DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Meeting of Municipal Committee , 47 million projects approved based on suggestions of councillors.

میونسپل کمیٹی کلرسیداں کا اجلاس, کونسلروں کی تجاویز پر مبنی چار کروڑ ستر لاکھ کے منصوبوں کی منظوری دی گئی

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی23دسمبر2021)—میونسپل کمیٹی کلرسیداں کا اجلاس زیرصدارت چوہدری ضیارب حسین منہاس منعقد ہوا جس میں عاطف اعجاز،صوفی ضابرحسین،صوبیدار ظفراقبال،جنید بھٹی،چوہدری محمد حنیف، عابد زاہدی،حاجی اخلاق حسین،لطیف بھٹی، حاجی اسحاق،اشتیاق حسین صدیقی،راجہ ظفر محمود،چوہدری مشتاق حسین،شیخ حسن ریاض،آصف منہاس،پرویز اختر منہاس، راجہ طارق محمود نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں کونسلروں کی تجاویز پر مبنی چار کروڑ ستر لاکھ کے منصوبوں کی منظوری دی گئی اور طے کیا گیا کہ منصوبوں کا اشتہار بلاتاخیر اخبارات میں شائع کرایا جائے گا۔اجلاس میں کلرسیداں آبنوشی اسکیم کو سولر پر منتقل کرنے کی بھی اصولی منظوری دی۔منظور شدہ منصوبوں میں مرید چوک کلر سیداں میں خوبصورت داخلی دروازے کی تعمیر جس پر آئی لو کلر کی عبارت تحریر کرنے کے علاوہ پل پر سڑیٹ لائٹس نصب کرنے کا منصوبہ بھی شامل ہے،بلدیہ کلرسیداں کا اجلاس آج پھردن گیارہ بجے منعقد ہو گا۔

Kallar Syedan: ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi 23 December 2021) * A meeting of Municipal Committee Kallar Syedan ​​was held under the chairmanship of Chaudhry Ziyarab Hussain Minhas in which Atif Ejaz, Sufi Zabir Hussain, Subedar Zafar Iqbal, Junaid Bhatti, Chaudhry Muhammad Hanif, Abid Zahid Latif Bhatti, Haji Ishaq, Ishtiaq Hussain Siddiqui, Raja Zafar Mahmood, Chaudhry Mushtaq Hussain, Sheikh Hassan Riaz, Asif Minhas, Pervez Akhtar Minhas, Raja Tariq Mahmood also participated. The meeting approved 47 million projects based on the suggestions of the councillors and it was decided that the advertisement of the projects would be published in the newspapers without any delay. The plans include construction of a beautiful entrance at Murid Chowk Kallar Syedan on which will have i love Kallar text is written and also a plan to install street lights on the bridge.

تل خالصہ کی سو کے لگ بھگ مستحق طالبات میں سویٹزر ز گرم شالز، جوتے اور یونیفارم تقسیم

Distribution of warm shawls, shoes and uniforms among about 100 deserving students of Tal Khalsa

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی23دسمبر2021)—الخدمت فاؤنڈیشن کلرسیداں کی جانب سے گورنمنٹ گرلزسکول تل خالصہ کی سو کے لگ بھگ مستحق طالبات میں سویٹزر ز گرم شالز، جوتے اور یونیفارم تقسیم کیے گئے۔ تقریب تل خالصہ سکول میں منعقد ہوئی جس میں سرپرست اعلیٰ الخدمت فاؤنڈیشن کلر سیداں حاجی ابرار حسین صدر،محمد توقیر اعوان اور ذمہ دار خواتین نے شرکت کی۔تقسیم کی گئی اشیا کے لیے حامد علی شاہ بخاری اور راجہ شاہد پکھڑال نے خصوصی تعاون کیا۔

کے پی کے بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کی شکست سے یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ گزشتہ انتخابات میں ہمارا الیکشن چرایا گیا

The defeat of PTI in KPK local body elections has proved that our election was stolen in the last election

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی23دسمبر2021)—مسلم لیگ ن کے ضلعی جنرل سیکرٹری شوکت اقبال جنجوعہ نے کہا ہے کہ کے پی کے بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کی شکست سے یہ بات ثابت ہو گئی ہے کہ گزشتہ انتخابات میں ہمارا الیکشن چرایا گیا اور مسترد لوگوں کو سازش کرکے اقتدار میں لایا گیا جن کی نااہلی کے باعث آج ادارے کمزور ہو چکے ہیں۔بیرونی قرضوں میں بھاری اضافہ ہوا ہے معاشی پالیسیاں وہ لوگ بنا اور چلا رہے ہیں جن کا پاکستان سے کوئی تعلق ہی نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اب یہ بات بھی کھل کر سامنے آ گئی ہے کہ پی ٹی آئی کسی کی سرپرستی کے بغیر کوئی الیکشن جیت ہی نہیں سکتی۔

مرید چوک کلرسیداں میں تحریک لبیک پاکستان کے دفتر کی افتتاحی تقریب بروز جمعرات دن گیارہ بجے ہوگی

The inauguration ceremony of the office of Tehreek-e-Labaik will be held on Thursday at 11 o’clock in Murid Chowk

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی23دسمبر2021)—مرید چوک کلرسیداں میں تحریک لبیک پاکستان کے دفتر کی افتتاحی تقریب بروز جمعرات دن گیارہ بجے ہوگی جس میں تحریک لبیک کے پی کے کے امیر ڈاکٹر شفیق امینی مہمان خصوصی ہوں گے حلقہ پی پی سات کے امیر حافظ منصور ظہور لنگڑیال خطبہ استقبالیہ پیش کریں گے۔

تعزیت

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی23دسمبر2021)—سابق رکن اسمبلی کرنل شبیر اعوان،ہارون کمال ہاشمی،چوہدری شفقت محمود،محسن نوید سیٹھی،زین العابدین عباس،راجہ محمد سعید،ذیشان ارشاد ثانی،شیخ قمراسلام،جاوید اقبال،اکرام الحق قریشی نے گاؤں جسوالہ جا کر حافظ کامران حشر سے ملاقات کی اور ان کے والد حاجی جاوید اختر کی اچانک وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی23دسمبر2021)—پنجاب بار کونسل کے رکن فرخ عارف بھٹی،چوہدری محمد فاروق،راجہ ندیم احمد،راجہ طلال خلیل،راجہ اظہر اقبال اور چوہدری امتیازحسین نے چوہدری اسد الرحمان ایڈووکیٹ کے گھر جا کر ان کی والدہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button