کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی18دسمبر2021)—کلرسیداں اور گردونواح میں سی این جی اسٹیشن کی بندش کے باوجود شدید سردی میں سوئی گیس دستیاب نہیں حکمران جماعت وعدوں اور تسلیوں کے سوا کچھ نہ کر سکی۔شدید سردی میں کلرسیداں اور گردونواح میں سی این جی سٹیشن بند ہونے کے باوجود سوئی گیس مکمل طور پر بند پڑی ہے۔ مری میں گزشتہ روز ہونے والی برفباری کے باعث کلرسیداں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوا جس سے سوئی گیس کی صورتحال مزید خراب ہو گئی اور گھریلوں صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہیں شہریوں کا کہنا ہیں کہ سی این این اسٹیشن اس لئے بند کے گئے کہ گھریلو ں صارفین کو گیس بلا تعطل دی جا سکے مگر یہاں صورتحال باالکل مختلف ہے۔
Kallar Syedan: (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi 18 December 2021) Despite the closure of CNG stations in the area, Sui Gas is completely shut down. Due to the snowfall in Murree yesterday, the severity of cold has increased in Kallar Syedan which has further aggravated the situation of Sui Gas and domestic consumers are facing severe problems. Citizens say that CNN stations have been closed due to this. That gas can be supplied to domestic consumers without interruption but the situation here is very different.
گورنمنٹ بوائزہائی سکول بھلاکھر کو باقاعدہ ویئرہاؤس بنانے کانوٹیفیکیشن جاری
Confirmation issued to make Government Boys High School Bhalakhar a regular warehouse
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی18دسمبر2021)—سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی اعظم کاشف نے سابق صدر پی ٹی یو عبدالروف وینس، ندیم آزادبھٹی،ظہیرافضل خرم،ملک عنصروحید،عمران غالب، شہزادبھٹی، اسدمحمودناظم اور اُن کی ٹیم کی درخواست پرگورنمنٹ بوائزہائی سکول بھلاکھر کو باقاعدہ ویئرہاؤس بنانے کانوٹیفیکیشن جاری کردیا۔ یادرہے اِس سے قبل ہائی سکول بکھڑال میں ویئرہاؤس قائم کیا گیا تھا جسے بعد ازاں کہوٹہ منتقل کر دیا گیا تھا۔ اساتذہ برادری نے کلر سیداں ویئر ہاؤس کے قیام پر سی ای او ایجوکیشن اعظم کاشف کا شکریہ ادا کیا۔
کلرسیداں ونگز کالج میں سالانہ سپورٹس گالا
Annual sports gala at Kallar Syedan Wings College
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی18دسمبر2021)—کلرسیداں ونگز کالج میں سالانہ سپورٹس گالا،سب انسپکٹر امیر کابل اور صدر پریس کلب کلرسیداں شیخ قمرالسلام،دلنواز فیصل خان اور سردار محمد وسیم تھے مہمانان خصوصی تھے۔تقریب کاآغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔اس کے بعد کالج کے طلبہ نے مہمانوں کو خوش آمدیدکرنے کے لیے خصوصی طور پر پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔سپورٹس گالا میں فٹبال،کرکٹ،رسہ کشی،والی بال،ہائی جمپ،لانگ جمپ اور دوڑ ریس کی تقریبات سات ایام جاری رہیں گی ہیں۔ادارہ کے سربراہ افتخار نیازی نے کہا کہ تحصیل کلرسیداں میں تعلیم کو فروغ دینے لیے میں نے چند سال قبل جس مہم کا آغاز کیا تھا آج الحمد للہ اس کے ثمرات نظر آنا شروع ہوگے ہیں۔طلبہ جہاں سارا سال تعلیمی سرگرمیوں میں مصروف رہتے ہیں وہاں ان کو گراونڈ میں لانا بھی ادارے کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ دور نے نوجوانوں کو گراونڈ سے دور کردیا ہے اور اس کی بڑی وجہ سوشل میڈیا کا بیجا اور بڑھتا ہوا استعمال ہے۔صدر پریس کلب کلرسیداں شیخ قمرالسلام نے کہا کہ کھیل کے میدان آباد ہوں گے تو ہی ہسپتال ویران ہوں گے۔ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ ونگز جیسا ادارہ تحصیل بھر میں نہیں ہے،تقریب سے چئیرمین پریس کلب کلرسیداں دلنواز خان نے بھی خطاب کیا آخر میں ڈائریکٹر افتخار نیازی نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
