DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Inauguration ceremony of Basharat clinic in Mohalla Aara

سابق ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر بشار ت نے غلام ربانی قریشی فری ڈائلیسس کڈنی سنٹر کے قریب محلہ آڑہ بشارت کلینک کاافتتاح

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،14نومبر2021)
دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے میری خدمات حاضر ہیں سرکاری ہسپتال میں سہولیات کا فقدان جبکہ پرائیویٹ کلینکوں پر بھاری فیسوں ٹیسٹ اور دیگر اخراجات کی وجہ سے غریب نادار مزدور لوگ صحت کے علاج سے محروم رہ جاتے ہیں اس مشن کو لیکر میں نے فیصلہ کیا ہے کہ اس علاقے میں ایک ایسا کلینک کھولوں جہاں پر فری اور بلکل کم قیمت پر غریب لوگوں کا علاج کیا جا سکے ان خیالات کا اظہار سابق ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر بشار ت نے غلام ربانی قریشی فری ڈائلیسس کڈنی سنٹر کے قریب محلہ آڑہ بشارت کلینک کے افتتاح کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صدر پوٹھوہار ویلفئیر ٹرسٹ حاجی ملک منیر اعوان نے کہا کہ ڈاکٹر بشارت نے1984سے لیکر1996تک کہوٹہ ٹی ایچ کیو میں اپنے فرائض ادا کیے اور اس وقت صھت کی سہولیات مہیا کرنے کے لیے اقدامات کیے بعدازاں چکوال میں ڈی ایچ او پھر ای ڈی او رہے مری، بینظیر بھٹو ہسپتال سمیت دیگر بہت علاقوں میں اپنی خدمات سر انجام دیں جبکہ کہوٹہ میں ایم ایس کے عہدے پر فائض رہتے ہوئے وہ واحد ایم ایس تھے جنہوں نے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں پوٹھوہار ویلفئیر ٹرسٹ کی مدد سے آپریشن کا سلسلہ شروع کیا ایک وسیع تجربہ رکھنے والے ڈاکٹر اور ہم نے ان سے مشاورت کی کے پوٹھوہار ویلفئیر ٹرسٹ کا مشن بھی صحت کی سہولیات مہیا کرنا جس کو مد نظر رکھتے ہوئے کلینک کا قیام عمل میں لایا گیا ہے اس کلینک کے ذریعے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف ملے گا جو مہنگے علاج نہیں کروا سکتے ان کی خدمات حاصل کر سکیں گے افتتاح کے بعد خصوصی دعا بھی کی گئی اس موقع پر کثیر تعداد میں لوگ موجود تھے انھوں نے صدر پوٹھوہار ویلفئیر ٹرسٹ حاجی ملک منیر اعوان اور ڈاکٹر بشارت کی خدمات کی تعریف کی۔

Mator, Kahuta ( Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 14 November 2021)
Haji Malik Munir Awan said his services are available to serve the suffering humanity. Lack of facilities in government hospitals while heavy fees at private clinics due to tests and other expenses deprive poor working people of health care. I have decided on this mission. That we should open a clinic in this area where poor people can be treated for free and at very low cost. Speaking to reporters at the inauguration, Haji Malik Munir Awan, President, Pothohar Welfare Trust, said that Dr. Basharat had performed his duties at Kahuta THQ from 1984 to 1996 and had taken steps to provide health facilities at that time. DHO in Chakwal and then EDO in Murree, Benazir Bhutto Hospital and many other areas. Launched a series of operations with the help of the trust The doctor and we consulted that the mission of Pothohar Welfare Trust is also to provide health facilities for which the clinic has been set up keeping in view that the people will get maximum relief through this clinic which is expensive. After the inauguration, a special prayer was offered. A large number of people were present on the occasion. They appreciated the services of President Pothohar Welfare Trust Haji Malik Munir Awan and Dr. Basharat.

سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب کی میڈیا سے گفتگو

Former MPA Col. Muhammad Shabbir Awan candidate for Punjab Provincial Assembly media briefing

