Kahuta; The road from Kahuta to Aari Syedan still not repaired so far
کہوٹہ تا آڑی سیداں سڑک تا حال مرمت نہ ہو سکی
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،12نومبر2021)
کہوٹہ تا آڑی سیداں سڑک تا حال مرمت نہ ہو سکی سڑ ک ٹوٹ پھوٹ کاشکارسٹرک آثار قدیمہ کا منظر پیش کر نے لگی مٹی اور دھول سے سانس لینا بھی مشکل ہو جائے گئی جبکہ مٹی اور دھول کی وجہ سے مسافر اور اہل علاقہ سانس کی بیمارویوں میں مبتلا۔ منتخب ممبران اسمبلی بھی لمبی تان کر سو گئے عوام کا کوئی پرسان حال نہیں۔تفصیل کے مطابق تحصیل کہوٹہ پاکستان کی وجہ وہ واھد تحصیل ہے جہاں تمام ادارے من مر ضیاں کر رہے ہیں ان کو پوچھنے والے روک تھام کر نے والا کوئی بھی نہیں ہے منتخب ایم این اے جنہوں نے عوام کو الیکشن میں دل فریب باتوں سے بہلا کر ووٹیں حاصل تھیں مگر الیکشن جیتنے کے بعد منظر عام سے غائب ہو گے ہیں ان کے ووٹر سپورٹر شدید پرشانی کے عالم میں ہیں جبکہ ان کے اہلیان حلقہ کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے کہوٹہ شہر اور اندرون شہر کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہے کہوٹہ تا آڑی سیداں سڑک جو انتہائی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ٹرانسپورٹروں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری گاڑیاں ٹوٹ گئی ہیں ٹیکس دیتے مگر پتہ نہیں ہمارئے ٹیکس کا یہ پیسہ کہاں خرچ کیا جا رہا ہے مٹی اور دھول کی وجہ سے سانس لینابھی مشکل ہو گیا ہے انہوں نے وزیر اعظم پاکستان اوروزیراعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔
Mator, Kahuta (RPothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 12 November 2021)
The road from Kahuta to Aari Syedan has not been repaired so far. The road is in a state of disrepair. According to the details, the reason for Tehsil Kahuta is the only Tehsil where all the institutions are doing their best and there is no one to stop them. Elected MNAs who used to get votes in the election by entertaining the people with deceptive words but will disappear from the scene after winning the election, their voter supporters are in a state of severe trouble while their constituency members are also facing severe difficulties. Kahuta city and inner city roads are in a state of disrepair. The Kahuta to Aari Syedan road is in a state of disrepair. Where is this money being spent? The Prime Minister of Pakistan and the Chief Minister of Punjab are asked to take notice.
کہوٹہ کے معروف ٹرانسپوٹرراجہ ریاض عباسی آف راجڑوٹ وفا ت پا گئے
The famous transporter of Kahuta, Raja Riaz Abbasi of Rajrot passed away
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،12نومبر2021)
