Kahuta; The teachers of Government Girls High School Kahuta formed a front against the headteacher
گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کہوٹہ کی ایڈمسٹرس کے خلا ف ادارے کی مخصوص ٹیچروں نے محاذ بنا لیا
کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،13نومبر2021ء)— گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کہوٹہ کی ایڈمسٹرس کے خلا ف ادارے کی مخصوص ٹیچروں نے محاذ بنا لیا۔ ٹیچروں سے لیٹ آنے اور سکول میں پکنک پوا ئنٹ کی طرح طالبات کا وقت ضائع کرنے اور دیگر شکایات پر با ز پرس کرنا ایڈمسٹرس کو مہنگا پڑ گیا۔ چند مخصوص گروپ کی ٹیچرز نے اپنی کلاس کی طالبات سے زبردستی ایڈمسٹرس کے خلاف لکھوانا شروع کر دیا۔ جبکہ مخصوص گروپ کی ٹیچرز نے ایک ایماندار اور فرض شناس ٹیچر (غ) کو مارا پیٹا اور گالیاں دیں۔ مخصوصی گروپ کی ٹیچرز نے سکو ل کا ماحول خراب کر کے رکھ دیا۔ شہریو ں، والدین اور معززین علاقہ نے اعلیٰ حکام سے فوری ایکشن لینے کی استداعا کی ہے۔ اور کہاہے کہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکو ل کہوٹہ میں ایک مخصوص گروپ نے اپنی اجاراداری اور من مانی کرتے ہوئے ایڈمسٹرس کے خلاف جھوٹی شکایات اور سیاسی اثر و رسوخ استعمال کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے ایڈمسٹرس سے انتہائی نازیبا اور غیر اخلاقی بد تمیزی پر مشتمل گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ جیسی ایڈمسٹرس ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتی۔ہم بڑی با اثر ہیں۔ اس موقع پر گرنمنٹ گرلز ہائی سکول کہوٹہ کی ایڈمسٹرس نے موقف دیتے ہوئے بتایا کہ اگر میں کسی ٹیچر سے غیر حاضر ی، لا پرواہی اور کلاس روم سے باہر گپ شپ اور طالبات کا وقت ضائع کرنے بارے ان مخصوص گروپ کی ٹیچر سے باز پر س کرئی ہوں تو مزکورہ گروپ کی ٹیچرز کا جواب میں مجھے کہتی ہیں کہ ہم لیٹ آئیں یا جو مرضی کریں ہمیں کوئی نہیں پوچھ سکتا ہمارے جوتے کو بھی پروا نہیں۔دریں اثناء گزشتہ ہفتے گور نمنٹ گرلز ہائی سکول کہوٹہ میں ٹیچروں کی میٹنگ کے دوران مزکورہ مخصوص گروپ کی ٹیچر ز نے ایڈ مسٹرس سے بد تمیزی کی اور غیر اخلاقی گفتگو کی۔ جس پر ایڈ مسٹرس نے تحریر طور پر نوٹ بک میں مزکورہ مخصوص گروپ کی ٹیچرز کے رویا بارے لکھا اور بعد ازاں مزکورہ مخصوص گروپ کی ٹیچرز کی جانب سے سکول کا ماحول خراب کرنے بارے افسران بالا کو آگا ہ کیا۔ بعدا زاں سکول کی ایک فرض شناس ٹیچر (غ) کے ساتھ مزکورہ مخصوص گروپ کی ٹیچرز نے سکول کے اندر حملہ کرتے ہوئے اسے مارا پیٹا اور مخصوص گروپ کی ٹیچر ز کا ساتھ نہ دینے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں اور گالیاں بھی دیں۔ شہریوں نے کہاہے کہ ادارے کا ماحول خراب کرنے والوں کے خلاف اعلیٰ حکام فوری ایکشن لیں اور میرٹ پر انکوائری کرکے حقائق سامنے لائیں۔ تاکہ طالبات کی پڑھائی متاثر نہ ہوسکے۔