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،14نومبر2021)
سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ قوم کی امانت ہے اس لیے اس کو سوچ سمجھ کر کاسٹ کریں۔ حلقے کی عوام برادری ازم اور تعلق داری سے باہر نکل کر عوام اپنی ووٹ دیں۔ میں نے اپنے دور اقتدار میں کروڑوں روپے کے کام کراے ہیں جو آج بھی آن دی ریکارڈ موجود ہیں جبکہ موجودہ دور میں جو تھوڑے سے کام ہوئے ہیں وہ بھی انتہائی ناقص میڑیل سے تعمیر کیے گے جو کہ ابھی سے ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہو ں نے گذشتہ روز پریس میڈیا سنٹر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیااس موقع پر معروف سیاسی وسماجی شخصیات چوہدری واحدآف پیکاں،ماسٹر محمد زبیر، عدیل افضل،نوید ستی اور مجیب اللہ ستی بھی موجود تھے۔کرنل محمد شبیر اعوان نے مزید کہا کہ حلقے کے منتخب ممبران اسمبلی عمران خان کے ویژن سے ہٹ گے ہیں گے انہوں نے ووٹ عمران خان کے نام پر ووٹ لیے ہیں مگر وہ اس کے ویژن سے ہٹ گئے ہیں میں ایمانداری سے بات کرتا ہوں خورشید ستی ایک اچھا اور ایماندار آدمی ہے مگر افسوس کہ خورشید ستی کو چھوڑ کر کوہی اور بغیر عہدے کے افراد فنڈز تقسیم کر ریے ہیں میں آٹھ سال پارٹی کا جنرل سیکرٹری رہا تمام حلقے کی تنظمیوں سے مشورے کر کے عوام میں فنڈز تقسیم کیے ہیں انہوں نے کہا کہ کہوٹہ کے جنگلات ٹمبر مافیا نے گاجر مولی کی طرع کاٹ دے ہیں کہوٹہ،کلر سیداں اور اندرون شہر کی تمام سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں تمام ادارے بے لگام ہو گے ہیں کوہی بھی پوچھنے والا نہیں دیاانہو ں نے کہا کہ عوام نمائندوں کو عوام نے جو ووٹ دی وہ علاقے کے مساہل حل کرنے کے لیے دی ہے ناں کہ مسائل میں اضافہ کرنے کے لیے دی ہے آنے والے الیکشن میں منتخب ممبران کو اس کا حساب دینا ہو گاانہوں نے دوہزار دو میں سے عملی سیاست میں آیا تھا خدمت کی سیاست کو فروغ دیا ہے قومی اسمبلی کے ممبر کے لیے ووٹ مری کے نماہندے کو دیتے ہیں اور پھر پانچ سال عوام بازوں سر پررکھ کر روتے رہتے ہیں ہمارے پاس غلام مرتضی ستی کی صورت میں بہترین کانیڈیٹ ہیں کہوٹہ اور کلرسیداں کی عوام ان کو ووٹ دیں تاکہ ہمارے حلقے کے مساہل ہو سکیں کرنل محمد شبیر اعوان نے مزید کہا کہ انشاء اللہ الیکشن میں کامیاب ہو کراپنے حلقے سے بے روزگاری ختم کروں گا کہوٹہ اور کلر سیداں کی سڑکیں ہسپتال کی حالت بہتر سے بہتر بناوں گا پولیس کا نظام بہتر بناوں گا۔ مجیب اللہ ستی نے کہا کہ ہمارے حلقے کی ایک سیاسی شخصیت جو صرف عہدے لیتے ہیں کام کوئی نہیں کراتے اور اب ہمارے حلقے کا فنڈز تقسیم کر رہے ہیں جو ان کا کوئی حق نہیں ہے کیونکہ یہ کام تنظمیوں کا ہے مگر افسوس ممبران اسمبلی نے تمام تنظیموں کا نظر انداز کیا ہو ا ہے جس کا ان کو جواب اگلے الیکشن میں دینا ہوں گا۔

کہوٹہ اور گردنواح میں مہنگائی کا طوفان بے روزگاری انتہا کو آگئی

Unemployment and inflation peaks in Kahuta and its environs

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،14نومبر2021)
کہوٹہ اور گردنواح میں مہنگائی کا طوفان بے روزگاری انتہا کو آگئی غریب مزدور لوگ فاقوں پر مجبور ٹماٹر 200سے250تک فروخت جبکہ گھی 500سے600روپے تک کو پہنچ گیا اسی طرح سبزی فروٹ انڈے دالیں و دیگر اشیاء خوردونوش کی قیمتیں کئی گنا زیادہ ہو گئی ہے انتظامیہ عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام چینی شہر سے غائب چوری چھپے 150روپے سے لیکر160تک فروخت ذکیرہ اندوزوں کی چاندی راتو رات کروڑ پتی بن جاتے ہیں صبح اور ریٹ 12بجے اور شام کو اور ریٹ ہوتا ہے پٹرول ڈیزل کی قیمتیں بڑھنے کی وجہ سے ٹرانسپورٹروں ن من مرضی ک کرائے رکھ لیے ہیں رکشوں کیری ڈبوں بسوں کا روں کے کرائیوں میں کئی گنا اضافہ انتظامیاہ روزانہ ہزاروں روپے لیکر تاجروں کو ریٹ لسٹ تھما دیتی ہے مگر نہ لسٹ اویزاں کی جاتی ہے اور نہ ریٹ لسٹ پر عمل در آمد ہوتا ہے شہریوں عوام علاقہ نے کمشنر راولپنڈی دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ خداراہ غریبوں کے حال پر رحم کیا جائے۔

Show More

Related Articles

Back to top button