مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،8دسمبر2021)
پی ٹی آئی کے دعوے “ٹھس”ہو گے کہوٹہ اور گردونواح میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا شام چھ بجے سے صبح نو بجے تک گیس غائب بچے بغیر ناشتے کے سکول جانے پر مجبور محلہ گریڈ اسٹیشن، فاروق کالونی، ادوالہ و دیگر علاقوں میں گیس صرف رات کو دو تین گھنٹے ملتی ہے جسکی وجہ سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں جبکہ ایک سال ہونے کو ہے گیس کنکشن نہیں مل رہے جن لوگوں کی سروس لگی ہے انکے میٹر نہیں لگ رہے جن لوگوں نے ڈیمانڈ نوٹس جمع کرائے ہیں اُنکی سروس نہیں لگتی کہوٹہ شہرمیں جہاں ہر ادارے میں ٹاؤٹ مافیا کا راج ہے اسی طرح محکمہ سوئی گیس کے دفتر میں بھی ٹاؤٹ مافیا کا راج ہے پیسے دیے بغیر سروس لگنا یا میٹر لگنا انتہائی مشکل ہے منتحب نمائندوں نے چار سال گزار دیے نہ ادارے ٹھیک ہوئے نہ ترقیاتی کام ہوئے آج بھی کہوٹہ شہر کی سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کرتی ہیں شہری پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں منتحب نمائندے کوئی بھی میگا پراجیکٹ نہ دے سکے شہریوں عوام علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ گیس کس مسلہ حل کیا جائے اور کہوٹہ کی تعمیر و ترقی میں نمائندے کردار ادا کریں۔
Mator, Kahuta ( Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 8 December 2021)
Gas crisis intensifies in Kahuta and surrounding areas. Similarly, tout mafia is also ruling in the office of Sui Gas department. It is very difficult to get a service or meter without paying money. No development work has been done. Even today the roads of Kahuta city look like ruins.
منی بجٹ سے قبل ہی مہنگائی کا مزید طوفان آ گیا
Even before the mini-budget, another storm of inflation
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،8دسمبر2021)
منی بجٹ سے قبل ہی مہنگائی کا مزید طوفان آ گیا دودھ دہی والوں نے از خود دودھ140سے150روپے کلو لگا دیا جبکہ تندور والوں نے روٹی12نان 15کا لگا دیا انتظامیہ کو خبر ہی نہیں اتنی زیادہ قیمت وصول کرنے کے باوجود ملاوٹ شدہ دودھ دہی فروخت کیا جا رہا ہے اور کم وزن روٹی بھی اتنی ہی قیمت پر فروخت کی جا رہی ہے انتظامہ کو کوئی فکر نہیں چند تندور والوں نے شکایت کی ہے کہ سب لوگ اسی ریٹ پر روٹی نان فروخت کر رہے ہیں مگر صرف چند تندور والوں کو دھمکا رہے ہیں اسی طرح کہوٹہ شہر میں ریٹ لسٹ سے کئی گنا زیادہ ریٹ لیے جا رہے ہیں ریٹ لسٹ نہ تو اویزاں ہے اور نہ ہی اس پر عمل در آمد کیا جا رہا ہے اسی طرح کہوٹہ شہر میں ایم سی اہلکاران کی ملی بھگت سے سوزوکی رہڑی رکشے والوں نے ڈھیرے ڈال رکھے ہیں چھوٹی سی سڑکوں پر تجاوزات ما فیا کا قبضہ ہے کئی دوکان داروں نے کرائے پر ٹھیے لگوائے ہوئے ہیں کوئی پوچھنے والا نہ ہے اسی طرح ہوٹلوں پر باسی کھانے گندے برتن اور مہنگے داموں کھانا چائے جبکہ محکمہ ہیلتھ اور تحصیل انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہے غربوں کا خون نچوڑا جا رہا ہے منی بجٹ سے مزید مہنگائی کا طوفان آئے گا اصلاح احوال کا مطالبہ کیا گیا۔