کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،16دسمبر2021)—بلدیاتی انتخابات/ پنجاب , ڈپٹی کمشنرز کو بلدیاتی الیکشن کی تیاری کیلئے اہم حکم جاری ,محکمہ بلدیات نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو بلدیاتی الیکشن کی تیاری کا خط ارسال کر دیا,تمام ڈی سی کو نیبرہڈ کونسل اور ویلیج کونسل کے نقشے تیار کرنے کی بھی ہدایت ڈی سیز کو نئے بلدیاتی نظام کے مطابق نقشے تیار کرنے کی ہدایت کی گئی
Kallar Syedan: (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, December 16, 2021) * Local body elections / Punjab, important orders issued to Deputy Commissioners for the preparation of local body elections, the Local Government Department sent a letter to all Deputy Commissioners to prepare for the local body elections. All DCs were also directed to prepare maps of Neighbourhood Council and Village Council. DCs were directed to prepare maps according to the new local government system.
Punjab Governor Chaudhry Muhammad Sarwar signed the Punjab Local Bodies Ordinance 2021 in Lahore. Speaking on this occasion, he said the new local government system will empower the people in real sense. He said for the first time, the people will elect their mayors by direct vote while power has been transferred to Mayors to lead important institutions under the new system. The Governor said the Mayors of the metropolitan and Mayors of the District Councils will also be elected directly by the people. He said under the Punjab Local Bodies Ordinance, local body elections will be held on a party basis in the province.
موجودہ ملکی صورتحال میں تمام جماعتوں کو وزیر اعظم کا ساتھ دینا ہو گا,راجہ ساجد جاوید
In the current situation of the country, all parties have to support the Prime Minister, Raja Sajid Javed
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،16دسمبر2021)— پاکستان تحریک انصاف کے سابق تحصیل صدر راجہ ساجد جاوید نے کہا ہے کہ وہ دن دور نہیں جب پاکستان امن کا گہوارہ بن جائے گا۔معیشت کا پہیہ رواں دواں ہو گا اور بیروزگاری کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا۔انہوں نے یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ملک و قوم کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے کا عزم کئے ہوئے ہیں۔ملک کے موجودہ حالات پر قابو پانے کیلئے تمام محب الوطن قوتوں کو حکومت کے شان بشانہ چلنا ہو گا۔اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کر کے ملک دشمنوں کے خاک کو ملانا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان جس جزبے اور عزم سے ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے کی جدوجہد کر رہے ہیں وہ لائق تحسین ہے اور اسی وجہ سے وہ آج بھی عوام کے دلوں کی دھڑکن بنے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم ہر قیمت پر ملک و قوم کی تقدیر بدلنے کا تہیہ کئے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ ملکی صورتحال میں تمام جماعتوں کو وزیر اعظم کا ساتھ دینا ہو گا تا کہ بحرانوں سے چھٹکارہ اور نجات حاصل ہو سکے۔تحریک انصاف اور ان کی بااہمت ٹیم ہر پاکستانی کی زندگی میں بہتری لانے کیلئے سخت محنت کر رہی ہے اور وہ دن دور نہیں جب مہنگائی پر مکمل قابو پا لیا جائے گا۔
تیسرا فری میڈیکل کیمپ لیفٹیننٹ جنرل اقبال اکبر کی زیرِنگرانی گورنمنٹ ہائی سکول بھاٹہ میں لگایا گیا
The third free medical camp was set up at Government High School Bhata under the supervision of Lieutenant General Iqbal Akbar
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،16دسمبر2021)—تیسرا فری میڈیکل کیمپ لیفٹیننٹ جنرل اقبال اکبر کی زیرِنگرانی گورنمنٹ ہائی سکول بھاٹہ میں لگایا گیا۔جس میں سات سو مریضوں کا مفت معائنہ کیا گیا اور فری ادویات دی گئیں۔ اس موقع پر دیگر معالجین بریگیڈیئر اذکار،بریگیڈئیر شاہد بھی شامل تھے۔حکیم امجد نواز جنجوعہ نے رئیس مدرسہ چوہدری طارق مسعود کا شکریہ ادا کیا۔