DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Prominent social figure Sheikh Abdul Hafeez of UK donates an ambulance and two dialysis machines to Ghulam Rabbani Qureshi Kidney Center

ممتاز سماجی شخصیت شیخ عبدالحفیظ آف یو کے کی طرف سے ایک ایمبولینس اور دو ڈیلائسیز مشینیں غلام ربانی قریشی کڈنی سنٹر کو عطیہ

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،26اکتوبر2021)
ممتاز سماجی شخصیت شیخ عبدالحفیظ آف یو کے کی طرف سے ایک ایمبولینس اور دو ڈیلائسیز مشینیں غلام ربانی قریشی کڈنی سنٹر کو عطیہ۔ممتاز سماجی شخصیت شیخ عبدالحفیظ آف یو کے ان کی اہلیہ اور ان کے بیٹے شیخ بلال خفیظ کا دورفری کڈنی سنٹر چیئرمین غلام ربانی قریشی ویلفئیر فاؤنڈیشن آصف ربانی قریشی سے ملاقات کی جدید سہولیات سے آراستہ ایک نئی ایمبولینس شیخ عبدالحفیظ نے اپنی اہلیہ مرحومہ اور شیخ بلال حفیظ کی والدہ مرحومہ کے ایصا ثواب کے لیے ان کے حوالے کی جبکہ ان کی دوسری اہلیہ نے بلقیس diagnostic سنٹر کے لیے ایک عدد جدید مشین عطیہ کی انہوں نے اس موقع پر کڈنی سنٹر کا دورہ بھی کیا اور مریضوں کی عیادت کی انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آصف ربانی قریشی ایک ایسا فریضہ سرانجام دے رہے ہیں کہ جس سے نہ صرف کہوٹہ بلکہ ضلع راولپنڈی آزاد کشمیر اور پنجاب بھر کے غریب لوگوں کو فائدہ ہو رہا ہے ہم ان کے جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں یہ ہم سب کا فاؤنڈیشن ہے ہمارا سب کچھ اس کے لیے حاضر ہے اس موقع پر چیئرمین غلام ربانی قریشی ویلفئیر فاؤنڈیشن آصف ربانی قریشی نے شیخ عبدالحفیظ ان کی اہلیہ اور ان کے بیٹے کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ فیملی جب سے فاؤنڈیشن قائم ہوا بھرپور تعاون کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ یہی وہ لوگ ہیں جو اپنے والدین کے لیے صدقہ جاریہ کرتے ہیں انشائاللہ میری کوشش ہے کہ دکھی انسانیت کے لیے ایسا کام کر جاؤں جو میرے مرنے کے بعد بھی لوگ یاد رکھیں اور میری بخشش کا ذریعہ بن جائے میں ایک مسکین اور عام شخص ہوں میرا کوئی کمال نہیں صرف اللہ کی مدد اور عملے کی محنت ہے۔

Mator, Kahuta (Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 26 October 2021)
Prominent social figure Sheikh Abdul Hafeez of UK donated an ambulance and two dialysis machines to Ghulam Rabbani Qureshi Kidney Center. After meeting Qureshi Welfare Foundation Asif Rabbani Qureshi, Sheikh Abdul Hafeez handed over a new ambulance equipped with modern facilities . He also visited the Kidney Center and inspected the patients on the occasion. He said that Asif Rabbani Qureshi was performing a duty which would enable not only Kahuta but also Rawalpindi District Azad Kashmir and Poor people across Punjab are benefiting. We salute their spirit. On this occasion, Chairman Ghulam Rabbani Qureshi Welfare Foundation Asif Rabbani Qureshi called on Sheikh Abdul Hafeez, He thanked his wife and son and said The family has been cooperating since the foundation was established, He said that these are the people who give charity Inshallah, I am trying to do something for the suffering humanity that people.

چیئرمین یونین کونسل دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد نے اپنے دفتر کا چارج سنبھال لیا

Chairman Union Council Doberan Kalan Raja Nadeem Ahmed took charge of his office

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،26اکتوبر2021)
چیئرمین یونین کونسل دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد نے اپنے دفتر کا چارج سنبھال لیا۔چیئرمین راجہ ندیم احمد، کونسلرز اور سیکرٹری حضرات کی دفتر آمد پر اہلیان علاقہ نے بھرپور خوشی کا اظہار کیا اور پرتپاک استقبال کیابلدیاتی ایکٹ کی معطلی اور پرانے ایکٹ کی بحالی پر فیلڈ آفس کو دوبارہ یونین کونسل آفس میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔چیئرمین راجہ ندیم احمد نے بحالی اور اختیارات کی واپسی پر سپریم کورٹ آف پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور اہلیان علاقہ کا بھی بھرپور شکریہ ادا کیاانہوں نے کہا کہ انشاء اللہ میں ہر ہفتہ صبح 9 بجے مصالحتی کونسل کے تحت عوام علاقہ کے مسائل سنیں گے۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم نے بھارت کیخلاف ٹی20 ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی فتح پر قوم کو مبارک باد

