DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Why were the elected local body members prevented from performing their constitutional duties for three years, Engineer Qamarul Islam Raja

آخر کس نے اور کیوں عوام کے منتخب نمائنندوں کو تین سال تک اپنے آئینی فرائض کی انجام دہی سے روکے رکھا, انجینیئر قمرالاسلام راجہ

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،03نومبر2021)—پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی نائب صدر اور سابق ایم پی اے انجینیئر قمرالاسلام راجہ نے کہا ہے بلدیاتی اداروں کی بحالی پاکستان مسلم لیگ ن اور اس سے تعلق رکھنے والے نصف لاکھ سے زائد بلدیاتی نمائندوں کی سیاسی اور اخلاقی فتح ہے مگر اس سوال کا جواب بھی تو آنا چاہیئے کہ آخر کس نے اور کیوں عوام کے منتخب نمائنندوں کو تین سال تک اپنے آئینی فرائض کی انجام دہی سے روکے رکھا؟؟ کیا یہ عمل آئین کی صریحا” خلاف ورزی میں نہیں آتا اور کیا اس کی بھی سزا نہیں ہونی چاہیئے؟؟ وہ بدھ کے روزمیونسپل کمیٹی کلرسیداں آمد پر چیئرمین شیخ عبدالقدوس کے دفتر میں مقامی صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ انھوں نے چیئرمین، وائس چیئرمین اور وہاں موجود کونسلر حضرات کو دوبارہ اپنے عہدے سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ بحالی کے بعد وہ تمام تر دستیاب وسائل کو شہریوں کی بہترین فلاح کے لئے استعمال کریں گے۔ شیخ عبدالقدوس نے کہا یہ عدالتی فتح پنجاب بھر کے بلدیاتی سربراہان کی طویل اور صبر آزما جدوجہد کے نتیجے میں حاصل ہوئی ہے اور یہ بلدیاتی ٹیم پاکستان مسلم لیگ ن کا ہراول دستہ ہے۔ انجینیئر قمرالاسلام نے مطالبہ کیا کہ انصاف کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے نہ صرف ان بحال شدہ بلدیاتی اداروں کی مدت میں تین سال کی توسیع ہونی چاہیئے بلکہ اس غیر آئینی اور غیر جمہوری عمل کے ذمہ داران کے خلاف توہین عدالت سمیت دیگر انضباطی کاروائی بھی وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ اس موقع پر چیئرمین شیخ عبدالقدوس، وائس چیئرمین چوہدری ضیارب، کونسلرز حاجی اخلاق، شیخ حسن ریاض، حاجی ضابر، راجہ ظفر، حاجی اسحاق، صوبیدار ظفر، پرویز منہاس،جنید بھٹی، محمد حنیف اور دیگر کونسلرز بھی موجود تھے۔ وہاں موجود لیگی رہنما مرزا تنویر نے انجینیئر قمرالاسلام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ چٹان کی طرح اپنی پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں اور اپنی اپنی وارڈز میں تعمیر و ترقی کی ضمن میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

Kallar Syedan; ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, 03 November 2021) * PML-N Provincial Vice President and former MPA Engineer Qamarul Islam Raja has said that the restoration of local bodies from PML-N and its half a million, There is a political and moral victory of the local body representatives, but the question must also be answered as to who and why prevented the elected representatives of the people from performing their constitutional duties for three years ?? Doesn’t this act clearly violate the constitution and shouldn’t it also be punished ?? He was talking to local journalists in the office of Chairman Sheikh Abdul Qadoos on the arrival of Municipal Committee Kallar Syedan on Wednesday. He congratulated the Chairman, Vice-Chairman and the Councillors present there on their re-election and hoped that after the restoration they would use all available resources for the betterment of the citizens. Sheikh Abdul Qadoos said that this judicial victory was achieved as a result of long and patient struggle of the local body chiefs across Punjab and this local body team is the vanguard of PML-N. Engineer Qamar-ul-Islam demanded that keeping in view the requirements of justice, not only the term of these restored local bodies should be extended for three years but also other disciplinary action including contempt of court against those responsible for this unconstitutional and undemocratic act. Time is of the essence. Chairman Sheikh Abdul Qadoos, Vice Chairman Chaudhry Ziarb, Councillors Haji Akhlaq, Sheikh Hassan Riaz, Haji Zabair, Raja Zafar, Haji Ishaq, Subedar Zafar, Pervez Minhas, Junaid Bhatti, Muhammad Hanif and other councillors were also present on the occasion. League leader Mirza Tanveer thanked Engineer Qamarul Islam and reiterated his commitment to stand with his party like a rock and leave no stone unturned in building and developing wards.

