آفس سمیت نواحی علاقہ میں قائم پوسٹ آفسز میں پنشن وصول کرنے کیلئے آنے والے ہزاروں پنشنرز کو یہ کہہ کر واپس بھیج دیا گیا ہے پوسٹ آفس میں کیش نہیں۔اسی طرح قومی و نجی بنکوں سے پنشنز حاصل کرنے والے مرد و خواتین پنشنرز بھی تاحال اپنی پنشنیں وصول نہیں کر سکے ان کیلئے ماہ دسمبر کا مہینہ 34 دن کا ہو گیا۔

Klar Syedan: ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi 03 January 2022) * Military pensioners could not pay their pensions on Saturday while due to bank closure on Monday they will now receive their pensions on Tuesday.  Thousands of pensioners have been sent back to the post offices in the area, including the post office, saying that there is no cash in the post office. Similarly, male and female pensioners receive pensions from national and private banks The month of December saw 34 for those who could not receive their pensions.

صدر پنجاب لیب اٹینڈنٹ ایسوسی ایشن وسیم اختر کمبوہ سے گزشتہ روز صوبائی وزیر خزانہ سے ملاقات

President Punjab Lab Attendants Association Wasim Akhtar Khambo met the provincial finance minister

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی03جنوری2022)—صدر پنجاب لیب اٹینڈنٹ ایسوسی ایشن وسیم اختر کمبوہ سے گزشتہ روز صوبائی وزیر خزانہ سے ملاقات کے اور اس موقع پر سکولز و کالجز کے لیب اٹینڈنٹ کی پوسٹیں آپ گریڈ کرنے کا مطالبہ کیا اور صوبائی وزیر خزانہ کو بتایا کہ پنجاب بھر میں لیب اٹینڈنٹ کی 30 ہزار پوسٹیں آپ گریڈ ہوئیں مگر لیب اٹینڈنٹ کی پوسٹس کو نظر انداز کر دیا گیا جس پر وزیر خزانہ نے یقین دہانی کروائی کہ آئندہ چند دنوں میں یہ پوسٹیں بھی آپ گریڈ کر دی جائیں گے۔یاد رہے کہ پنجاب بھر کے سرکاری تعلیمی اداروں میں تعینات سائنس لیبارٹری اٹینڈنٹس کو کئی سالوں سے ترقیاں ملیں نہ ہی ان کے سکیل آپ گریڈ کئے گئے جس پر پنجاب لیب اٹینڈنٹس ایسوسی ایشن نے کلرکس اور اساتذہ کی طرح لیب اٹینڈنٹس کے سکیل آپ گریڈ کرنیکا مطالبہ کیا تھا۔ادھر معلوم ہوا ہے کہ پنجاب حکومت نے لیب اٹینڈٹنس ایسوسی ایشن کے مطالبات پر غور کرنا شروع کر دیا ہے اور ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن ایلیمنڑی ایجوکیشن کو مطالبات پر سفارشات مرتب کرنے کا ٹاسک دے دیا ہے جس پر ڈی پی آئی پنجاب کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ لیب اٹینڈنٹس ایسوسی ایشن کے مطالبات کو دیکھتے ہوئے لیب اٹینڈنٹس کیلئے سروس رولز بنائے جائیں۔ادھر صوبائی وزیر خزانہ کی جانب سے لیب اٹینڈنٹس کی پوسٹیں آپ گریڈ کرنے کی یقین دہانی پرکلر سیداں کے لیب اٹینڈنٹس ایسوسی ایشن میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

تعزیت

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی03جنوری2022)—ممبر پنجاب بار کونسل بشارت اللہ خان،سابق ممبر پنجاب بار کونسل سید انتظارشاہ،سابق جنرل سیکرٹری راولپنڈی بار کونسل جنید کھوکھراورسردار بلال ایڈووکیٹ نے گزشتہ روز کلر سیداں کے معروف قانون دان چوہدری اسد الرحمان کی رہائش گاہ گئے اور ان کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کی درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button