کہوٹہ کے معروف ٹرانسپوٹرراجہ ریاض عباسی آف راجڑوٹ وفا ت پا گئے نمازے جنازہ میں سیاسی وسماجی شخصیات کی شر کت۔تٖفصیل کے مطابقساجد عباسی کے والد محترم،شعیب عباسی اور حافظ ہارون عباسی کے تایا کہوٹہ کے معروف ٹرانسپورٹر،ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت راجہ ریاض عباسی آف راجڑوٹ رضائے الہی سے وفات پا گئے ان کی نمازے جنازہ ان کے آبائی گاؤں راجڑوٹ میں ادا کیا گیا نمازے جنازہ میں راجہ صغیر احمد ایم پی اے،تحصیل کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت عبدالقدوس عباسی آف منیند شریف،برگیڈئیر جہانذیب عباسی،چیئرمین یونین کونسل پنجاڑ ماسٹر محمد ظہور عباسی، کرنل مسعود عباسی،چیئرمین یونین کونسل کھڈیوٹ سجاد ستی، طاہر ستی آف منیند شریف، کونسلر افضل ستی، چیئرمین کوکب جرال، پاپا محمود پنجاڑ، راشد مبارک عباسی،عابد عباسی،ا یڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ سمیت کثیر تعدادمیں سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت کی۔
پنجاب پولیس کے جوان چوہدری نذیر کی عوت ولیمہ میں سیاسی وسماجی شخصیات کی شر کت
Participation of political and social personalities in the wallima of Chaudhry Nazir of Punjab Police
مٹور(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،12نومبر2021)
پنجاب پولیس کے جوان چوہدری نذیر کی عوت ولیمہ میں سیاسی وسماجی شخصیات کی شر کت۔تفصیل کے مطابق پنجاب پولیس کے جوان چوہدری نذیررشتہ ازواج میں منسلک ہو گے ان کی دعوت ولیمہ کی تقریب میں پی ٹی آئی کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت مجیب اللہ ستی المعروف ڈاکٹر مناء،پی ٹی آئی یوتھ ونگ کی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت سردار ارشد مجید،چوہدری انوار آف کلر سیداں،انعام الحق ہاشمی سمیت سمیت کثیر تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شر کت کی۔
ملک عادل ریاض سکالر شپ پر اعلیٰ تعلیم حاصل کر نے کے لیے بیرون ملک ترکش روانہ
Malik Adil Riaz departs to Turkey to pursue higher studies on a scholarship
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،12نومبر2021)
چیئرمین مرید اعوان ویلفیئر آر گنائزیشن ملک کلیم حسین اعوان کا ماموں زاد بھائی سکالر شپ پر اعلیٰ تعلیم حاصل کر نے کے لیے بیرون ملک ترکش روانہ۔ڈاکٹر ملک محمد ریاض کے صاحبزادے ملک عادل ریاض کو ان کے کزن چیئرمین مرید اعوان ویلفیئر آر گنائزیشن ملک کلیم حسین اعوان،والد محترم ڈاکٹر ملک محمد ریاض اور دیگر عزیز و اقارب نے اہر پورٹ پر دعاوں اور نیک تمناؤں کے ساتھ الوداع کیا۔تفصیل کے مطابق معروف سماجی شخصیت چیئرمین مرید اعوان ویلفیئر آر گنائزیشن ملک کلیم حسین اعوان کا ماموں زاد بھائی اور ڈاکٹر ملک محمد ریاض کا صاحبزادہ ملک عادل ریاض سکالر شپ پر اعلیٰ تعلیم حاصل کر نے کے لیے بیرون ملک ترکش روانہ ہو گیا گذشتہ روز قبل ملک عادل ریاض کو عزیز و اقارب نے اہر پورٹ پر دعاوں اور نیک تمناؤں کے ساتھ الوداع کیا۔
بیل دوڑ میں بیل پہلے نمبر پر آنے پر قیمتی گھوڑا بطور انعام
Bull race winning owner given horse as prize
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،12نومبر2021)
بیل دوڑ میں بیل پہلے نمبر پر آنے پر قیمتی گھوڑا بطور انعام۔بیل کے مالک کو چیئرمین راجہ ندیم احمدنے گھر جا کر مبارکباد پیش کی۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل بیل دوڑ میں یونین کونسل دوبیرن کلاں ڈھوک پلونی کے ماسٹر رضا اور ملک عاصم کا بیل دوڑ میں پہلے نمبر پر آیا اور مقابلے کے اختتام پر ان کو انعام میں ایک قیمتی گھوڑا بطور انعام ملا گذشتہ روز مسلم لیگ ن کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت چیئرمین یونین کونسل دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد امیدوار برائے تحصیل ناظم کلر سیداں نے یونین کونسل دوبیرن کلاں ڈھوک پلونی جا کر بیل کے مالک ماسٹر رضا اور ملک عاصم کو ان کے گھر جا کر مبارکباد پیش کی۔
تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کہوٹہ میں معزور افراد کو ڈیکلیئرکر نے کے دوسرا میڈیکل بورڈ
Second Medical Board of Tehsil Headquarters Hospital Kahuta disabled persons
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،12نومبر2021)
تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کہوٹہ میں معزور افراد کو ڈیکلیئرکر نے کے دوسرا میڈیکل بورڈ۔18فراد میں سے 10کو معزور ڈیکلیئرریجکٹ،6راولپنڈی ریفر کر دیے گے۔تفصیل کے مطابق تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کہوٹہ میں معزور افراد کو ڈیکلیئرکر نے کے دوسرا میڈیکل بورڈ کا انعقاد کیا جس میں ایم ایس ڈاکٹر ثمینہ خان بھٹی،سوشل آفیسر راجہ ذکاء اللہ،ڈاکٹر زاہد، ڈاکٹر نوشین،ڈاکٹر طاہرہ، ڈاکٹر حدہ اور دیگر سٹاف کے چند افراد شامل تھے اس موقع پر 18مریضوں کا چیک اپ کیا گیا جس کے بعد 18فراد میں سے 10کو معزور ڈیکلیئرریجکٹ،6راولپنڈی ریفر کر دیے گے معزور افراد کو ڈیکلیئرکر نے کے تیسرامیڈیکل بورڈ اگلے میں منعقد کیا جائے گا۔
قومی رضاکاروں کی عرصہ 2سال سے ڈیوٹی بندہے جس کہ وجہ سے ہم شدید مالی بحران کا شکار ہیں
National Volunteers taken off duty for over 2 years due to which we are facing severe financial crisis
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،12نومبر2021)
کہوٹہ کے قومی رضاکاروں ساجد محمود، قمر دین،نصر اللہ،محمد حنیف،محمد صغیر نے اپنے بیان میں سی پی اوراولپنڈی سے اپیل کی ہے کہ کہوٹہ کے قومی رضاکاروں کی عرصہ 2سال سے ڈیوٹی بندہے جس کہ وجہ سے ہم شدید مالی بحران کا شکار ہیں دو سال قبل ایک رضاء کار کی غلطی کی وجہ سے تما م رضا کاروں کی ڈیوٹی بند کر دی گئی ہے جس کی وجہ سے ہم تمام قومی رضاء شدید مالی بحران کا شکار ہے انہوں نے کہا کہ یہ کہاں کا انصاف ہے کہ فرد واحد کی غلطی پر تما م ضلع کے رضاء کاروں کو سزا کے طور پر ڈیوٹی معطل کر دی جا ئے ڈیوٹی ناں ہونے کی وجہ سے ہم تمام قومی رضاء کار سخت مالی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں ہمارے بچے بھوک سے تڑپ رہے ہیں انہوں نے نئے تعینات ہونے والے سی پی اوراولپنڈی سے اپیل کی ہے کہ خدارہ ہماری ڈیوٹی بحال کر کے ہمیں بر سرروزگار کیا جائے۔
تعزیت۔
ٹور(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،12نومبر2021)
حلقہ پی پی سیون کی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ عمران مینوں کے والد محترم کی وفات پر سیاسی وسماجی شخصیات کا اظہار تعزیت۔تفصیل کے مطابق حلقہ پی پی سیون کی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ عمران مینوں کے والد محترم گذشتہ روز قبل وفات پا گے تھے گذشتہ سابق وزیر اعظم پاکستان کے صاحبزادے بریسٹر راجہ شاہ رخ،سابق امیدوار برائے قومی اسمبلی چوہدری محمد عظیم،سابق ایم پی اے چیئرمین پلانگ اینڈ ڈویلپمنٹ صوبہ پنجاب کرنل محمد شبیر اعوان،ایم پی اے راجہ صغیر احمد،سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حافظ منصور احمدلنگڑیال،چیئرمین یونین کونسل چوآخالصہ پیر سیدراحت حسین شاہ، چیئرمین یونین کونسل دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد امیدوار برائے تحصیل ناظم کلر سیداں،پی پی پی کے رہنماء چوہدری محمد ظہیر،نمبردار اسد عزیز آف کنوہا،راجہ توقیر احمد وائس چیئرمین یوسی مٹور،راجہ مہران آف چک مرزا،بابو راجہ ظفر اقبال آف ممیام، راجہ فرقان کاشی،ٹھکیدار ظہیر احمد،کونسلر گلفراز بٹ،ناصر کیانی، چوہدری اسد سموٹ،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ سمیت دیگر سیاسی وسماجی شخصیات نے راجہ عمران مینوں سے ان کے والد کی وفات پر اظہار تعزیت کی اور مر حوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،12نومبر2021)
چیئرمین راجہ ندیم احمدکا ڈاکٹر اعجازکی والدہ کی وفات پر فاتحہ خوانی۔تفصیل کے مطابق یونین کونسل چوآ خالصہ گاؤں موہڑہ ہیراں والے ڈاکٹر اعجاز، ماسٹر جبار کی والدہ محترمہ گذشتہ روز قبل وفات پا گیں تھیں ان کی وفات پر گذشتہ روز مسلم لیگ ن کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت چیئرمین یونین کونسل دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد امیدوار برائے تحصیل ناظم کلر سیداں نے ان کی رہائش گاہ جا کر ان سے اظہار تعزیت کی اور مر حومہ کے درجات بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی انہوں نے چوہدری جاوید کے بھائی کی وفات پر فاتحہ خوانی کی جبکہ چوہدری مخمور کی زوجہ مرحومہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کی اور ان سے اظہار تعزیت کی علاوہ ازیں (ہانگ کانگ) سے آئے معروف کاروباری شخصیت راجہ نعیم (ہانگ کانگ) سے بھی ملاقات کی اور گھپ شپ لگائی۔
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،12نومبر2021)
حلقہ پی پی سیون کی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ عمران مینوں کے والد محترم کی دعائے چہلم۔ راجہ عمران نے اپنے والد کے ایصال ثواب پر کے لیے کروڑوں روپے مالیت کی زمین راہ خدا وقف کر دی۔ دعائے چہلم میں سیاسی وسماجی شخصیات کی۔تفصیل کے مطابق حلقہ پی پی سیون کی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ عمران مینوں کے والد محترم گذشتہ دنوں قبل وفات پا گے تھے گذشتہ روز ان کے ایصال ثواب کے لیے دعائے چہلم کا اہتمام کیا گیا دعائے چہلم میں سابق وزیر اعظم پاکستان کے صاحبزادے بریسٹر راجہ شاہ رخ،ایم پی اے راجہ صغیر احمد،سابق ایم پی اے چیئرمین پلانگ اینڈ ڈویلپمنٹ صوبہ پنجاب کرنل محمد شبیر اعوان،سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حافظ منصور احمدلنگڑیال،چیئرمین یونین کونسل چوآخالصہ پیر سیدراحت حسین شاہ، چیئرمین یونین کونسل دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد امیدوار برائے تحصیل ناظم کلر سیداں،سابق تحصیل ناظم حافظ ملک سہیل اشرف،پی پی پی کے رہنماء چوہدری محمد ظہیر،نمبردار اسد عزیز آف کنوہا،راجہ توقیر احمد وائس چیئرمین یوسی مٹور،راجہ مہران آف چک مرزا،بابو راجہ ظفر اقبال آف ممیام، راجہ فرقان کاشی،راجہ نذاکت پپو،انجینئر راجہ بلال بنگیال،راجہ عرفان ایڈوکیٹ،ٹھکیدار ظہیر احمد،کونسلر گلفراز بٹ،ناصر کیانی، اسرار جٹ صدر پی ٹی آئی،چوہدری تصور،چوہدری اسد سموٹ،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ سمیت دیگر سیاسی وسماجی شخصیات نے راجہ عمران مینوں نے تمام مہمانوں کا شکر یہ ادا کیا اور اس موقع پر انہوں نے اپنے والد کے ایصال ثواب پر کے لیے کروڑوں روپے مالیت کی زمین راہ خدا وقف کی۔