Rawat; Approval for restoration of Rawalpindi Metropolitan Corporation and Metropolitan Council
راولپنڈی میٹرو پولیٹن کارپوریشن اورمیٹرو پولیٹن کونسل بحالی کی منظوری
راوات (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ،اکرام الحق قریشی, 23اکتوبر2021)—سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد پنجاب حکومت نے دیگر اضلاع کی طرح راولپنڈی کی میٹرو پولیٹن کارپوریشن اور میٹرو پولیٹن کونسل کی لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013کے تحت بحالی کی منظوری دیدی ہے اس ضمن میں لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، سیکرٹری پنجاب لوکل گورنمنٹ بورڈ ڈاکٹر نورالعین فاطمہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے تحت اب میٹرو پولیٹن کارپوریشن راولپنڈی کو دوبارہ میونسپل کارپوریشن راولپنڈی، ضلع کونسل اور میونسپل کمیٹی کی حیثیت میں 2013کے بلدیاتی ایکٹ کے تحت پرانی حیثیت میں بحالی کے بعد پہلے سے تعینات ان اداروں کے سربراہان و افسران کو اضافی چارج دے دیئے گئے ہیں، میٹرو پولیٹن کارپوریشن راولپنڈی میں گریڈ19 کے چیف کارپوریشن افسر (سی سی او) علی عباس بخاری کو اب میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کے چیف افسر (سی او) اور گریڈ18 کے ڈپٹی میٹرو پولیٹن افسر (ڈی ایم او) کو ڈپٹی چیف افسر (ڈی سی او) کا چارج دیا گیا ہے ،اسی طرح ضلعی سطح پر میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے کونسل افسر (سی او) کو اب ضلع کونسل کا چیف افسر (سی او) اور ڈپٹی میٹرو پولیٹن افسر کو ڈسٹرکٹ افسر (ڈی او) کا چارج دیا گیا ہے جبکہ میونسپل کارپوریشن مری سمیت باقی تحصیلوں کی سطح پر میونسپل کمیٹیوں کے سربراہان کو بھی چیف افسر کا چارج دیا گیا ہے، افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پرنئی ذمہ داریاں سنبھال کر رپورٹ کریں۔
Rawat; The Rawalpindi Metropolitan Municipal Corporation (RMMC) restored on Thursday after over two years following the restoration of local bodies in Punjab.
The Pakistan Tehreek-e-Insaf government dissolved the local government system in the province in May 2019. However, the Supreme Court restored them on March 25 this year.
Rawalpindi Mayor Sardar Muhammad Naseem formally assumed charge of the office and announced that he would run the anti-dengue campaign at the union council (UC) level. H also sought a report from RMMC Chief Officer Ali Abbas Bukhari on the cleanliness of the city, budget and development projects.
Bukhari assured the mayor that all orders would be implemented as per his policy. Naseem said meetings with the chief officer and other officials will be held immediately. He said their funds had been given to the MNAs and MPAs and local bodies’ representatives will not carry out development work.