DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta; Taking the law into one’s own hands on the basis of mere accusation is against Islamic teachings, Maulana Qari Usman Usmani
محض الزام کی بنیاد پر قانون کو ہاتھ میں لینا اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے,جامع مسجد مکی کے خطیب مولانا قاری عثمان عثمانی
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،10دسمبر2021)
جامع مسجد مکی کے خطیب مولانا قاری عثمان عثمانی جمعہ کی نماز کے موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ سیالکوٹ میں غیر ملکی کو زندہ جلا دینے کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے محض الزام کی بنیاد پر قانون کو ہاتھ میں لینا اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے اسلام میں تشدد اورشدت پسندی کی کوئی جگہ نہیں حکومتی ادارے اور علماء ایسے واقعات کو روکنے کے لیے اپنا اپنا کردار ادا کریں کردار ادا کریں ان خیالات کا اظہار معروف مذہبی شخصیت جامع مسجد مکی کے خطیب مولانا قاری عثمان عثمانی جمعہ کی نماز کے موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم کی جانب سے توہین مذہب کے الزام پر سری لنکن شہری کو تشدد کر کے قتل کرنے کے واقع کی مذمت کرتے ہیں حکومت وقت اس کا سخت نوٹس لیں تاکہ آئندہ ایسے واقعات ناں رہنماء ہوں۔
Mator, Kahuta (Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 10 December 2021)
Maulana Qari Usman Usmani, Khatib of Jamia Masjid Makki, while addressing a public gathering on the occasion of Friday prayers, said that the incident of burning of foreigners alive in Sialkot is very unfortunate. There is no place for violence and extremism in Islam. Government agencies and scholars should play their role in preventing such incidents. Maulana Qari Usman Usmani Addressing a public gathering on the occasion, he said that he condemned the incident of torture and killing of a Sri Lankan citizen by an angry mob in Sialkot, Punjab on charges of blasphemy. So that such incidents will not take place in the future.
آغا سید مشتاق حسین نقوی کی گورنمنٹ ایلمنٹری سکول کھرانگ کلاں مین باز ا ر ڈیرہ مشتاق سٹی میں ایک اضافی کمرے کے لیے لاکھوں روپے عطیہ
Agha Syed Mushtaq Hussain Naqvi’s donates for Government Elementary School Kharang Kallan for an extra room
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،10دسمبر2021)
معروف سماجی شخصیت آغا سید مشتاق حسین نقوی کی گورنمنٹ ایلمنٹری سکول کھرانگ کلاں مین باز ا ر ڈیرہ مشتاق سٹی میں ایک اضافی کمرے کے لیے لاکھوں روپے عطیہ۔چیئرمین زکوۃ عشر کمیٹی عنائت اللہ ستی،محکمہ ایجوکیشن کے اے ای او سہیل احمد، ہیڈ مسٹریس ادرہ ہذاصائمہ نورین سمیت دیگر شخصیات کی طرف سے خراج تحسین۔تفصیل کے مطابق کہوٹہ کے قریبی شہر مین باز ا ر ڈیرہ مشتاق سٹی میں موجود گورنمنٹ ایلمنٹری سکول کھرانگ کلاں میں ہیڈ مسٹریس ادرہ ہذاصائمہ نورین اور ان کے سٹاف کی شب و روز محنتوں سے سکول میں تعلیمی معیار بہترین کر نے پر اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے اپنے بچوں کو اس سکول میں داخل کرایا جس پر سکول میں ایک اضافی کمرئے کی ضرورت تھی جس پر علاقے کی معروف سماجی شخصیت آغا سید مشتاق حسین نقوی نے اپنی ذاتی جیب سے لاکھوں روپے عطیہ کیے جس پر کمرئے کی تعمیر کا کام شروع ہو گیا ہے گذشتہ روز چیئرمین زکوۃ عشر کمیٹی عنائت اللہ ستی،محکمہ ایجوکیشن کے اے ای او سہیل احمد، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ نے سکول کے کمرئے کی بنیاد رکھی اس موقع پر موجود تمام معززین علاقہ نے علاقے کی ممتاز سماجی شخصیت آغا سید مشتاق حسین نقوی کی اعلی تعمیری سوچ کو خراج تحسین پیش کی کہا کہ آغا سید مشتاق حسین نقوی ہمارے علاقے کا قیمتی اثاثہ ہیں ان جیسی ہستیاں صدیوں بعد پیدا ہوتی ہیں انہوں دعا کی ہے کہ اللہ پاک آغا سید مشتاق حسین نقوی کی عمر، رزق صحت،روزی میں لاثانی برکتوں کا نزول فرماہیں۔
قومی اسمبلی کے حلقے این اے 133 لاہور میں کامیابی پر شائستہ پرویز ملک اور کارکنان کو مبارکباد
Congratulations to Shaista Pervez Malik and his workers on their victory in NA-133 Lahore
