Kallar Syedan; The postal department closes village Takal post office and merges it with Choa Khalsa
محکمہ ڈاک نے قیام پاکستان سے قبل قائم ہونے والے ڈاکخانہ ٹکال کو ختم کرکے چوآخالصہ میں ضن کرنے کا حکمنانہ جاری
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،02نومبر2021)—محکمہ ڈاک نے قیام پاکستان سے قبل قائم ہونے والے ڈاکخانہ ٹکال کو ختم کرکے اسے چھ کلومیٹر چوآخالصہ میں ضن کرنے کا حکمنانہ جاری کردیا،عدالت نے فیصلے پر عملدرآمد روک کر حکم امتناحی جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق قصبہ چوآخالصہ کے بڑے موضع ٹکال میں قیام پاکستان سے قبل سب پوسٹ افس قائم کیا گیا تھا جو اب تک بڑی کامیابی کے ساتھ چل رھا تھا مگر محکمہ ڈاک نے اپنے سالانہ مالی خسارے پر قابو پانے کی بجائے موضع ٹکال کے ڈاکخانہ لو ختم کرکے اسے چھ کلومیٹر دور چوآ خالصہ میں ضم کرنے کے احکامات جاری کیئے جس کے خلاف مقامی نوجوان قانون شاہد محمود سنگڑال نے سول جج راولپنڈی قاضی وقار رحمت کی عدالت میں درخواست دائر کی۔سول جج راولپنڈی نے ابتدائی سماعت کے بعد ڈاکخانہ کی منتقلی پرحکم امتناعی جاری کردیا ہے مقامی حلقوں نے عدالتی سٹے ارڈر کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ گورنمنٹ ادارے عوام کی فلاح بہبود کیلئے ہوتے ہیں نہ کہ منافع کیلئے۔محض خسارے کو بنیاد بنا کر اہل علاقہ سے اتنی بڑی سہولت کو ختم کرنا اہل علاقہ سے ناانصافی ہے۔علاقے کے تمام لوگوں کے قومی شناختی کارڈ ہاے پر مستقل،عارضی پتہ ڈاکخانہ ٹکال کا لکھا ہواہے لوگوں کی پینشن و دیگر واجبات ڈاکخانہ ٹکال سے ملتے ہیں۔اور ڈاک خانے کی منتقلی سے عوام الناس کا ناقابل تلافی نقصان ہو گا
Kallar Syedan; ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, November 02, 2021) * According to the details, sub post office in village Takal before the establishment of Pakistan, which has been running with great success till now, but instead of controlling its annual financial deficit, the postal department Orders were issued to abolish the post office and merge it with Choa Khalsa, six kilometres away. Shahid Mehmood Sangardal filed a petition in the court of Civil Judge Rawalpindi stay order, the locals said that the government agencies are for the welfare of the people and not for profit. The transfer of the post office will cause irreparable loss to the people.
جماعت اسلامی کے زیراہتمام کلرسیداں میں بھی مہنگائی کے خلاف ریلی کا انعقاد
Jamaat-e-Islami takes out a rally against inflation
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،02نومبر2021)—جماعت اسلامی کے زیراہتمام کلرسیداں میں بھی مہنگائی کے خلاف ریلی کا انعقاد،ریلی کے شرکا نے مرید چوک چواروڈ سے مین چوک تک احتجاجی مارچ کیا شرکا نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس میں مہنگائی کی اصل وجہ موجودہ حکومت کو قرار دیا گیا تھا جماعت اسلامی تحصیل کلرسیداں کے امیر جاوید اقبال نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئیکہا کہ لوگوں کو نئے پاکستان کے نام پر گمراہ کیا گیا نااہل اور نالائق لوگوں نے تین برس میں ملک کو کنگال کردیا انڈے کٹے لنگر خانوں سے شروع ہونے والی حکومت نے دوکروڑ لوگوں کو سطع عربت سے نیچے دھکیل کر نئے مجبور پاکستان کی بنیاد رکھی،الخدمت فاونڈیشن کے صدر توقیراعوان نے کہا کہ۔موجودہ حکومت اج تک کی حکومتوں میں سب سے بدترین نااہل حکومت ہے جس نے ملک کو غربت اور مہنگائی کے سوا کچھ نہ دیا۔چوہدری ابرار حسین نے کہاکہ قوم کو نئے گھروں اور نوکریوں کے سبز باغ دکھا کر ووٹ لینے والے اج زندگی کے تمام شعبوں میں ناکام ثابت ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں حقیقی تبدیلی صرف جماعت اسلامی ہی لا سکتی ہے عوام جماعت اسلامی کو ایک بار آزما کر دیکھ لیں۔اس موقع پر عبدالودود عامر،جاوید نقاش،مولانا قاسم الحق،حاجی مشکور نے بھی خطاب کیا۔
ٹریفک بے ضابطگیوں پر کارروائی کے دوران 1362 گاڑیوں کو چالان ٹکٹس جاری
Challan tickets were issued to 1362 vehicles during the operation on traffic irregularities
