DailyNewsGujarKhanHeadlinePothwar.com
Gujar Khan police cracks down on gamblers, arrests 06 gamblers
گوجرخان پولیس کی قمار بازوں کے خلاف موثر کاروائی،تاش پر جواء کھیلنے والے06 قمار باز گرفتار
گوجر خان:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, ،27نومبر2021)—گوجرخان پولیس کی قمار بازوں کے خلاف موثر کاروائی،تاش پر جواء کھیلنے والے06 قمار باز گرفتار، داؤ پر لگی رقم 37 ہزار 570 روپے،06 موبائل فونزاور تاش کے پتے برآمد ,گرفتارملزمان میں لیاقت علی,عبدالجبار,تصدیق سعید,طالب حسین,محمد ظہیر اور گل محمد شامل ہیں،قماربازوں کے خلاف کاروائی ایس ایچ اوگوجرخان اور ٹیم نے کی، ایس پی صدر کامران عامر کی ایس ایچ او گوجرخان اور ٹیم کو شاباش, قمار بازی معاشرتی برائیوں اور جرائم کی جڑ ہے، قمار بازی کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی، ایس پی صدر کامران عامر
Gujjar Khan: (Pothwar.com, November 27, 2021) * Gujar Khan police effective action against gamblers, 06 gamblers were arrested playing cards, Rs 37,570 at stake, 06 mobile phones and playing cards were confiscated, arrested accused include Liaquat Ali, Abdul Jabbar, Tasdeeq Saeed, Talib Hussain, Mohammad Zaheer and Gul Mohammad. Action against gamblers was taken by SHO Gujar Khan and his team.
گورنمنٹ ماڈل پرائمری سکول گولین میں سٹاف کی شدید کمی
Severe shortage of staff in Government Model Primary School Goleen
جبر,گوجر خان:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,ممراز شیخ ،27نومبر2021)—گورنمنٹ ماڈل پرائمری سکول گولین میں سٹاف کی شدید کمی۔محکمہ تعلیم کی کارکردگی پر سوالیہ نشان۔ سو سے زائد طالب علم کے لیے صرف ایک فی میل ٹیچر ہے جبکہ پرنسپل سمیت پانچ آسامیاں خالی ہیں عوام و والدین کی ایک بڑی تعداد نے سٹاف فراہمی کا مطالبہ کر دیا شرقی گوجرخان ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر کی یونین کونسل بیول کے موضع گولین کے سرکاری سکول میں سٹاف کی انتہائی قلت کے باعث آنے والی نسل تعلیم حاصل کرنے سے قاصر ہے پرائمری سکول میں سو سے زائد طالب علموں کے لیے صرف ایک فی میل ٹیچر کام کر رہی ہے جبکہ ہیڈ ماسٹر سمیت پانچ آسامیاں خالی ہیں اور سٹاف نہ ہونے کی وجہ سے نئے ایڈمیشن بھی نہیں ہورہے محکمہ تعلیم میں ریکارڈ سٹاف کی کمی ہے جو محکمہ تعلیم اور مقامی منتخب نمائندوں کا علم دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے عوام کی ایک بڑی تعداد نے مذکورہ سکول میں سٹاف کی فراہمی کا پرزور مطالبہ کیا ہے
میانی بورگی کے محمد رمضان انتقال کر گئے
Muhammad Ramzan of Miani Borgi passed away
گوجر خان:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, ممراز شیخ،27نومبر2021)— میانی بورگی محمد صفدر کے ماموں اور استاد خالد کے والد محمد رمضان انتقال کر گئے ,نماز جنازہ میں ہر طبقہ فکر لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ہے
بانٹھ ،کلیام اعوان کے ملک طارق ضیا ولد محمدقادر المعروف ڈاکٹر قادر مرحوم رضائے الٰہی سے وفات پا گئے ہیں
Tariq Zia Malik of village Banth, Kalyam Awan passed away
گوجر خان:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, ،27نومبر2021)— بانٹھ ،کلیام اعوان کے ملک طارق ضیا ولد محمدقادر المعروف ڈاکٹر قادر مرحوم رضائے الٰہی سے وفات پا گئے ہیں۔انھیں جمعہ کی صبح دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابٹ ہوا مرحوم حساس ادارے میں ملازم تھے اور اگلے سال مئی میں انکی ریٹائرمنٹ متوقع تھی۔ ان کی نماز جنازہ جمعہ ہی کے روزبعد از نماز عصرآبائی گاوں بانٹھ میں ادا کر دی گئی۔ واضح رہے کہ مرحوم کلیام اعوان کے سابق ناظم ملک عبدلاوحید اعوان کے چھوٹے بھائی تھے اور ریٹائرڈ بریگیڈئر ملک فاروق اعوان کے بڑے بھائی تھے۔