Gujar Khan; Ghulam Sarwar’s ground breaking ceremony of the major bypass at Chak Baile Khan took the form of a show of resentment by the workers.
وفاقی وزیر ہوا بازی جناب غلام سرور کی جانب سے چک بیلی خان میں بڑے بائی پاس کے سنگ بنیاد کی تقریب کارکنوں کے ناراضگی شو کی شکل اختیار کر گئی
چک بیلی خان,گوجر خان؛ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ، ,24اکتوبر2021)— وفاقی وزیر ہوا بازی جناب غلام سرور کی جانب سے چک بیلی خان میں بڑے بائی پاس کے سنگ بنیاد کی تقریب کارکنوں کے ناراضگی شو کی شکل اختیار کر گئی کرنل (ر) اجمل گروپ کے لوگ تو پہلے ہی غلام سرور خان کے جلسوں میں شریک نہیں ہوتے اور اب غلام سرور خان کے اپنے گروپ کے لوگ بھی تقسیم ہو چکے ہیں جس کا اظہار اس جلسے میں کھل کر سامنے آیا ہے چک بیلی خان شہر کی بھری آبادی سے صرف آٹھ لوگ تقریب میں شریک ہوئے موضع دھندہ، ٹھلہ خورد، ٹھلہ کلاں، بینس، باہیا اور بندوٹی کے وہ لوگ بھی جو پہلے غلام سرور خان کے گروپ میں نظر آتے تھے اب بجائے اس کے کہ جلسہ میں شریک ہوتے عین جلسہ کے وقت چک بیلی خان شہر میں محفلیں سجا کر بیٹھے نظر آئے جو ان کی ناراضگی کا اعلان نظر آ رہا تھا سنگ بنیاد کی تقریب کے بعد جلسہ میں موجود لوگوں کی تعداد دو سو افراد سے زیادہ نہیں تھی عوامی حلقوں کے تبصرہ میں بعض لوگ عدم شرکت کو حکومت کی پالیسیوں سے اختلاف اور بعض اسے غلام سرور خان کی حلقہ کیلئے غلط پالیسی کو قرار دیتے رہے سٹیج پر مقامی بڑی شخصیات میں سے پیر آف باہیا شریف سید امجد حسین شاہ قادری نوشاہی کے علاوہ کوئی قابل قدر شخصیت نظر نہیں آئی
Chak Bailey Khan, Gujar Khan (Pothwar.com,, October 24, 2021) – Federal Minister of Aviation Mr. Ghulam Sarwar’s ground breaking ceremony of the major bypass at Chak Baile Khan took the form of a show of resentment among the workers. Already Ghulam Sarwar Khan’s meetings are not attended and now the people of Ghulam Sarwar Khan’s own group are also divided, which was clearly expressed in this meeting. The people of Mouza Dhanda, Thala Khurd, Thala Kalan, Bains, Bahia and Banduti who used to appear in the group of Ghulam Sarwar Khan also participated in the rally of his opposition instead of attending the rally in Chak Bailey Khan. The number of people present at the rally after the ground breaking ceremony was no more than two hundred. Some people disagreed with the government’s policies and Some have termed it as wrong policy for Ghulam Sarwar Khan’s constituency. No significant other person was seen.
چوہدری ساجد نواب آف ہفیال کی بیٹی کی شادی
Marriage of daughter of Chaudhry Sajid Nawab of Hafial takes place
بیول,گوجر خان؛ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ،افتخار وارثی ,24اکتوبر2021)— چوہدری ساجد نواب آف ہفیال کی بیٹی کی شادی کی تقریبات میں ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر صاحب، ڈاکٹر عتیق صاحب، چوہدری مزمل حسین، چوہدری صفدر حسین، محمد شیراز وارثی، راجہ اقبال، حاجی اسلم ، مرزا منیر احمد، چوہدری واجد، ملک طارق، لالہ شبیر اور مرزا امیر قابل کے علاوہ سیاسی وسماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور چوہدری ساجد آف ہفیال کی بیٹی کے نئے سفر کی دعا کی ۔
”ماں جی ٹرسٹ برطانیہ “ کی طرف سے گوجرخان اور کلر سیداں کے سینکڑوں طلبا میں یونیفارم تقسیم کئے گئے
Maa G Trust UK distributes uniforms to hundreds of students in Gujar Khan and Kallar Syedan
بیول,گوجر خان؛ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ، , 24اکتوبر2021)— برطانیہ میں رجسٹرڈ چیرٹی ”ماں جی ٹرسٹ“ کی طرف سے شرقی گوجرخان اور شرقی کلر سیداں کے متعدد سکولوں کے سینکڑوں مستحق طلبہ وطالبات میں سکول یونیفارم تقسیم کئے گئے۔ اس سے چند ہفتے قبل انہیں سکولوں کے طلبہ میں سکول نوٹ بکس تقسیم کی گئی تھیں۔ انگلینڈ میں مقیم معروف شاعر محمد اقبال بھٹی ماں جی ٹرسٹ کے پلیٹ فارم سے وہاں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے چیرٹی اکٹھی کرتے ہیں اور اسے پاکستان میں سرکاری سکولوں کے غریب و یتیم طلبہ و طالبات پر خرچ کیا جاتا ہے۔ اس سے علاقے میں غریب خاندانوں کے بچوں کو تعلیم حاصل کرنے میں سہولت رہتی ہے۔ پاکستان میں ماں جی ٹرسٹ کے کنٹری منیجر ملک عبدالغفور نے اپنے ہاتھوں سے طلبہ میں سکول یونیفارم تقسیم کئے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ہم لاہور کے تھوک ڈیلرز سے فیکٹری ریٹ پر مال اٹھاتے ہیں۔ گزشتہ سال کی نسبت اس سال ہر چیز تقریبا ڈبل ریٹ پر ملی ہے جس کی وجہ سے کچھ مشکلات رہی ہیں۔