Kahuta; Dengue ending Campaign conducted on the direction of Punjab Government
حکومت پنجاب کی ہدائت پر منعقدہ ڈینگی مکاؤ مہم
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،30اکتوبر2021)
ضلعی ممبر زکوۃ عشر کمیٹی عنائت اللہ ستی نے حکومت پنجاب کی ہدائت پر منعقدہ ڈینگی مکاؤ مہم سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی سے ڈرنا نہیں ہے بلکہ مل کر لڑ نا ہے حکومت وقت ڈینگی کی روک تھام کے لیے موثر اقدام کر رہی ہے عوام نے جس طرع کرونا کی روک تھام کے لیے حکومت کا ساتھ دیا ہے اسی طرع ڈینگی مکاؤ مہم میں بھی بھر پور ساتھ دیں گے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور پوری دنیا میں ڈینگی پھیلانے والا مچھر ایڈیِز ایجپٹی ہے دھبے دار جلد والا یہ مچھر پاکستان میں مون سون کی بارشوں کے بعد ستمبر سے لے کر دسمبر تک موجود رہتا ہے یہ مچھر صبح طلوع آفتاب سے لے کر 8 بجے تک اور شام غروب آفتاب کے وقت باہر نکلتے ہیں اور لوگوں کو کاٹتے ہیں پاکستان میں بھی سب سے پہلے کراچی بندرگاہ ڈینگی بخار کی وجہ بنی، جہاں سے یہ وائرس پورے پاکستان میں پھیلاانہوں نے کہا کہ ڈینگی مچھر صاف پانی کھڑا ہونے سے پھیلتا ہے مکان کی چھتوں پر پڑی بے کار اشیاء ٹوٹے ہوئے گملے، پودوں کی نرسریاں، پانی کی موٹروں سے بہنے والا پانی، فریج کی ٹرے، کھلی جگہوں پر پڑے پرانے ٹائر اور ائیر کولر ڈینگی مچھر کے پیدا ہونے کے لئے بہترین آماجگاہیں ہیں لہٰذا لوگوں کو چاہئے کہ وہ گھروں کی چھتوں سے بے کار اشیاء فوری طور پر تلف کر دیں گملوں، فریج کی ٹرے سے پانی نکال دیں تاکہ مادہ مچھر انڈے نہ دے سکے اپنے خطاب میں انہوں نے ڈینگی بخار کی علامات بتاتے ہوئے کہا کہ اس مرض میں مریض کو تیز بخار کے ساتھ ساتھ سر میں بہت سخت درد ہونے لگتا ہے بلڈ پریشر بہت کم ہو جاتا ہے جسم اچانک بہت ٹھنڈا ہو جاتا ہے گھٹنوں میں تکلیف اور جوڑوں میں بھی درد ہونا شروع ہو جاتا ہے جسم انسانی کی قوت مدافعت تقریبا ختم ہو جاتی ہے سرخ رنگ کے دھبے پورے جسم پر ظاہر ہونے لگتے ہیں اگر کسی کویہ مرض لائق ہو جائے تو مریض کا علاج اس طرع کرنا چاہے انہوں نے اپنے خطاب میں اس مرض میں مبتلا افراد کے علاج کے حوالے سے بتایا کہ طبی ماہرین کی تحقیق کے مطابق ڈینگی بخار کے علاج کے لیے پپیتے کے پتے اور شہد کا استعمال بہترین ثابت ہوا ہے ہمارے پیارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم شہد کو پانی میں حل کر کے پینا پسند فرماتے تھے بالکل اسی طرح ایک پیالی نیم گرم پانی میں ایک چمچہ شہد ملا کر دن میں تین بار کھانے سے کچھ دیر پہلے مریض کو پلا دیا کریں پپیتے کے پتوں کا رس نکال کر صبح اور شام پلانا بھی ڈینگی بخار کا شافی علاج ہے بکری کا دودھ بھی اس مرض میں نہایت مفید ثابت ہو سکتا ہے مریض کو دن میں بار بار بکری کا دودھ پلاتے رہنا چاہیے آخر میں عوام میں شعور آگاہی کے لیے واک بھی کیا گیا۔
Mator, Kahuta ( Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 30 October 2021)
District member Zakat-e-Ushr Committee Inayatullah Satti while addressing a meeting of Dengue Macau Campaign organized on the direction of Punjab government said that there is no need to be afraid of dengue but fight together. The government is taking effective steps to prevent dengue. He said that the people have fully supported the government in the same way that they have supported the government in preventing the spread of dengue. He said that the mosquito that spreads dengue in Pakistan and all over the world. It is from September to December after the monsoon rains.