Pakistan cricket team congratulated

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،26اکتوبر2021)
مسلم لیگ ن یواے ای کے چیف آرگنائزر عبدالمجید مغل امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم نے بھارت کیخلاف ٹی20 ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی فتح پر قوم کو مبارک باد دی ہے بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی سمیت پوری پاکستانی ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ٹی20 کرکٹ ورلڈکپ میں روایتی حریف بھارت کو شکست دے کر قومی ٹیم نے ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند کردیا۔عبدالمجید مغل نے مزید کہا کہ یہ وقت ہے کہ کرکٹ کھیلنے والے ممالک اپنی ٹیم بھیج کر پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں اپنا کردار ادا کریں۔عبدالمجید مغل کی پاکستان ٹیم کی فتح پر قوم کو مبارک بادپاکستان کی بھارت کیخلاف فتح قابل فخر لمحہ ہے، سابق کپتان اور معروف کمنٹیٹر رمیز راجہ کو پاکستان کرکٹ بورڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں انڈیا کو شکست دے کر پاکستانی عوام کے دل جیت لیے ہیں مجھ سمیت دیگر پاکستانیوں نے میچ کے آغاز سے قبل قومی ٹیم کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا تھا اور اللہ پاک نے ان کو فتح سے ہمکنار کیا ہے۔

تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کہوٹہ عوام کو سہولیات فراہم کر نے میں ناکام

Tehsil Headquarters Hospital Kahuta fails to provide facilities to the people

www.pothwar.com / Kahuta

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،26اکتوبر2021)
تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کہوٹہ عوام کو سہولیات فراہم کر نے میں ناکام۔ پرائیویٹ ہسپتال والوں کی چاندی۔ نارمل ڈلیوری والی خواتین کو بھی بہلا پھسلا کر آپریشن کیا جاتا ہے۔کہوٹہ کے دور درازعلاقوں اورآزاد کشمیر سے آئی ہوئی سادہ لو ح خواتین جو ڈلیوری کے سلسلے میں ان پرائیویٹ ہسپتالوں میں آتیں ہیں ان کو بتایا جا تا ہے کہ ان کا نارمل آپریشن کیا جائے گا ایک دو دن رکھا جاتا ہے پھر اچانک ہی لواحقین کو رات کے وقت بتایا جاتا ہے کہ آپ کے مریض کا آپریشن کیا جائے گا اگر آپریشن نہ کیا گیا تو ماں یا بچے کو کچھ بھی ہو سکتا ہے اور اس کی زمہ داری ہماری نہیں ہو سکتی اگر آپ یہاں سے آپریشن کراتے ہیں تو ٹھیک ورنہ آپ اپنے مریض کو پنڈی لے جاہیں جبکہ ممبران اسمبلی نے بھی الیکشن میں عوام سے یہی وعوے کیے تھے کہ کہوٹہ میں یونیورسٹی اور اعلیٰ قسم کا ہسپتال بنایاجائے گا 3سال سے زاہد عرصہ گزر گیا تاحال عوام سے کیا ہوا ان کا ایک بھی وعدہ پورا نہیں ہواتحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کہوٹہ میں اس وقت دو سرجن ڈاکٹرز کی آسامیاں خالی پڑی ہیں غریب لوگ چھوٹے سے آپریشن کے لیے بھی پرائیویٹ ہسپتالوں میں جا کر ہزاروں روپے دینے پر مجبورریڈیالوجسٹ نہ ہونے کی وجہ سے الٹراساؤنڈکے لیے پرائیویٹ ہسپتالوں میں بھیجا جاتا ہے خواتین ذلیل و خوار ہو رہی ہیں مرد ڈاکٹرز سے الٹراساؤنڈکروانے پر مجبور سینکڑوں ڈلیوری کے کیسز والی عورتیں شدید مشکلات کا شکار ہیں جبکہ ہسپتال میں نہ جدید لیبارٹری ہے اور نہ ہی پیتھالوجسٹ موجود ہے جس کی وجہ سے ہسپتال میں ٹیسٹ کی سہولیات بھی نہ ہونے کے برابر ہیں نان کوالیفائیڈ ملازمین وقت کو دھکا دیتے ہیں جبکہ آپریشن تھیٹر میں بے ہوشی والے ڈاکٹر سمیت تین آسامیاں خالی پڑی ہیں ہسپتال میں عملہ نہ ہونے کی وجہ سے دو بجے کے بعد ڈلیوری کا بھی کوئی آپریشن نہیں ہو سکتا ہے جبکہ منتخب نمائندوں کو آگاہ کیا مگر وہ صرف ہر جگہ خالی کروڑ گنواتے ہیں عملی کام نہ کر سکے غریب لوگ پرائیویٹ کلینک یا پنڈی جا کر چھوٹے سے آپریشن کا بھی 35 ہزار سے 50 ہزار دینے پر مجبور ہیں شہریوں عوام علاقہ نے کمشنر راولپنڈی سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button