DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan; Public face severe difficulties due to strike of petrol station owners
کلرسیداں میں پٹرول پمپوں کی ہڑتال سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،26نومبر2021)—کلرسیداں میں پٹرول پمپوں کی ہڑتال سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا،کلرسیداں کے تمام پٹرول پمپ احتجاجی ہڑتال میں شامل ہو گئے جبکہ سرصوبہ شاہ میں پی ایس او پمپ سے پٹرول ڈیزل کی سپلائی جاری رہی۔پمپ مالکان ایسوسی ایشن کی احتجاجی ہڑتال میں کلرسیداں کے بھی تمام پمپ شامل ہو گئے تمام پمپوں کے داخلی خارجی راستوں کو گاڑیوں کی آمدورفت کے لیئے بند کر دیا گیا۔ سڑکوں پرکئی موٹرسائیکل سوار پٹرول ختم ہونے پر بائیک پکڑ کر پیدل سفر جاری رکھتے بھی دیکھے گئے جبکہ کلرسیداں سے تیرہ کلومیٹر دور سرصوبہ شاہ کے پی ایس او پمپ سے سپلائی معمول کے مطابق جاری رہی۔
Kallar Syedan: (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, 26 November 2021) * People face severe difficulties due to strike by petrol station owners , all petrol stations of Kallar Syedan joined the protest strike while PSO pumps in Sir Suba Shah The supply of petrol and diesel continued. All the pumps of Kallar Syedan were also involved in the protest strike of the petrol station owners Association. On the roads, many motorcyclists were seen holding bikes and walking while running out of petrol while supply from PSO pump at Sar Suba Shah, 13 km away from Kallar Syedan, continued as usual.
دوبیرن کلاں سے کلر سیداں آتے ہوئے دوران سفر کسی نامعلوم جیب تراش نے مسافر کو90 ہزار روپے کی رقم سے محروم کر دیا۔
While traveling from Doberan Kallan to Kallar Syedan, an unknown pickpocket deprived me of of Rs. 90,000. Mohammad Latif
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،26نومبر2021)— گائے فروخت کر کے اپنی بیٹی کی فیس اور ہاسٹل کے اخراجاب دینے کیلئے جانے والے شخص کو جیب تراش نے 90 ہزار روپے کی رقم سے محروم کر دیا۔محمد لطیف نامی شخص نے تھانہ کلر سیداں میں دی گئی درخواست میں تحریر کیا کہ اس کی بیٹی راولپنڈی کے کالج میں زیر تعلیم ہے اور ہاسٹل میں ہی رہائش پذیر ہے۔ گزشتہ روز اپنی بیٹی کی فیس جمع کروانے کیلئے اور ہاسٹل کا خرچہ پورا کرنے کیلئے اپنی قیمتی گائے فروخت کر کے پیسوں کا انتظام کیا اوردوبیرن کلاں سے گاڑی میں بیٹھ کر راولپنڈی جانے کیلئے کلر سیداں آیا اور جب راولپنڈی کی گاڑی میں سوار ہو کر رقم چیک کی تو جیب خالی تھی۔متاثرہ شخص کے مطابق دوبیرن کلاں سے کلر سیداں آتے ہوئے دوران سفر کسی نامعلوم جیب تراش نے اس کو90 ہزار روپے کی رقم سے محروم کر دیا۔
راجہ اویس شاہین رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے
Raja Owais Shaheen wallima celebrated in Kallar Syedan
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،26نومبر2021)—امریکہ میں مقیم راجہ محمد شاہین آف جسوالہ کے فرزند راجہ اویس شاہین رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے دعوت ولیمہ کی تقریب کلرسیداں میں ہوئی جس میں سابق ارکان اسمبلی راجہ جاوید اخلاص،محمود شوکت بھٹی،چوہدری افتخار احمد وارثی،راجہ طارق کیانی کے علاوہ قاضی شوکت محمود،راجہ شاہ رخ پرویز،چوہدری خالد محمود،چوہدری صداقت حسین،راجہ ندیم احمد،پرویز اختر قادری،محمد ظریف راجا،محمد جاوید بٹ،شیخ حسن ریاض،عاطف اعجاز بٹ،ملک عنصر خان،راجہ محمد ثقلین، شیخ خورشید احمد،راجہ جاوید لنگڑیال،تنویر ناز بھٹی،مسعود بھٹی،زین العابدین عباس،چوہدری توقیر اسلم،الحاج غلام ظہیر،سید شہاب ثاقب،شیخ قمرالسلام، راجہ محمد سعید،پرنس جاوید اقبال،ملک فیاض سندھو،ندیم عباس بخاری،جاوید کیانی،چوہدری فیاض اختر آف بیول،نور الہی نوری،تنویر شیرازی،صوبیدار غلام ربانی،راجہ ذوالفقار ساجد،دلنواز فیصل،ندیم الفت،اکرام الحق قریشی،عبدالمالک مغل،شہزاد مغل،بلال مغل اور دیگر نے شرکت کی۔
کم وزن اور زائد ریٹ پر نان روٹی فروخت کرنے پر کارروائی
Action taken against selling of non-bread at low weight and over rate
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،26نومبر2021)— اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں رمیشا جاوید اعوان کی ہدایت پر چیف آفیسر بلدیہ صاحبزادہ عمران اختر نوشاہی کی زیر نگرانی انفورس منٹ انسپکٹر زاہد حیدری نے کم وزن اور زائد ریٹ پر نان روٹی فروخت کرنے پر سجاد علی،شبیر عباسی،عبدالکریم،شہباز علی اور مہتاب کیخلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مجموعی طور پر دس ہزار روپے جرمانے عائد کیااور ہدایت جاری کی کہ اگر سرکاری نرخوں سے زائد ریٹ پر نان روٹی فروخت کرنے کی شکایات موصول ہوئیں تو سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