بلدیاتی نمائندے ایم سی کہوٹہ میں ہونے والی کرپشن کی شفاف انکوائری کروائیں
Local body representatives should conduct a transparent inquiry into corruption in MC Kahuta
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،30اکتوبر2021)
بلدیاتی نمائندے ایم سی کہوٹہ میں ہونے والی کرپشن کی شفاف انکوائری کروائیں شہریوں کے ٹیکسوں کے کروڑوں روپے کے بل بنا کر ہضم کیے گے تقریباً دو کروڑ کی لاگت سے شہر میں جو پائپ لائن ڈالی گئی وہ معیار کے مطابق نہ ہے تین فٹ گہرے کھڈے کے بجائے 6 انچ ایک فٹ کھڈے ہیں پلاسٹک کے ناقص پائپ ڈال کر نہ ان کے نیچے ریت ڈالی گئی اور نہ اوپر کنکریٹ اسی طرح سٹریٹ لائنوں کے 40 لاکھ فرضی بل بنا کر فردبرد کیے گئے کہوٹہ شہر میں چند پرانی لائٹوں کے کوئی نئی سٹریٹ لائٹ موجود نہ ہے جبکہ رمضان سستا بازار کا بل چیک کیا جائے چالیس پچاس ہزار ٹینٹ سروس والوں کو دے کر لاکھوں روپے کا بل بنایا گیا اسی طرح ایک فٹبال کا میچ کروا کر اس کو ٹورنامنٹ شو کر کے نہ جانے کتنا بل بنا دیا گیا جبکہ ٹھیکیداروں سے کمیشن کی مد میں لاکھوں روپے وصول کیے جاتے ہیں اور پھر وہ ناقص میٹریل استعمال کر کے عوام کے ٹیکسوں کے پیسے فردبرد کرتے ہیں کہوٹہ کھنڈرات کا منظر پیش کرتا ہے کوئی سیورج سسٹم نہ ہونے کی وجہ سے تھوڑی سی بارش ہونے کی صورت میں سڑکیں تالاب جبکہ دوکانوں مساجد میں پانی داخل ہوتا ہے جب سے بلدیاتی نمائندوں کو ہٹایا گیا ہے دو سال کا حساب لیا جائے فنڈز خرچ کرنے پر پابندی تھی ترقیاتی کام ہوئے نہیں ایم سی افسران اور اہلکاران وارے نیارے ہو گئے 28 لاکھ روپے سے لاری اڈہ میں اچھی بھلی دوکانیں گرا کر وہی میٹریل لگا کر ناقص کام کر کے لاکھوں روپے کی کرپشن کی گئی چند افسر اے سی کو موقع پر لانے کے باوجود انکوائری نہ ہو سکی شہریوں عوام علاقہ نے پنجاب حکومت کمشنر راولپنڈی سے رابطہ کیا ہے کہ ایم سی کہوٹہ محکمہ ہائی وے کے خلاف کاروائی کی جائے اور ایم سی فنڈز ایم اینڈ آر کے 11 کروڑ کہوٹہ آڑی اور 7 کروڑ جیوڑہ روڈ اور دیگر منصوبوں میں کرپشن کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
چیرمین غلام ربانی ویلفیئر فاؤنڈیشن آصف ربانی قریشی کا دورہ ایسوسی ایٹ کالج بوائز کہوٹہ
Chairman Ghulam Rabbani Welfare Foundation Asif Rabbani Qureshi Visits Associate College Boys Kahuta
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،30اکتوبر2021)
چیرمین غلام ربانی ویلفیئر فاؤنڈیشن آصف ربانی قریشی کا دورہ ایسوسی ایٹ کالج بوائز کہوٹہ۔ پرنسپل کالج شبیر راجہ، پروفیسر حافظ عبد الصبورسیفی، پروفیسر حبیب گوہر اور دیگر نے آصف ربانی قریشی کا کالج آمد پر استقبال کیا آصف ربانی قریشی نے ایسوسی ایٹ کالج کی لیبارٹری،لائبریری اور دیگر جگہوں کا وزٹ اور ایسوسی ایٹ کالج کے مسائل کے حوالے سے گفتگو کی۔آصف ربانی قریشی نے کالج کے لیے 1لاکھ روپے بھی دیا۔ اس موقع پر پرنسپل کالج پروفیسر شبیر راجہ نے آصف ربانی قریشی کو بتایا کہ کالج میں اساتذہ کی کمی اور تعینات اساتذہ جو کنٹریکٹ پر ہیں ان کا سروس کا ہونا بہت ضروری ہے۔ اساتذہ خوشحال ہوں گے تو وہ تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں گے۔ شبیر راجہ نے کہا کہ کے تعاون سے کالج کی بلڈنگ پر لاکھوں روپے خرچ کیے جبکہ تقریباً 10لاکھ کی لاگت سے واٹر پلانٹ لگایا گیا جہاں نا صرف سینکڑوں بچے صاف پانی پیتے ہیں بلکہ آس پاس کے رہائشی بھی یہ پانی استعمال کرتے ہیں۔میرے آنے سے قبل تعداد کم تھی اب بہتری کی طرف جا رہی ہے۔سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے بھی پریشانی ہے انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ ہم نے تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت کا اہتمام بھی کیا ہے،ہم نے دوبارہ کھیلوں کے میدان آباد کیے۔اور بہتر تربیت کے لیے مذہبی پروگرام کا انعقاد کیااور بچوں میں مقابلوں کا رحجان بھی پیدا کیا۔ انشاء اللہ اب کالج کے رزلٹ بھی بہتر ہوں گے۔ اس موقع پر پرنسپل کالج نے آصف ربانی قریشی کی سماجی خدمات کی تعریف کی۔ آصف ربانی قریشی نے کالج کے لیے 1لاکھ روپے بھی دیااور کہا کہ تعلیمی شعبے کی بہتری کے لیے میں ہمیشہ حاضر ہوں۔