ماں بیٹی کو اغواء کرنے کے الزام میں دوخواتین سمیت تین افراد کیخلاف مقدمہ درج

A case has been registered against three persons, including two women, for abducting a mother and daughter in village Mamyam

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،03نومبر2021)—ماں بیٹی کو اغواء کرنے کے الزام میں دوخواتین سمیت تین افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔مناظر منیر سکنہ ممیام نے تھانہ کلر سیداں میں مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا کہ محمد کامران ولد منظور سکنہ ممیام تنگ و پریشان کرتا اور میری ہمشیرہ مسماۃ (ش ک) کو بھی موبائل فون پر مختلف نمبروں سے کالیں کرتا اور دھمکیاں دیتا تھا کہ تمہیں اغواء کر کے لے جاؤنگا۔گزشتہ روز دن تین بجے کے قریب، محمد کامران جس کے ہاتھ میں رائفل تھی دو نامعلوم خواتین کے ہمراہ ہمارے گھر میں داخل ہو گیا اور کہا کہ اگر کوئی بھی آگے بڑھا تو جان سے مار دونگا جس کے بعد اس نے میری ہمشیرہ اور بیٹی مناہل کو زبردستی سفید رنگ کی کیری میں ڈال فرار ہو گیا اورجب میں گھر آیا تو اہل محلہ نے مجھے اس بابت بتایا جس کے بعد میں کامران کے گھر چلا گیا اور اپنی ہمشیرہ کی واپسی کا مطالبہ کیاجس پر اس نے گالم گلوچ شروع کر دی اور مجھے گھر سے باہر نکال دیا۔

پنجاب کالج کلر سیداں میں عید میلاد النبی ﷺ

Eid Milad-un-Nabi celebrated at Punjab College Kallar Syedan

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،03نومبر2021)—پنجاب کالج کلر سیداں میں عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں محفل نعت اور سیرت النبی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں مفکر اسلام مولانا اقبال قریشی نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے حافظ منصور ملتانی نے کیا۔ نعت خواں چاقب حمید نقشبندی نے اپنی خوبصورت آواز میں سرکار دو عالم کے حضور عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔اس پر نور محفل میں طلباء و طالبات نے سرور کونین خاتم الانبیاء حضرات محمد ﷺ کے حضور عقیدت کے پھول پیش کئے۔مفکر اسلام مولانا اقبال قریشی نے طلباء و طالبات سے خطاب کیا اور انہیں حضرت محمد ﷺ کی سیرت پاک پر عمل کرنے کی تلقین کی۔

کھاد مہنگے داموں کھاد فروخت کرنے پر کھاد ڈیلر کو دس ہزار روپے جرمانہ

Fertilizer dealer fined Rs 10,000 for selling fertilizer at exorbitant prices

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،03نومبر2021)— اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت (توسیع) کلر سیداں بشارت محمود اعوان نے عوامی شکایات پر کارروائی کرتے کھاد مہنگے داموں کھاد فروخت کرنے پر کھاد ڈیلر کو دس ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے مطابق حافظ عبداللہ محسن نامی کھاد ڈیلر سرکاری ریٹ 7525 روپے کی بجائے 8100 روپے میں فروخت کر رہا تھا۔

تعزیت

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،03نومبر2021)—سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان،مسلم لیگ ق کے رہنما محمد ناصر راجہ اور میجر جنرل ماجد کیانی نے بدھ کے روز ساگری گھکھڑہاؤس جا کرقاسم مشتاق کیانی سے ملاقات کی اور ان کے بھائی عاصم مشتاق کیانیکی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیئے فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر شیخ ساجد الرحمان،چیئرمین راجہ شہزاد یونس،چیئرمین ملک نور احمد نوری،وائس چیئرمین راجہ محمد یونس،چیئرمین یوسی غزن آباد طارق یاسین کیانی چیئرمین راجہ محمد صفدر کیانی،چیئرمین دوست محمد خان،صدام کیانی،راجہ جاوید اشرف،چوہدری ابرار و دیگر بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

Back to top button