جو بھی فیصلہ ہو گا یونین کونسل مغل کی عوام کے بہتر مفاد میں کیا جائے گا۔چوہدری شکیل وینس
Whatever decision is taken, the Union Council will be in the best interest of the people of Mughal. Chaudhry Shakeel Vaince
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی18دسمبر2021)—یونین کونسل مغل (قانون گو ساگری)سے پی ٹی آئی کے رہنما چوہدری شکیل وینس نے اپنے گروپ پر واضح کیا ہے کہ اگر ان میں سے کسی امیدوار نے پی ٹی آئی ٹکٹ پر بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیاتو وہ آزاد حیثیت میں ان کے مخالف امیدوار ہونگے۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخاب میں حصہ نہ لینے کا مقصد ایم این اے اور اس کے چہیتوں کو ٹف ٹائم دینا ہے اورانشاء اللہ ان کے مخالف میں آزاد امیدوار کی ہر طرح سے حمایت اور سپورٹ کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں ہماری مشاورت جاری ہے اور جو بھی فیصلہ ہو گا یونین کونسل مغل کی عوام کے بہتر مفاد میں کیا جائے گا۔
جعلی کاغذات کے ذریعے مختلف جگہوں پر فروخت کرنے کے الزام میں نامزد تین میں سے دو ملزمان عمران خان اور اسامہ ساجد کو گرفتار
Two of the three accused Imran Khan and Osama Sajid have been arrested on charges of selling rent cars with fake documents
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی18دسمبر2021)—تھانہ کلر سیداں پولیس کے سب انسپکٹر ملک محمد فیاض نے چند یوم قبل کلر سیداں سے دس گاڑیوں کو رینٹ پر لے کر جعلی کاغذات کے ذریعے مختلف جگہوں پر فروخت کرنے کے الزام میں نامزد تین میں سے دو ملزمان عمران خان اور اسامہ ساجد کو گرفتار کر کے ان کی نشاندہی پر دو مسروقہ کاریں برآمد کر لی گئیں جبکہ دیگر گاڑیوں کی برآمدگی کیلئے تیسرے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
پنجاب ٹیچرز یونین ضلع راولپنڈی کے سابق صدر جماعت اسلامی کے رہنما راجہ فضل حق 85 کی عمر میں انتقال کر گئے
Raja Fazal Haq, former president of Punjab Teachers Union Rawalpindi District and leader of Jamaat-e-Islami, has died at the age of 85
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی18دسمبر2021)—بابائے اساتذہ پنجاب ٹیچرز یونین ضلع راولپنڈی کے سابق صدر جماعت اسلامی کے رہنما راجہ فضل حق 85 کی عمر میں انتقال کر گئے نمازجنازہ آج بروز ہفتہ دن گیارہ بجے عین پور،چھپر یوسی ترائیا روات چک بیلی روڈ پر ادا کی جائے گی۔
سید عا قب علی شا ہ کی و ا لد ہ ا و رکلر بار کے سابق صدر سید سبط ا لحسن شا ہ ا یڈ و و کیٹ کی چچی کو ٹھٹھی سید اں میں سپرد خاک کر دیا گیا
Mother of Syed Aqib Ali Shah passed away in village Thathi Syedan
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی18دسمبر2021)—سید عا قب علی شا ہ کی و ا لد ہ ا و رکلر بار کے سابق صدر سید سبط ا لحسن شا ہ ا یڈ و و کیٹ کی چچی کو ٹھٹھی سید اں میں سپرد خاک کر دیا گیا،نماز جنازہ میں عا طف ا عجا ز بٹ،سید ز بیر علی شا ہ،محمد فیا ض کیا نی،ما سٹر غا لب حسین،سید سجا د حید ر شا ہ،سید غیو ر حسین شا ہ،سید حا مد علی شا ہ سمیت معز ز ین علا قہ نے شر کت کی۔