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،02نومبر2021)— چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی رائے مظہر اقبال اور ڈی ایس پی ٹریفک رورل جنید محسن خان کی ہدایت پر انچارج ٹریفک پولیس کلر سیداں انسپکٹر قاضی سعید رسول اور عمران نواب خان کی زیر نگرانی گزشتہ ماہ ٹریفک بے ضابطگیوں پر کارروائی کے دوران 1362 گاڑیوں کو چالان ٹکٹس جاری کرتے ہوئے ان سے مجموعی طور پر ساڑھے پانچ لاکھ روپے سے زائد کی رقم بطور جرمانہ وصول کر کے سرکاری خزانے میں جمع کرادی۔اسی طرح تیز رفتاری پر 282گاڑیوں کے بھی چالان کئے گئے جبکہ پولیس آرڈر 134 کے تحت 54 موٹر سائیکلوں کو تھانے بند کر دیا گیا اور کاغذات مکمل نہ ہونے پر پانچ گاڑی مالکان کیخلاف مقدمات درج کئے گئے۔گزشتہ ماہ کے دوران 88 کے قریب لوگوں کو روڈ کراسنگ میں مدد دی جبکہ ماں باپ سے بچھڑ نے والے بچوں کو ان کے والدین کے حوالے کیا گیا۔
اونچی آواز میں موبائل فون پر بات کرنے سے منع کر نے پر مشتعل ہو کر گولی مار کر ایک شخص کو زخمی کر دیا گیا
One man was shot and wounded after speaking in a loud voice on mobile phone
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،02نومبر2021)—اونچی آواز میں موبائل فون پر بات کرنے سے منع کر نے پر مشتعل ہو کر گولی مار کر ایک شخص کو زخمی کر دیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔وقار علی سکنہ بسنتہ نے تھانہ کلر سیداں میں مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا کہ میں ہائی ایس گاڑی چلاتا ہوں۔ گزشتہ روز شام ساڑھے سات بجے کے قریب، میں اپنی گاڑی کھڑی کر کے باہر روڈ پر آیا اور فون سن رہا تھا کہ اسی دوران محمد نثار آ گیا جس نے مجھے کہا کہ تم اونچی آواز سے فون پر کیوں بات کر رہے ہوتو میں نے اسے بتایا کہ میں اونچی آواز میں بات نہیں کر رہا جس پر وہ طیش میں آ گیا اور اپنی ڈب سے پسٹل 30 نکال کر مجھے قتل کرنے کی نیت سے سیدھا فائر کیا جو مجھے دائیں ران پر لگا جس سے میں زخمی ہو کر گر گیا اور مجھے گرے ہوئے پر لاتوں مکوں سے دھنائی شروع کر دی۔
پولیس دس ایام گزرنے کے بعد بھی موبائل شاپ میں ڈکیتی کے ملزمان کا سراغ لگانے میں مسلسل ناکام
Ten days past, the police continued to fail to track down the suspects in the mobile shop robbery
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،02نومبر2021)—کلرسیداں پولیس دس ایام گزرنے کے بعد بھی موبائل شاپ میں ڈکیتی کے ملزمان کا سراغ لگانے میں مسلسل ناکام یے دس ایام گزر گئے تفتیشی افسر کی رپورٹ بدستور زیرو ہے جس سے متاثرین کی تشویش میں اضافہ ہو رھا ہے متاثرہ دوکاندار ندیم صدیقی نے بتایا کہ تاحال کلرسیداں پولیس ملزمان کا سراغ لگانے میں ناکام ہے جس سے کاروباری حلقے میں شدید تشویش پائی جاتی ہے پولیس کی عدم توجہی سے دوکاندار میں خوف میں مبتلا ہیں انہوں نے سی پی او راولپنڈی سے اس تاخیر کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
شیخ عبدالقدوس بحالی پر مبارکباد
Sheikh Abdul Qadoos congratulated on restoration of the body
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،02نومبر2021)—کلرسیداں بار کے صدر چوہدری عرفان ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری بانو جہانگیر راجہ،چیئرمین یوسی دوبیرن راجہ ندیم احمد،الحاج اسلم بانی،حاجی جاوید اختر،حافظ کامران یاسر،نمبردار عبدالعزیز اور دیگر نے چیئرمین بلدیہ کلرسیداں شیخ عبدالقدوس سے ملاقات کی انہیں بحالی پر مبارکباد دیتے ہوئے پھول اور مٹھائی پیش کی۔
معروف سماجی کارکن غلام مصطفی بٹ دماغ کی شریان پھٹنے سے جاں بحق ہوگئے نمازجنازہ ساگری میں ادا کی گئی
Leading social activist Ghulam Mustafa Buttpassed away, Funeral prayers offered in Sagri
کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،02نومبر2021)—معروف سماجی کارکن غلام مصطفی بٹ دماغ کی شریان پھٹنے سے جاں بحق ہوگئے نمازجنازہ ساگری میں ادا کی گئی جس میں مسلم لیگ ن کے صوبائی نائب صدر،سابق رکن اسمبلی انجینیئر قمر الاسلام راجہ،راجہ شہزاد یونس،محمد زبیر کیانی،راجہ پرویز اشرف،راجہ فہیم ایڈووکیٹ،راجہ افتاب،محمد طارق بٹ،مظہر حسین اور دیگر نے شرکت کی۔