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،10دسمبر2021)
جنرل کونسلر راجہ گلزار احمد گلزاری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ قومی اسمبلی کے حلقے این اے 133 لاہور میں کامیابی پر شائستہ پرویز ملک اور کارکنان کو مبارکباد دی ہے۔ہر ضمنی الیکشن میں ثابت ہوا کہ مسلم لیگ (ن) مقبول ترین جماعت ہے موجود ہ مساہل میں گری ہو ئی عوام اپنے گھمبیر مسائل کے حل کے لیے مسلم لیگ ن کی قیادت کی طرف دیکھ رہے ہیں ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی وسماجی شخصیت جنرل کونسلر راجہ گلزار احمد گلزاری نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ملک کی عوام اب کسی کی باتوں، دعوؤں اور نعروں کے فریب میں آنے والے نہیں ہیں اب عوام صرف کارکردگی مانگ رہی ہے ملک کی عوام کو بھی پتہ چل گیا ہے کاکردگی صرف اور صرف ن لیگ کی ہی بہتر جنہوں نے ملک کو اندھیروں سے نکال کر ترقی کی رہ پر لیا تھا مگر ایک غلط فیصلے سے ایک ایسی حکومت مسلط ہو گئی ہے جس نے عام آدمی کی زندگی کو عذاب بنا کر رکھ دیا ہے۔
تعزیت
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،10دسمبر2021)
معروف مذہبی سیاسی وسماجی شخصیت زرین آف ٹیالہ کی والدہ محترمہ کی وفات پر میجر جنرل شمریز کیانی اور کرنل محمد شبیر اعوان کا اظہار تعزیت۔تفصیل کے مطابق یونین کونسل دوبیرن کلاں کی معروف مذہبی سیاسی وسماجی شخصیت زرین آف ٹیالہ کی والدہ محترمہ گذشتہ دنوں وفات پا گئی تھیں گذشتہ روزپاک فو ج کے میجر جنرل شمریز کیانی اور سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون نے ان کی رہا ئش گاہ جا کر ان سے تعزیت کی اور مر حومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔
پریس کلب کہوٹہ رجسٹرڈ کی طرف سے منعقدہ محمد افضال شمسی مرحوم کے تعزیتی ریفرنس
Condolence reference of late Mohammad Afzal Shamsi organized by Press Club Kahuta Registered
کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،10دسمبر2021)— سیکرٹری اطلاعات پریس کلب کہوٹہ ممتاز مذہبی و سماجی شخصیت محمد افضال شمسی مرحوم کی صحافتی مذہبی اور سماجی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انھوں نے مختصر سی زندگی میں جو پیار و محبت تقسیم کیا وہ قابل تعریف ہے وہ ایک سچے عاشق رسول تھے۔ ہر مذہبی محفل کی رونق تھے22سال تک صحافتی سماجی اور مذہبی خدمات میں اتنا نام کمایا کہ آج ہر شخص انکو اچھے الفاظ میں یاد کرتا ہے انکی کمی پوری نہیں ہو سکتی وہ ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار پریس کلب کہوٹہ رجسٹرڈ کی طرف سے منعقدہ محمد افضال شمسی مرحوم کے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ایم سی کہوٹہ راجہ ظہو راکبر، وائس چیئر مین ملک غلام مرتضیٰ،صدر پیپلز پارٹی تحصیل کہوٹہ آصف ربانی قریشی، ممبران ایم سی قاضی عبدالقیوم، قاضی اخلاق احمد کھٹڑ، سٹی صدر مسلم لیگ (ن) کہوٹہ ڈاکٹر محمد عارف قریشی، انجم اقبال مغل، صدر یوتھ ونگ مسلم لیگ (ن) راجہ رفاقت جنجوعہ، صدر پوٹھوہار ویلفیئر ٹرسٹ ملک منیر اعوان،حکیم نعیم علی شمسی،رہنماتحریک انصاف و چیئرمین زکوۃٰ عشر کمیٹی عنایت اللہ ستی،خاور ریاض قادری ایڈووکیٹ، صاحبزادہ مخدوم ادریس ہاشمی،مولانا عبدالشکور حمادی، مولانا ہاشم ظہور، حشمت غوری ودیگر نے کیا۔ جبکہ صدر پریس کلب کہوٹہ رجسٹرڈ راجہ عمران ضمیر،آڈٹ آفیسر حاجی عبدالرشید، سرپرست اعلیٰ سعید افضل چوہان، جنرل سیکرٹری اصغر حسین کیانی نے افضال شمسی کو انکی خدمات پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ پروگرام میں عہدیداران و ممبران پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ، ساجد جنجوعہ،راجہ رومان سعید، ارسلان کیانی،افتخار احمد غوری، راجہ عاصی جنجوعہ، ذوالفقار علی ستی، فیضان جنجوعہ، اختشام کیانی، راجہ عثمان جنجوعہ و دیگر بھی موجود تھے۔ راجہ عمران ضمیر نے کہا کہ افضال شمسی ایک مخلص اور محبت کرنے والی شخصیت تھے۔ انکے صاحبزادے منان شمسی کو اعزازی ممبر بنا دیا ہے۔ جبکہ پریس کلب کے تمام ممبران افضال شمسی مرحوم کی فیملی کے ساتھ دلی ہمدردی رکھتے ہیں۔ انھوں نے جماعت اسلامی کے نائب امیر ملک عبدلراؤف کی طرف سے میزبانی پر انکا اور آنے والے تمام مہمان گرامی کا شکریہ ادا کیا۔ آخر میں مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی گئی۔