DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Motorist with installed pressure horns targeted by traffic police

پریشر ہارن کے خلاف خصوصی چیکنگ اور اس دوران پچاس سے زائد گاڑیوں کے چالان

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , اکرام الحق قریشی،25اکتوبر2021)—ڈپٹی کمشنر راولپنڈی محمد علی کی ہدایت پر ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے انسپکٹر ملک ابرار حسین نے پیر کے روز روات اور مندرہ کے درمیان پریشر ہارن کے خلاف خصوصی چیکنگ کی اور اس دوران پچاس سے زائد گاڑیوں کے چالان کر کے ان میں نصب پریشر ہارن بھی اتار لیے گئے اور انہیں خبر دار کیا گیا کہ وہ آئندہ پریشر ہارن لگانے سے گریز کریں ورنہ ان کے خلاف مقدمات بھی درج کیے جا سکتے ہیں۔

Kallar Syedan ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, October 25, 2021) * On the instructions of Deputy Commissioner Rawalpindi Muhammad Ali, Inspector Malik Abrar Hussain of the Regional Transport Authority on Monday conducted a special check against motorists with the pressure horn between Rawat and Mandra rout. The pressure horns installed in more than one in vehicle were taken off and they were warned to refrain from installing pressure horns in future or else cases may be registered against them, Around 50 motorist were still handed fines.

راجہ پرویز اختر منہاس نے چیئرمین بلدیہ شیخ عبدالقدوس کی رھائشگاہ پر اپنے اعزاز میں دیئے گئے ناشتہ میں شرکت کی

Raja Pervez Akhtar Minhas attended the breakfast given in his honor at the residence of Chairman Baldia Sheikh Abdul Qaddos in the morning

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , اکرام الحق قریشی،25اکتوبر2021)—میونسپل کمیٹی کلرسیداں کے ارکان نے پیر کے روز اپنی بحالی کے بعد زبردست قوت کا مظاہرہ کیا،بلدیہ کلرسیداں کے ارکان شیخ عبدالقدوس، چوہدری ضیارب منہاس، مرزا ظفر اقبال، راجہ ظفر محمود،راجہ کامران عابد، آصف منہاس، جنید بھٹی، ساجد بٹ، حاجی اخلاق حسین، ملک زبیر، صوفی ضابر حسین، حاجی محمد اسحاق، عابد زاہدی،عاطف اعجاز بٹ، ٹھیکیدار لطیف بھٹی، شیخ حسن ریاض، محمد حنیف، راجہ ظفر محمود، راجہ طارق محمود، چوہدری مشتاق حسین، راجہ پرویز اختر منہاس نے صبح چیئرمین بلدیہ شیخ عبدالقدوس کی رھائشگاہ پر اپنے اعزاز میں دیئے گئے ناشتہ میں شرکت کی۔شرکت کرنے والوں میں پیپلزپارٹی تحصیل کلرسیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ،مسلم لیگ ن کلر سٹی کے صدر حاجی اخلاق حسین،مسلم لیگ ض کے صدر شیخ خورشید احمد،حاجی ریاست حسین،مسعود بھٹی،عبدالوحید جنجوعہ، شیخ حسن فیاض،صوبیدار غلام ربانی بھی شامل تھے۔ جس کے بعد تمام کونسلرز چیئرمین شیخ عبدالقدوس اور وائس چیئرمین ضیار ب منہاس کی قیادت میں پیدل روانہ ہوئے،راستے میں درجنوں مقامات پر لوگوں نے ان پر زبردست گلپاشی کی اور انہیں ہار پہنائے۔بلدیہ دفتر پہنچنے پر چیف آفیسر صاحبزادہ عمران اختر نے ان کا خیر مقدم کیا جس کے بعد ارکان بلدیہ نے غیر رسمی اجلاس کا بھی انعقاد کیا جس میں صرف ایک رکن سید وقاص حیدر شاہ کے سوا تمام کونسلروں نے شرکت کی۔

نواز شریف اور مسلم لیگ ن کی جمہوری گورنمنٹ تھی , انجینئر قمر الاسلام راجہ

Nawaz Sharif and PML-N had a democratic government, Engineer Qamar-ul-Islam Raja

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , اکرام الحق قریشی،25اکتوبر2021)—مسلم لیگ ن کے صوبائی نائب صدر سابق رکن اسمبلی انجینئر قمر الاسلام راجہ نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ وہ نواز شریف اور مسلم لیگ ن کی جمہوری گورنمنٹ تھی جس نے دارالخلافہ میں 126دن کا دھرنہ برداشت کیا 22دن فیض آباد کا دھرنہ برداشت کیا اور جب سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ فیض آباد دھرنے کی وجہ عام عوام کو پریشانی ہے دھرنہ ختم کرایا جائے تو ہمارے سیکورٹی اداروں نے کہا تھا کہ ہم اپنی عوام پر گولیاں نہیں چلا سکتے اور خود اپنے ہاتھوں سے ایک ایک ہزار روپے دے کر دھرنہ ختم کرتے وقت وہ روپے کون تقسیم کر رہا تھا یہ پوری پاکستانی قوم نے دیکھا تھا۔عوام آج بھی وہی احتجاج آج بھی وہی ہے،سیکورٹی اداروں میں افسران آج بھی وہی ہیں فرق صرف اتنا ہے آج انکے اپنے پر آئی ہے تو پھر عوام پر گولیاں چل رہی ہیں شیلنگ ہورہی ہے منافقت کا نقاب اتر رہا ہے تبدیلی کا نشہ اتر رھا ہے ملک کا ہر شہری اس نااہل حکومت سے بیزاری کا سرعام اظہار کر رھا ہے۔

