کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی26دسمبر2021)—کلر سیداں میں خاوند نے گولیاں مار کر اپنی اہلیہ کو قتل کر دیا۔ثانیہ بی بی زوجہ اظہر علی سکنہ ہری پور نے تھانہ کلر سیداں میں قتل کا مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا کہ گزشتہ روز میں اپنے خاوند کے ہمراہ اپنی پھوپھی زاد بہن رضوانہ(مقتولہ) کے گھر کلر سیداں آئی۔ہم نے دن کا کھانا کھایا جبکہ رضوانہ کے شوہر حنیف(ملزم) ہمارے ساتھ کھانے میں شامل نہیں ہوا،میں نے رضوانہ سے وجہ پوچھی تو رضوانہ نے بتایا کہ میری اور میرے خاوند کی دو دن قبل لڑائی ہوئی تھی میں نے لڑائی کی وجہ پوچھی تو رضوانہ نے بتایا کہ میرا شوہر مجھ پر شک کرتا ہے۔رات قریب دس بجے میں اور رضوانہ کچن میں موجود تھیں کہ اسی وقت محمد حنیف جو مسلح پسٹل تھا باورچی خانے میں آگیا اور آتے ہی رضوانہ پر فائر کرنے شروع کر دیئے جو اس کے جسم کے مختلف حصوں پر لگے۔فائرنگ کی آواز سن کر میرا شوہر اظہر علی جو کمرے میں موجود تھا آ گیا۔میں نے اپنے شوہر کیساتھ مل کر رضوانہ کو بچانے کی کوشش کی تو اس نے رضوانہ کے سر اور جسم کے مختلف حصوں پر ڈنڈے مارنے شروع کر دیئے جس سے وہ شدید زخمی ہو گئی اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔
Kallar Syedan: ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi 26 December 2021) * Husband shot and killed his wife in Kallar Syedan. Yesterday I came with my husband to the house of my cousin Rizwana (slain). We had lunch while Rizwana’s husband Hanif (accused) did not join us for dinner. When asked, Rizwana said that my husband and I had a fight two days ago. When I asked the reason for the fight, Rizwana said that my husband is suspicious of me. Muhammad Hanif who was armed with a pistol came in the kitchen and as soon as he came he started firing on Rizwana which hit different parts of her body. Hearing the sound of firing my husband Azhar Ali who was present in the room came. When we tried to save Rizwana along with her husband, he started hitting Rizwana on the head and various parts of her body with sticks, from which she was severely injured. She succumbed to her injuries and died.
روات کلرروڈ پر منعقدہ ایک تقریب , میاں نوازشریف کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا
Mian Nawaz Sharif’s birthday cake was also cut at a function held on Rawat Kallar Road
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی26دسمبر2021)—مسلم لیگ ن کے ڈویژنل صدر ملک ابرار احمد نے کہا ہے کہ میاں نوازشریف ائندہ چند ماہ میں ملک میں عوام کے ساتھ موجود ہوں گے وہ چوتھی بار وزیر اعظم بھی بنیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کی شام کو روات کلرروڈ پر منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کا اہتمام محمد نوید بھٹی نے کیا تھا تقریب میں میاں نوازشریف کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔ملک ابرار احمد نے کہا کہ ہم نے مارچ میں مارچ کا فیصلہ کرلیا ہے سروں پر کفن باندھ کے نکلیں گے اور حکومت کا دھڑن تختہ کرکے ہی واپس گھروں کو لوٹیں گے انہوں نے کہا کہ اج نااہل کرپٹ حکمرانوں نے ملک کا بیڑہ غرق کردیا اسے ووٹ دینے والے بھی اج اس کے لیئے بددعائیں کر رہے ہیں اج خیبر سے کراچی لوگ گو عمران گو کے نعرے بلند کر رہے ہیں مگر یہ ٹس سے مس نہیں ہو رہے۔