London; Wrestler Adil Amin Iftikhar won a silver medal in wrestling
ریسلر عادل امین افتخار نے کُشتی مقابلوں میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا
لندن (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,محمد نصیر راجہ،06نومبر2021)— ریسلر عادل امین افتخار نے کُشتی مقابلوں میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔مانچسٹر میں۔ یوکے سنیئر ریسلنگ چمپیئن شپ 2021 کے مقابلوں میں 23 اکتوبر بروز ہفتہ کو مانچسٹر میں ہونے والی 97kg کیٹگری فری سٹائل ریسلنگ میں برٹش بورن کشمیری نژاد برطانوی پہلوان عادل امین افتخار چوہدری نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے بہت سے پہلوانوں کو پچھاڑ کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔ اور وہاں دوسری پوزیشن حاصل کی اور چاندی کا تمغہ جیتا۔ سلاؤ ڈبلیو سی کے ریسلر عادل امین افتخار کا فائنل میں مقابلہ سکاٹ لینڈ کے سکاٹش ریسلنگ کے ریسلر کیمرون کینز ہیبیو سے تھا۔ انہوں نے خوب مقابلہ کیا اور اپنی پہلوانی طاقت کے جوہر دکھائے۔مگر پوائنٹس پر رہ گئے اور ٹورنامنٹ میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔ پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی نے مبارکباد پیش کی ہے۔ بے شمار میڈلز اور اعزازات جیتے والے پہلوان عادل امین افتخار چیئرمین ویکسم کورٹ پیریش کونسل (سلاؤ) کے پیریش کونسلر افتخار احمد کے صاحبزادے ہیں۔ جنہوں نے کشتی میں باقاعدہ پیشہ وارانہ تربیت اور مہارت حاصل کی ہے۔ اور اکھاڑے میں اتر کر کامیابی کے زینے پر قدم رکھا اور کئی ایک تمغے، اعزازات اور انعامات جیتے ہیں۔
London (Pothwar.com, Mohammad Naseer Raja, November 06, 2021) – Wrestler Adil Amin Iftikhar won a silver medal in wrestling competitions in Manchester. Adil Amin Iftikhar Chaudhry, a British-born Kashmiri wrestler, excelled in the 97kg category freestyle wrestling at the UK Senior Wrestling Championship 2021 in Manchester on Saturday 23 October. He reached the final by beating many wrestlers. And there he won second place and won a silver medal. Slough WC wrestler Adil Amin Iftikhar competed in the final against Scottish Wrestling Cameron Keynes Hebio of Scotland. He competed well and showed the essence of his wrestling strength. But he remained on points and took second position in the tournament. The Pakistani and Kashmiri communities have congratulated. Wrestler Adil Amin Iftikhar, who has won numerous medals and awards.
وزیر اعظم پاکستان جناب عمران خان کے قومی و ملکی مفادات کے لیے اقدامات کی حمایت کرتے ہیں۔ عبدالحمید مغل آف جہلم
The Prime Minister supports measures taken in the national interest of Pakistan. Abdul Hameed Mughal of Jhelum
لندن (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,محمد نصیر راجہ،06نومبر2021)— وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ملک و قوم کے مفاد میں اقدامات کی حمایت کرتے ہیں۔ عبدالحمید۔ برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے جامع مسجد اینڈ اسلامک سینٹر، سٹوک پوجز لین، سلاؤ انگلینڈ کے خدمتگار عبدالحمید مغل آف جہلم نے اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم پاکستان جناب عمران خان کے قومی و ملکی مفادات کے لیے اقدامات کی حمایت کرتے ہیں۔ وہ نہ تو چور ہیں اور نہ ہی کرپٹ لیڈر ہیں۔ قائد اعظم کے بعد عمران خان پاکستان کو ایک مخلص، سچا اور ایماندار لیڈر ملا ہے۔ جو ملک سے کرپشن، غربت، بیروزگاری اور مہنگائی کا خاتمہ چاہتا ہے۔ہمیں وزیر اعظم پر فخر ہے جو محب وطن ہے۔اگرچہ کچھ وزیروں نے نااہلی کا ثبوت دیا مگر وزیر اعظم کو اس کا الزام نہیں دے سکتے۔ قوموں پر آزمائشیں آتی رہتی ہیں۔ ان میں صبر و تحمل کے ساتھ سرخرو ہونا ہے۔ پاکستان کو خوشحال اور ترقی یافتہ ملک بنانے کیلئے عمران خان کے ہاتھ مضبوط کریں۔ اور انکے شانہ بشانہ قدم سے قدم ملا کر چلیں۔
فاطمہ ٹرسٹ نارتھ ہپمٹن (یوکے) کی ٹیم چیئرمین کے ہمراہ برطانیہ سے پاکستان پہنچ گئی
Fatima Trust Northampton (UK) team arrives in Pakistan
لندن (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,محمد نصیر راجہ،06نومبر2021)— فاطمہ ٹرسٹ نارتھ ہپمٹن (یوکے) کی ٹیم چیئرمین کے ہمراہ برطانیہ سے پاکستان پہنچ گئی۔ فاطمہ ٹرسٹ نارتھ ہمپٹن (یوکے) کی رضاکار ٹیم چیئرمین عبدالحلیم جنجوعہ کے ہمراہ کوٹلی میں فری آپریشن کیمپ میں مدد، معاونت، نگرانی اور انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے 3 نومبر 2021 ء بروز بدھ کی صبح ہیتھرو ائر پورٹ لندن کے ٹرمینل ٹُو (دی کوئینز ٹرمینل) سے پاکستان روانہ ہو گئی۔ چیئرمین عبدالحلیم جنجوعہ کے ہمراہ اسرار احمد جنجوعہ زرگر، عابد راجپوت ترجمان فاطمہ ٹرسٹ نارتھ ہمپٹن (یوکے، آصف جنجوعہ اور عدیل جنجوعہ(یوکے) سے (اے کے) گئے ہیں۔ جہاں پر وہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹلی آزاد کشمیر میں 12 اور 14 نومبر کو پیدائشی معذور بچوں کے کٹے ہونٹ و تالو کے فری آپریشن کے انتظامات کا جائزہ لیں گے۔ جبکہ 13 نومبر 2021 ء بروز ہفتہ کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تراڑ کھل ضلع پونچھ میں کٹے ہونٹ تالو والے بچوں کا فری آپریشن ہو گا۔ پیدائشی طور پر معذور بچوں کی پلاسٹک سرجری کیلئے ماہر سرجنوں اور ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم عائشہ بشیر ہسپتال گجرات، پنجاب پاکستان سے آئے گی۔ انسانیت کی خدمت اور بھلائی میں پیش پیش رہنے والے ڈاکٹر اعجاز بشیر چیئرمین کلیفٹ ہسپتال گجرات اور ڈاکٹر علی عادل ماہر پلاسٹک سرجن سمیت دیگر ڈاکٹروں کی ٹیم فاطمہ ٹرسٹ نارتھ ہمپٹن (یوکے) کی درخواست پر کوٹلی آزاد کشمیر میں پلاسٹک سرجری کیلئے آ رہی ہے۔ تاکہ آزاد خطہ کے غریب والدین کو اپنے بچوں کے علاج اور دیگر سفری و ہوٹل کے بھاری بھر کم اخراجات کیلئے جی ٹی روڈ گجرات ہسپتال نہ جانا پڑے۔ فاطمہ ٹرسٹ نے کوٹلی ہسپتال میں پہلی بار ہونے والے فری آپریشن کے اخراجات اتھائے ہیں۔ اور تمام تر انتظامات کا جائزہ لینے اور فلاحی کاموں میں معاونت کیلئے اسکے رضاکاران چیئرمین عبدالحلیم جنجوعہ کی قیادت میں برطانیہ سے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر پہنچ گئے ہیں۔ فاطمہ ٹرسٹ نارتھ ہمپٹن (یوکے) کے چیئرمین عبدالحلیم جنجوعہ نے ایک وفد کی قیادت میں صدر آزاد ریاست جموں و کشمیر جناب بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے حالیہ دورہئ برطانیہ کے دوران 25 اکتوبر 2021 ء کو مِلٹن کِنز میں ملاقات کی تھی۔ اور انہیں کٹے ہونٹ تالو والے بچوں کے فری آپریشن کے دوران ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹلی میں لگائے جانے والے کیمپ کے دورہ کی دعوت دی تھی۔ جس پر صدر آزاد کشمیر نے رضامندی کا اظہار کیا۔ انکے احسن کام، دکھی انسانیت کی بھلائی اور نیک مقصد کو سراہا اور کوٹلی ہسپتال آنے کی حامی بھی بھری۔