چیئرمین میونسپل کمیٹی کلرسیداں شیخ عبدالقدوس نے بحالی کے بعد بلدیہ کلرسیداں کے منعقدہ غیر رسمی اجلاس سے خطاب

Chairman Municipal Committee Kallar Syedan Sheikh Abdul Qadoos addressed an informal meeting of Municipality after rehabilitation

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , اکرام الحق قریشی،25اکتوبر2021)—چیئرمین میونسپل کمیٹی کلرسیداں شیخ عبدالقدوس نے بحالی کے بعد بلدیہ کلرسیداں کے منعقدہ غیر رسمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ابتدائی دوبرسوں میں 38کروڑ کے منصوبے مکمل کرکے شہر کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا مگر بلدیاتی ادارے تحلیل کرکے ہمارے مینڈیٹ کی خلاف ورزی کی گئی۔عمران خان اپوزیشن میں بلدیات کو ذیادہ بااختیار بنانے پر زور دیتے تھے مگر اقتدار میں پہنچ کر پنجاب کے بلدیاتی ادارے توڑ کر پنجاب سے ذیادتی کی ہے دیگر صوبوں کے بلدیاتی اداروں نے اپنی مدت مکمل کی مگر پنجاب کا مینڈیٹ بلڈوز کردیا گیا۔انہوں نے کہا کہ وہ کلرسیداں کی ترقی کے خواہاں ہیں ہمارا اس ایشو پرکسی سے کوئی اختلاف نہیں ہے تقریب سے شیخ حسن ریاض نے بھی خطاب کیا۔

برطانیہ کے شہر اسٹوک آن ٹرینٹ میں راجہ شاہ رخ پرویز کیانی کی شادی پنڈورہ ہردو کے کیپٹن محمد ایوب کی پوتی اور محمد طارق کی دختر سے زرانجام پائی

Raja Shah Rukh Pervez Kayani’s marriage to the granddaughter of Captain Muhammad Ayub of Pandora Hardo and daughter of Muhammad Tariq took place in Stoke-on-Trent, UK.

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , اکرام الحق قریشی،25اکتوبر2021)—برطانیہ کے شہر اسٹوک آن ٹرینٹ میں مقیم ڈھوک سنگال چوآ خالصہ کے راجہ سلطان پرویز کیانی کے فرزند راجہ شاہ رخ پرویز کیانی کی شادی پنڈورہ ہردو کے کیپٹن محمد ایوب کی پوتی اور محمد طارق کی دختر سے زرانجام پائی تقریب میں محمد ظریف راجا،راجہ حاجی اورنگزیب، ظہور کیانی،ماسٹر منظور کیانی،راجہ محمد فیاض،راجہ محمد ارشاد اور دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی

راجہ حنیف آف چک مرزا کے بھتیجا کی دعوت ولیمہ کلر میں منعقد ہوئی۔

Wallima of nephew of Raja Hanif of Chak Mirza and slough taken place in Kallar Syedan

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , اکرام الحق قریشی،25اکتوبر2021)—سلاو کے رہائشی چک مرزا کے رہائشی راجہ حنیف کے بھتیجے راجہ مہران ظفران کی دعوت ولیمہ کلر سیداں کے شادی ہال میں منعقد ہوئی جس میں ایم پی اے راجہ صغیر احمد، راجہ ندیم چئیرمین، چوہدری یاسر چمن، چوہدری صفدر حسین، محمد شیراز وارثی، حافظ اکرام صاحب اور چوہدری فاروق کے علاوہ سیاسی وسماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور دولہا کو زندگی کا نیا سفر شروع کرنے پر مبارکباد پیش کی۔

تعزیت

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , اکرام الحق قریشی،25اکتوبر2021)—چیف آفیسر بلدیہ صاحبزادہ عمران اختر کے خسر صاحبزادہ سکندر حیات کی وفات پر تعزیت کرنے والوں کا تانتا بندھا رہا۔چیئرمین بلدیہ شیخ عبدالقدوس،وائس چیرمین چوہدری ضیارب منہاس،بلدیہ ارکان شیخ حسن ریاض،عاطف اعجاز بٹ،ملک زبیر،راجہ ظفر محمود،حاجی اخلاق حسین، لطیف بھٹی،سیٹھ ضابر،حاجی اسحاق،محمد اشتیاق صدیقی کے علاوہ مسعود بھٹی، اکرام الحق قریشی،شیخ قمرالسلام اور دیگر نے صاحبزادہ عمران اختر سے ملاقات کی اور ان کے خسر صاحبزادہ سکندر حیات کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوے مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button