انہوں نے کہا کہ پیسے لے کر نوکریاں دینے اور پیسوں کے عوض بیوروکریسی کے تبادلے کرنے والوں کا یوم حساب قریب ہے سابق رکن قومی اسمبلی راجہ جاوید اخلاص نے کہا کہ اگر ملک میں قانون کی بالادستی ہوتی تو کبھی سقوط ڈھاکہ نہ ہوتا ہمیں تاریخ سے سبق حاصل کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے ملک سے دھشتگردی بجلی گیس کے بحرانوں کا خاتمہ کیا میٹروز موٹرویز بنائیں مگر انہیں سازش کے تحت اقتدار سے الگ کیاگیا مگر وہ وقت زیادہ دور نہیں جب نوازشریف پھر وزیراعظم ہوں گے تقریب سے محمد ظریف راجا،نوید بھٹی نے بھی خطاب کیا۔
قائد اعظم محمد علی جناح اور میاں محمد نواز شریف کی یوم پیدائش کے موقع پر کیک کاٹے گئے
Cakes were cut on the birthdays of Quaid-e-Azam Muhammad Ali Jinnah and Mian Muhammad Nawaz Sharif
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی26دسمبر2021)— مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر راجہ محمد علی کی ہدایت پر ایم سی کلر سیداں میں بھی باہمی مشاورت سے تنظیم سازی کا عمل مکمل کر لیا گیا۔اجلاس میں سٹی صدر حاجی اخلاق حسین کی بطور صدر اگلی مدت کے لیئے توثیق کر دی گئی ان کے علاوہ صوبیدار غلام ربانی کو سینئر نائب صدر، راجہ وحید جنجوعہ کو نائب صدر جبکہ چوہدری زین العابدین عباس کو جنرل سیکرٹری نامزد کر دیا گیا ہے۔ایم سی کلر سیداں میں وارڈ وائز بھی تنظیم سازی کر دی گئی ہے۔تقریب کے اختتام پر بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور مسلم لیگ (ن) کے قائد اور
سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی یوم پیدائش کے موقع پر کیک بھی کاٹے گئے۔
یوسی کنوہا کا تنظیمی اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا
UC Kanoha’s organizational meeting was held yesterday
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی26دسمبر2021)— یوسی کنوہا کا تنظیمی اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا جس میں چیئرمین یوسی راجہ پرویز اختر قادری،وائس چیئرمین شاہد اکبر گجر،حاجی غلام ظہیر بھٹی، راجہ عاشق حسین،شہزاد منگرال،شہزاد مغل،مولوی شوکت،آصف نورانی،صوبیدار طارق محمود،یاسر محمود،مرزا شمریز،راجہ قاسم،چوہدری طارق محمود المعروف منی،ناصر بھٹی نے شرکت کی۔ اجلاس میں باہمی مشاورت اور مسلم لیگ (ن) کے صوبائی نائب صدر و سابق رکن پنجاب اسمبلی راجہ محمد علی کی منطوری کے بعد راجہ عاصم صدیق کو یو سی کنوہا کا صدر،شہزاد مغل کو جنرل سیکرٹری، شاہد منگرال کو سینئر نائب صدر اور صوبیدار میجر چوہدری نثار احمد کو نائب صدارت کے عہدے پر نامزد کر دیا گیا ہے۔نامزد امیدوار آمدہ بلدیاتی انتخابات میں امیدواروں کا بھی چناؤ کریں گے۔
سود گنگال میں عبدالصبور بھٹی کی بھابھی حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئیں
Abdul Sabur Bhatti’s sister-in-law passed away in Sood Gangal
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی26دسمبر2021)—مزدور رہنما عبدالصبور بھٹی کی بھابھی حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئیں نمازجنازہ گاؤں سود گنگال میں ادا کی گئی جس میں سابق رکن اسمبلی محمود شوکت بھٹی،نوید بھٹی،راجہ محمد یونس،ڈاکٹر طارق ریاض،چوہدری محمد طارق،چوہدری نعیم بنارس،سرار وسیم،اکرام الحق قریشی اور دیگر نے شرکت کی۔